الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4082. 89- باب ما جاء في فضل عمار بن ياسر
ان احادیث و مرویات کے بیان میں جو حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب کے متعلق وارد ہوئی ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10289 (کل: 12 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 447
المستدرک علی الصحیحین: 2685
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15614
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7129
11 تا 12
حدیث نمبر: 15614
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا نَنْقُلُ اللَّبِنَ لِلْمَسْجِدِ لَبِنَةً لَبِنَةً، وَكَانَ عَمَّارٌ يَنْقُلُ لِبِنَتَيْنِ لِبِنَتَيْنِ، فَيَنْفُضُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ كَتِفِهِ التُّرَابَ وَقَالَ:" وَيْحَكَ يَا ابْنَ سُمَيَّةَ! تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم مسجد نبوی کی تعمیر کرتے ہوئے ایک ایک اینٹ منتقل کر رہے تھے، جبکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں منتقل کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے کندھے سے مٹی جھاڑتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے ابن سمیہ! تمہارا ستیاناس ہو، ایک باغی گروہ تمہیں قتل کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15614]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15614]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 436، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2915، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10628، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8546»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 7129
«ويح عمار تقتله الفئة الباغية يدعوهم إلى الجنة ويدعونه إلى النار»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”افسوس ہے عمار پر! انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا، وہ انہیں جنت کی طرف بلائیں گے اور وہ انہیں جہنم کی طرف بلائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7129]
”افسوس ہے عمار پر! انہیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا، وہ انہیں جنت کی طرف بلائیں گے اور وہ انہیں جہنم کی طرف بلائیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7129]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ] عن أبي سعيد. الروض 662، الصحيحة 710.»
قال الشيخ الألباني: صحيح