🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4163. 2- باب ما جاء في فضائل نساء قريش
قریش کی خواتین کے فضائل و مناقب کے متعلق مروی روایات کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 10463 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
الجامع الكامل: 10463، 10462
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7428
المعجم الکبیر للطبرانی: 21435
المعجم الاوسط: 4242، 5619
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10463
10463- عن أم هانئ بنت أبي طالب قالت: خطبني رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت: مابي رغبة عنك، ولكن لا أحب أن أتزوج وبنِيَّ صغار، فقال: لكِ غيرُ ذلك؟ فقلت: لا فقال: خير نساء ركبن الإبل، نساء قريش، أحناه على طفل صغير، وأرعاه على بعل في ذات يد.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في الكبير (24/436)، وفي الأوسط (5615) من طرق عن أبي إسماعيل المؤدب، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن الشعبي، عن أم هانئ فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10462
10462- عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم خطب أم هانئ بنت أبي طالب فقالت: يا رسول الله إني قد كبرت ولي عيال، فقــال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خير نساء ركبن الإبل، نساء قريش، أحناه على ولد في صغره.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (201:2527) من طريق عبدالرزاق، أخبرنا معمر، عن الزهري، عن ابن المسيب، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7428
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: مَا بِي عَنْكَ رَغْبَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَكِنْ لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" [ لِمَ؟ ] خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ فِي صِغَرِهِ وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ".
قُلْتُ: لَهَا عِنْدَ التِّرْمِذِيِّ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام ہانی بنت ابوطالب رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شادی کا پیغام دیا، تو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے بے رغبت نہیں ہوں، لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں شادی کر لوں، جبکہ میرے بچے چھوٹے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اونٹوں پر سوار ہونے والی خواتین میں سب سے بہتر قریش کی خواتین ہیں، جو بچوں پر ان کی کم سنی میں سب سے زیادہ مہربان ہوتی ہیں اور شوہر کی سب سے زیادہ دیکھ بھال کرتی ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے امام ترمذی نے ایک روایت نقل کی ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7428]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (269/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21435
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ الْبَغْدَادِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا بِي عَنْكَ رَغْبَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ، وَلَكِنْ لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لِمَ؟ خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ فِي صِغَرِهِ، وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام بھیجا تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے آپ سے کوئی بے رغبتی نہیں، لیکن میں نہیں چاہتی کہ نکاح کروں جبکہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں؟ اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو بچپن میں بچے پر سب سے زیادہ مہربان اور شوہر کے مال میں سب سے زیادہ محتاط ہوتی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21435]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 436، حدیث 1067»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4242
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ: نَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا بِي عَنْكَ رَغْبَةٌ يَا رَسُولَ اللهِ، وَلَكِنْ لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ، أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ فِي صِغَرِهِ، وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ I ".
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے کوئی بے رغبتی نہیں، لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس حال میں نکاح کروں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹوں پر سواری کرنے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو بچپن میں بچے پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والی اور شوہر کے مال کی سب سے بڑھ کر نگہداشت کرنے والی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے ابو اسماعیل مؤدب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4242]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1067، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5619»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5619
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ: نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ: خَطَبَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا بِي رَغْبَةٌ عَنْكَ، وَلَكِنِّي لَا أُحِبُّ أَنْ أَتَزَوَّجَ وَبَنِيَّ صِغَارٌ، فَقَالَ: لَكِ غَيْرُ ذَلِكَ؟ فَقُلْتُ: لَا. فَقَالَ: خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ نِسَاءُ قُرَيْشٍ، أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ صَغِيرٍ، وَأَرْعَاهُ عَلَى بَعْلٍ فِي ذَاتِ يَدٍ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے نکاح کا پیغام دیا تو میں نے عرض کیا: ”مجھے آپ سے کوئی بے رغبتی نہیں، لیکن مجھے یہ پسند نہیں کہ میں اس حال میں نکاح کروں کہ میرے بچے چھوٹے ہیں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ بھی کوئی وجہ ہے؟“ میں نے کہا: ”نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر قریش کی عورتیں ہیں، جو چھوٹے بچے پر سب سے زیادہ شفقت کرنے والی اور شوہر کے مال و متاع کی سب سے بڑھ کر نگہبانی کرنے والی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل بن ابی خالد سے شعبی کے واسطے سے یہ حدیث صرف ابو اسماعیل مؤدب نے روایت کی ہے، اس میں احمد بن ابراہیم منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5619]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1067، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4242»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں