الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4568. 14- باب رؤيا النبي صلى الله عليه وسلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خوابِ مبارک کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11711 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
صحیح مسلم: 6200
سنن ابن ماجہ: 107
مسند احمد: 8470
اللؤلؤ والمرجان: 1551
الفتح الربانی: 12195
صحیح ابن حبان: 6888
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2862
11 تا 14
حدیث نمبر: 12195
عَنْ صَالِحٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ حَدَّثَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَنْبِ قَصْرٍ فَقُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ قَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا“ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حِينَ يَقُولُ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ عِنْدَهُ مَعَ الْقَوْمِ فَبَكَى عُمَرُ حِينَ سَمِعَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَعَلَيْكَ بِأَبِي أَنْتَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا، میں نے خواب میں اپنے آپ کو دیکھا کہ میں جنت میں ہوں، ایک خاتون ایک محل کے پاس وضو کر رہی تھی، میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔ عمر! (میں نے اس کے اندر جانا چاہا لیکن) مجھے تمہاری غیرت یاد آ گئی، پس میں واپس پلٹ آیا۔ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ بات ارشاد فرما رہے تھے تو اس وقت سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی لوگوں کے ساتھ آپ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، انہو ں نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات سنی تو رونے لگ گئے اور کہا: اللہ کے رسول! میرا والد آپ پر قربان جائے، کیا میں آپ پر غیرت کھا سکتا ہوں؟ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12195]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 2395، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8470 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8451»
وضاحت: فوائد: … کوئی شک نہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غیرت و حمیت سے بدرجۂ اتم متصف تھے، لیکن جہاں تک مسئلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تھا تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مکمل تابع فرمان تھے، پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت و منزلت اور پاس و لحاظ تھا اور پھر ذاتی غیرت کا مسئلہ تھا۔
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 2395
حدیث نمبر: 6888
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَن رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ، فَإِِذَا امْرَأَةٌ تَوَضَّأُ إِِلَى جَانِبِ قَصْرٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ فَقَالَتْ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَذَكَرْتُ غَيْرَةَ عُمَرَ، فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا" ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَبَكَى عُمَرُ وَنَحْنُ جَمِيعًا فِي ذَلِكَ الْمَجْلِسِ، ثُمَّ قَالَ: بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعَلَيْكَ أَغَارُ؟ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ فِي هَذَا الْخَبَرِ: بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ، وَفِي خَبَرِ جَابِرٍ: أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ: أُدْخِلَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَنَّةَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ، فَرَأَى قَصْرَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَسَأَلَ عَنِ الْقَصْرِ، فَأَخْبَرُوهُ أَنَّهُ لِعُمَرَ، وَبَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَائِمٌ مَرَّةً أُخْرَى، إِِذْ رَأَى كَأَنَّهُ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَإِِذَا امْرَأَةٌ إِِلَى جَانِبِ قَصْرٍ تَتَوَضَّأُ، فَسَأَلَ عَنِ الْقَصْرِ، فَقَالَتْ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، لَفْظُ خَبَرِ أَبِي هُرَيْرَةَ بِخِلافِ لَفْظِ خَبَرِ جَابِرٍ، فَدَلَّكَ ذَلِكَ عَلَى أَنَّهُمَا خَبَرَانِ فِي وَقْتَيْنِ مُتَابَيِنَيْنِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ تَضَادٌّ وَلا تَهَاتُرٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں ایک مرتبہ سویا ہوا تھا، میں نے خود کو جنت میں دیکھا، وہاں ایک عورت ایک محل کے کنارے پر وضو کر رہی تھی۔ میں نے دریافت کیا: یہ محل کس کا ہے؟ اس عورت نے بتایا: عمر بن خطاب کا ہے، تو مجھے عمر کے مزاج کی تیزی کا خیال آ گیا، تو میں وہاں سے مڑ کر واپس آ گیا۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور ہم سب لوگ جو اس محفل میں موجود تھے رونے لگے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں، کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غصہ کروں گا؟ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت میں یہ بات مذکور ہے: ”اس دوران کہ میں سویا ہوا تھا“ جبکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”مجھے جنت میں داخل کیا گیا“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں اس وقت داخل کیا گیا تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا محل دیکھا تھا اور اس محل کے بارے میں دریافت کیا، تو فرشتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا تھا کہ یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوئے ہوئے تھے، تو یہ دوسری مرتبہ کا واقعہ ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں یہ دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں داخل کیا گیا، تو وہاں ایک محل کے پہلو میں ایک عورت موجود تھی جو وضو کر رہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس محل کے بارے میں دریافت کیا، تو اس عورت نے بتایا: یہ عمر بن خطاب کا ہے۔ روایت کے یہ الفاظ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے نقل کردہ ہیں اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت سے مختلف ہیں، تو یہ چیز آپ کی رہنمائی اس بات کی طرف کرے گی کہ یہ دو روایات ہیں جو دو مختلف اوقات کے بارے میں ہیں، اس طرح ان دونوں کے درمیان کوئی تضاد اور اختلاف باقی نہیں رہے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6888]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3242، 3680، 5227، 7023، 7025، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2395، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6888، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8074، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 107، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8586» «رقم طبعة با وزير 6849»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (1405): ق. * [ابْنِ شِهَابٍ] قال الشيخ: قلت: ومِنْ طريقِه: أخرجه البخاريُّ (3680)، ومسلم (7/ 114)، والنسائيُّ في «الكبرى» (5/ 41 / 8129)، وابن ماجه (107)، وابنُ أبي عاصم (2/ 585 / 1267 و 1270 - 1271) مِنْ طرق عنه وغيره، وأحمد (2/ 339). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 9873
9873- عن أبي هريرة قال: بينما نحن عند رسول الله صلى الله عليه وسلم جلوس، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: بينما أنا نائم رأيتني في الجنة، فإذا امرأة تتوضأ إلى جانب قصر، فقلت: لمن هذا؟ قالوا: هذا لعمر، فذكرت غيرته، فوليت مدبرا، فبكى عمر وهو في المجلس، ثم قال: أوعليك يا رسول الله أغار؟.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في النكاح (5227)، ومسلم في فضائل الصحابة (2395) كلاهما من طريق عبد الله بن وهب، عن يونس، عن الزهري قال: أخبرني ابن المسيب، عن أبي هريرة فذكره.واللفظ للبخاري.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 2862
«بينا أنا نائم رأيتني في الجنة فإذا أنا بامرأة تتوضأ إلى جانب قصر فقلت: لمن هذا القصر؟ قالوا: لعمر بن الخطاب فذكرت غيرتك فوليت مدبرا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں سویا ہوا تھا کہ میں نے خواب میں خود کو جنت میں دیکھا۔ وہاں ایک عورت ایک محل کے پہلو میں وضو کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ عمر بن خطاب کا ہے۔ اس وقت مجھے تمہاری غیرت یاد آ گئی، لہٰذا میں وہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس لوٹ آیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2862]
”میں سویا ہوا تھا کہ میں نے خواب میں خود کو جنت میں دیکھا۔ وہاں ایک عورت ایک محل کے پہلو میں وضو کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا کہ یہ محل کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ عمر بن خطاب کا ہے۔ اس وقت مجھے تمہاری غیرت یاد آ گئی، لہٰذا میں وہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس لوٹ آیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الباء/حدیث: 2862]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق هـ] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1632.»
قال الشيخ الألباني: صحيح