الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
4869. 27- باب قوله: لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ وَاحْفَظُوا أَيْمَانَكُمْ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمْ آيَاتِهِ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (89)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کا بیان کہ ”اللہ تمہاری ان قسموں پر تمہاری گرفت نہیں فرماتا جو تم لغو (غیر ارادی طور پر) کھا لیتے ہو، لیکن وہ تمہاری ان پختہ قسموں پر مواخذہ فرماتا ہے جنہیں تم (ارادہ و قصد کے ساتھ) مستحکم کر لو، پس ایسی قسم (کے توڑنے) کا کفارہ دس مسکینوں کو اس درمیانے درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو، یا انہیں کپڑے پہنانا ہے یا پھر ایک غلام آزاد کرنا ہے، پھر جس شخص کو یہ میسر نہ ہو تو وہ تین دن کے روزے رکھے، یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو)، اور اپنی قسموں کی حفاظت کیا کرو، اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنے احکامات کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12276 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
بلوغ المرام: 1177
مشکوۃ المصابیح: 3417
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1018
المنتقى ابن الجارود: 925
مسند امام شافعی: 1724
11 تا 11
حدیث نمبر: 19937
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، ثنا عَمْرٌو وَابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: ذَهَبْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا وَهِيَ مُعْتَكِفَةٌ فِي ثَبِيرٍ، فَسَأَلْنَاهَا عَنْ قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانُكُمْ} [البقرة: ٢٢٥] ، قَالَتْ:" لَا وَاللهِ، وَبَلَى وَاللهِ".
عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اور عبید بن عمیر رحمہ اللہ ثبیر نامی جگہ پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے جہاں پر وہ معتکف تھیں۔ ہم نے ان سے اللہ کے اس قول کے بارے میں سوال کیا: ﴿لَا يُؤَاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغْوِ فِي أَيْمَانِكُمْ﴾ [سورة البقرة: 225] ”اللہ تمہاری لغو قسموں کا مواخذہ نہ کرے گا۔“ فرماتی ہیں: آدمی کا یہ کہنا: «لَا وَاللَّهِ وَبَلَى وَاللَّهِ» ”نہیں، اللہ کی قسم! اور ہاں، اللہ کی قسم!“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19937]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله اثنين»
الحكم على الحديث:
صحيح