🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4957. 28- باب قوله: وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ وَمِنْ رِبَاطِ الْخَيْلِ تُرْهِبُونَ بِهِ عَدُوَّ اللَّهِ وَعَدُوَّكُمْ وَآخَرِينَ مِنْ دُونِهِمْ لَا تَعْلَمُونَهُمُ اللَّهُ يَعْلَمُهُمْ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ شَيْءٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ (60)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کے بیان میں کہ ”اور تم ان (مخالفین) کے مقابلے کے لیے اپنی بساط بھر قوت اور تیار بندھے ہوئے گھوڑوں کی فراہمی یقینی بناؤ، تاکہ اس کے ذریعے تم اللہ کے دشمنوں، اپنے دشمنوں اور ان کے سوا دیگر ایسے لوگوں پر ہیبت طاری کر سکو جنہیں تم تو نہیں جانتے مگر اللہ انہیں خوب جانتا ہے، اور تم اللہ کی راہ میں جو کچھ بھی خرچ کرو گے اس کا پورا پورا اجر تمہیں لوٹا دیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12408 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: 12408، 7956، 16230
صحیح بخاری: 2853
سنن نسائی: 3612
مشکوۃ المصابیح: 3868
مسند احمد: 8866
صحیح ابن حبان: 4673
المستدرک علی الصحیحین: 2487
السنن الكبرى للبيهقي: 19746
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5967
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6568
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5967
«من احتبس فرسا في سبيل الله إيمانا بالله وتصديقا بوعده كان شبعه وريه وروثه وبوله حسنات في ميزانه يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص اللہ پر ایمان اور اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھے رکھے تو اس کا کھانا، اس کا پانی پینا، اس کا گوبر اور اس کا پیشاب، سب قیامت کے دن اس کے میزان میں نیکیاں بن کر آئیں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5967]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ ن] عن أبي هريرة. الإرواء 1586.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6568
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي طَلْحَةُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ سَعِيدًا الْمَقْبُرِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنِ احْتَبَسَ فَرَسًا فِي سَبِيلِ اللهِ إِيمَانًا وَتَصْدِيقًا بِمَوْعِدِ اللهِ، كَانَ شِبَعُهُ وَرِيُّهُ وَبَوْلُهُ وَرَوْثُهُ، حَسَنَاتٍ فِي مِيزَانِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ پر کامل ایمان رکھتے ہوئے اور اس کے وعدے کی تصدیق کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں کوئی گھوڑا پالا، تو اس گھوڑے کا پیٹ بھر کر کھانا، اس کا سیراب ہونا، حتیٰ کہ اس کا لید اور پیشاب بھی قیامت کے دن اس کے میزانِ عمل میں نیکیوں کے پلڑے میں ہوں گے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6568]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2242، 2698، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3562، 3582، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8649، وأخرجه فتح الباري برقم: 1337، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6265، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5343، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3975، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6537»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں