🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5002. 37- باب قوله: وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا ضِرَارًا وَكُفْرًا وَتَفْرِيقًا بَيْنَ الْمُؤْمِنِينَ وَإِرْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ مِنْ قَبْلُ وَلَيَحْلِفُنَّ إِنْ أَرَدْنَا إِلَّا الْحُسْنَى وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ (107) لَا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ (108)
اللہ تعالیٰ کا فرمان ”اور (منافقین میں سے) وہ لوگ جنہوں نے نقصان پہنچانے، کفر کی تقویت، اہل ایمان کے درمیان تفرقہ ڈالنے اور اس شخص کے لیے کمین گاہ تیار کرنے کی غرض سے ایک مسجد بنائی جس نے اس سے قبل اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کی تھی، اور وہ یقیناً قسمیں کھائیں گے کہ ہمارا ارادہ بجز بھلائی کے اور کچھ نہ تھا، جبکہ اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ وہ سراسر جھوٹے ہیں۔ آپ اس (مسجدِ ضرار) میں کبھی بھی قیام نہ فرمائیں، یقیناً وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے، اس بات کی زیادہ حقدار ہے کہ آپ اس میں (نماز کے لیے) کھڑے ہوں، اس میں ایسے لوگ موجود ہیں جو طہارت اور پاکیزگی کو محبوب رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ پاک صاف رہنے والوں سے محبت فرماتا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12516 (کل: 13 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 12516، 3068
مسند احمد: 11046، 11846، 22805
مصنف ابن ابی شیبہ: 7727، 7729
صحیح ابن حبان: 1604، 1605، 1606
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5893، 11054
المعجم الکبیر للطبرانی: 6001
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5893
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ، فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ فَقَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي هَذَا".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ان دونوں میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے اور دوسرے کا یہ کہنا تھا اس سے مراد مسجد قباء ہے وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5893]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11054
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هُوَ مَسْجِدُ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءٍ. فَأَتَيَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَأَلَاهُ، فَقَالَ:" هُوَ مَسْجِدِي هَذَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں کے درمیان اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہو گیا جس کی بنیاد تقوی پر رکھی گئی ہے (اور جس کا ذکر قرآن میں ہے) ان دو افراد میں سے ایک کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد نبوی ہے، اور دوسرے کا یہ کہنا تھا کہ اس سے مراد مسجد قباء ہے یہ دونوں حضرات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے مراد میری یہ مسجد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11054]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6025) اخرجه احمد فى المسند (331/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22299، 22331، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3337، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 956/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6001
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: اخْتَلَفَ رَجُلَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى، فَقَالَ أَحَدُهُمَا: هُوَ مَسْجِدُ الْمَدِينَةِ، وَقَالَ الْآخَرُ: هُوَ مَسْجِدُ قُبَاءٍ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هُوَ مَسْجِدِي هَذَا.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوا جو تقویٰ کی بنیاد پر قائم کی گئی تھی، ایک نے کہا: یہ مسجدِ مدینہ ہے، اور دوسرے نے کہا: یہ مسجدِ قباء ہے۔ چنانچہ وہ دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ میری یہی مسجد ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6001]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 207، حدیث 6025»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1605، 1604، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23269، 23270، 23302، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 467، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7603، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4737»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں