🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5218. 19- باب قوله: أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ (39) الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ (40)
”ان لوگوں کو (جنگ کی) اجازت دے دی گئی ہے جن کے خلاف لڑائی کی جا رہی ہے کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے، اور یقیناً اللہ ان کی مدد کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے گھروں سے ناحق نکالا گیا محض اس بنا پر کہ وہ کہتے ہیں ہمارا رب اللہ ہے، اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک دوسرے کے ذریعے دفع نہ کرتا رہتا تو راہبوں کے ٹھکانے، گرجے، معبد اور وہ مسجدیں مسمار کر دی جاتیں جن میں کثرت سے اللہ کا نام لیا جاتا ہے، اور اللہ یقیناً اس کی ضرور مدد فرمائے گا جو اس کے دین کی مدد کرے گا، بے شک اللہ بڑی قوت والا اور نہایت غلبے والا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 12806 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 12806، 8707
سنن ترمذی: 3171
سنن نسائی: 3087
مسند احمد: 1865
صحیح ابن حبان: 4710
المستدرک علی الصحیحین: 2407، 3005، 3511، 4317
السنن الكبرى للبيهقي: 17740
المعجم الکبیر للطبرانی: 12284
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17740
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: أَخْرَجَ أَهْلُ مَكَّةَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، أَخْرَجُوا نَبِيَّهُمْ؛ لَيَهْلِكُنَّ". قَالَ: فَقَرَأَ: {أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ} [الحج: ٣٩] . وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقْرَؤُهَا. قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: فَعَلِمْتُ أَنَّهَا قِتَالٌ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَهِيَ أَوَّلُ آيَةٍ نَزَلَتْ فِي الْقِتَالِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب اہل مکہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نکالا تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا اور کہا کہ انہوں نے اپنے نبی کو نکال دیا ہے تو یہ ضرور ضرور ہلاک ہو جائیں گے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ پھر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهمْ لَقَدِيرٌ﴾ [سورة الحج: 39] ”اجازت دی گئی ہے ان لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی گئی (جنگ کرنے کی) کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور یقیناً ان کی مدد کرنے پر اللہ تعالیٰ قادر ہے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اسے «أُذِنَ» کی قرآت سے پڑھتے تھے اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے جان لیا کہ اس سے مراد قتال ہے اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ سب سے پہلے قتال کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17740]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12284
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ : إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ، أُخْرِجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَيَهْلِكُنَّ جَمِيعًا، فَلَمَّا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ، عَرَفَ أَبُو بَكْرٍ أَنَّهُ سَيَكُونُ قِتَالٌ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے نکلے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”انا للہ و انا الیہ راجعون، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نکال دیا گیا، یہ سب ضرور ہلاک ہو کر رہیں گے۔“ پھر جب یہ آیت نازل ہوئی: ”جن لوگوں سے جنگ کی جا رہی ہے انہیں اجازت دے دی گئی، اس لیے کہ ان پر ظلم کیا گیا، اور بے شک اللہ ان کی مدد پر پوری قدرت رکھتا ہے“ [سورۃ الحج: 39] ، ”وہ لوگ جو اپنے گھروں سے ناحق نکالے گئے“ [سورۃ الحج: 40] ، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو معلوم ہو گیا کہ اب لڑائی ہو گی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12284]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 16، حدیث 12336»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں