الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5497. 12- باب قوله: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا (29)
اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے متعلق کہ ”محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت اور آپس میں نہایت رحم دل ہیں، تم انہیں کثرت سے رکوع اور سجدے کرتے ہوئے دیکھو گے، وہ اللہ کا فضل اور اس کی رضا مندی تلاش کرتے ہیں، ان کی پہچان ان کے چہروں پر سجدوں کے اثر سے نمایاں ہے، ان کا یہ وصف تورات میں مذکور ہے، اور انجیل میں ان کی مثال اس کھیتی کی طرح ہے جس نے اپنی کونپل نکالی، پھر اسے مضبوط کیا، پھر وہ موٹی ہوئی، پھر اپنے تنے پر سیدھی کھڑی ہو گئی، وہ کسانوں کو بہت بھلی لگتی ہے تاکہ اللہ ان کے ذریعے کافروں کو غصہ دلائے، اللہ نے ان میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے، مغفرت اور اجرِ عظیم کا وعدہ فرمایا ہے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 13334 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 13334
صحیح مسلم: 6487
المعجم الاوسط: 687
حدیث نمبر: 13334
13334- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تَسُبُّوا أصحابي، لا تَسُبُّوا أصحابي، فوالذي نفسي بيده، لو أن أحدكم أنفق مثل أحد ذهبا ما أدرك مُدَّ أحدِهم ولا نصيفه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في فضائل الصحابة (2540) من طرق عن أبي معاوية، عن الأعمش، عن أبي صالح، عن أبي هريرة، قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 2540 ترقیم شاملہ: -- 6487
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي التَّمِيمِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، قَالَ يَحْيَي: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نَصِيفَهُ ".
ابومعاویہ نے اعمش سے، انہوں نے ابوصالح سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا مت کہو، میرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو برا مت کہو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم میں سے کوئی شخص احد پہاڑ جتنا سونا بھی خرچ کرے تو وہ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) میں سے کسی ایک کے دیے ہوئے مد بلکہ اس کے آدھے کے برابر بھی (اجر) نہیں پا سکتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6487]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے ساتھیوں کو برا مت کہنا، میرے ساتھیوں کی بُرائی نہ کرنا، اس ذات کی قسم ہے جس کے قبضے میں میری جان ہے، اگر تم میں سے کوئی احد کے برابر سونا صدقہ کرے، وہ ان کے «مُدَّ» ”مد“ اور «نَصِيفَهُ» ”نصف مد“ کو بھی نہیں پہنچ سکے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6487]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2540
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 687
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَنْفَقَ أَحَدُكُمْ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِهِمْ، وَلَا نَصِيفَهُ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا زَيْدٌ . وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، وَأَصْحَابُ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ .

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو؛ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کر دے، تب بھی وہ ان کے ایک مُد کے برابر نہیں پہنچ سکتا اور نہ اس کے آدھے تک۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اعمش سے، انہوں نے ابوصالح سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف زید رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، جبکہ امام شعبہ رحمہ اللہ اور اعمش کے دیگر تلامذہ نے اسے ابوصالح کے واسطے سے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 687]

تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والصحيح عن أبي صالح عن أبي سعيد «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 10، ص 107» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2540، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8251، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 161، والبزار فى «مسنده» برقم: 9040»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2540، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8251، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 161، والبزار فى «مسنده» برقم: 9040»
الحكم على الحديث:
الصحيح عن أبي صالح عن أبي سعيد