الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
480. 20- باب الرجل الحاقن يبدأ بالخلاء
اس شخص کا بیان جو پیشاب کی شدت سے مغلوب ہو، وہ (نماز کی ادائیگی سے قبل) بیت الخلا جانے سے آغاز کرے۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 1355 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
صحیح مسلم: 1246
سنن ابوداود: 89
مشکوۃ المصابیح: 1057
صحیح ابن خزیمہ: 933
مصنف ابن ابی شیبہ: 8154
الفتح الربانی: 1923
السنن الكبرى للبيهقي: 5037
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4804
11 تا 15
حدیث نمبر: 2073
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ حدثاه، أَنَّ عَائِشَةَ حَدَّثَتْهُمَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لا يَقُمْ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلاةِ وَهُوَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلا هُوَ يُدَافِعُهُ الأَخْبَثَانِ: الْغَائِطُ، وَالْبَوْلُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی شخص ایسی حالت میں نماز کے لیے کھڑا نہ ہو کہ اس کا کھانا آ چکا ہو یا جب وہ دو خبیث چیزوں پاخانہ یا پیشاب کو روکے ہوئے ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2073]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 560، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 933، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2073، 2074، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 603، وأبو داود فى (سننه) برقم: 89، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5105، 5106، 5117، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24800» «رقم طبعة با وزير 2070»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (81): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، رجاله رجال الصحيح، القاسم بن محمد: هو القاسم بن محمد بن أبي بكر الصديق، وعبد الله بن محمد: هو عبد الله بن محمد بن عبد الرحمن بن أبي بكر الصديق، المعروف بابن أبي عتيق.
حدیث نمبر: 2074
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْجَعْفَرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي حَزْرَةَ الْمَدِينِيِّ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ عَائِشَةَ وَبَيْنَ بَعْضِ بَنِي أَخِيهَا شَيْءٌ، فَدَخَلَ عَلَيْهَا، فَلَمَّا جَلَسَ، جِيءَ بِالطَّعَامِ، فَقَامَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَقَالَتْ لَهُ: اجْلِسْ غُدَرُ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لا يُصَلِّ أَحَدُكُمْ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلا وَهُوَ يُدَافِعُهُ الأَخْبَثَانِ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: الْمَرْءُ مَزْجُورٌ عَنِ الصَّلاةِ عِنْدَ وُجُودِ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ، وَالْعِلَّةُ الْمُضْمَرَةُ فِي هَذَا الزَّجْرِ هِيَ أَنْ يَسْتَعْجِلَهُ أَحَدُهُمَا حَتَّى لا يَتَهَيَّأَ لَهُ أَدَاءُ الصَّلاةِ عَلَى حَسْبِ مَا يَجِبُ مِنْ أَجْلِهِ، وَالدَّلِيلُ عَلَى هَذَا تَصْرِيحُ الْخِطَابِ:" وَلا هُوَ يُدَافِعُهُ الأَخْبَثَانِ"، وَلَمْ يَقُلْ وَلا هُوَ يَجِدُ الأَخْبَثَيْنِ، وَالْجَمْعُ بَيْنَ الأَخْبَثَيْنِ قُصِدَ بِهِ وُجُودُهُمَا مَعًا. وَانْفِرَادُ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا لا اجْتِمَاعُهُمَا دُونَ الانْفِرَادِ. أَبُو حَزْرَةَ: يَعْقُوبُ بْنُ مُجَاهِدٍ.
قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں کہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور ان کے کسی بھتیجے کے درمیان کوئی ناراضگی تھی، وہ بھتیجے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، جب وہ بیٹھے تو کھانا آ گیا، وہ اٹھ کر مسجد کی طرف جانے لگے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: او نالائق! بیٹھے رہو، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی شخص کھانے کی موجودگی میں نماز ادا نہ کرے اور نہ اس وقت نماز ادا کرے جب وہ «الأَخْبَثَانِ» ”دو خبیث چیزوں“ یعنی پیشاب اور پاخانے کو روکے ہوئے ہو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) (آدمی کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ جب اسے پیشاب یا پاخانہ کی ضرورت محسوس ہو تو اس وقت اسے نماز ادا نہیں کرنی چاہیے۔ اس ممانعت میں پوشیدہ علت یہ ہے کہ اگر آدمی کو ان دونوں کے کرنے کی ضرورت درپیش ہو تو آدمی صحیح طریقے سے نماز ادا نہیں کر سکے گا۔ اور اس بات کی دلیل یہ ہے کہ روایت کے الفاظ میں اس بات کی صراحت موجود ہے کہ آدمی «الأَخْبَثَانِ» ”دو خبیث چیزوں“ کو روکنے کی کوشش نہ کر رہا ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد نہیں فرمائی کہ وہ دو خبیث چیزوں کو محسوس نہ کر رہا ہو۔ اور یہاں «الأَخْبَثَانِ» ”دو خبیث چیزوں“ کو جمع کرنے سے مراد یہ ہے کہ ان دونوں کا وجود ایک ساتھ پایا جائے یا ان دونوں میں سے کوئی ایک پایا جائے۔ اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ جب یہ دونوں اکٹھے ہوں تو یہ حکم رہے گا اور جب کوئی ایک ہو تو یہ حکم نہیں رہے گا۔ ابوجزرہ نامی راوی کا نام یعقوب بن مجاہد ہے۔) [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2074]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 560، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 933، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2073، 2074، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 603، وأبو داود فى (سننه) برقم: 89، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5105، 5106، 5117، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24800» «رقم طبعة با وزير 2071»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - المصدر نفسه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط الحسن بن سهل الجعفري: روى عنه الحسن بن سفيان وأبو زرعة وغيرهما، وذكره المؤلف في «الثقات» 8/ 177، وأورده ابن أبي حاتم 3/ 17، ولم يذكر فيه جرحاً ولا تعديلاً، ومن فوقه ثقات من رجال الشيخين غير أبي حزرة، فإنه من رجال مسلم وحده.
حدیث نمبر: 2387
2387. عن عائشة قالت: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: لا يُصلي بحضرة الطعام، ولا هو يدافعه الأخبثان.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (89) عن أحمد بن حنبل ومسدد ومحمد بن عيسى قالوا: حدثنا يحيى بن سعيد، عن أبي حزْرَة، حدثنا عبدالله بن محمد. قال ابن عيسى في حديثه: (ابن أبي بكر) ثم اتفقوا ((أخو القاسم بن محمد)) قال: كنا عند عائشة، فجيء بطعامها، فقام القاسم يُصَلِّي فقالت عائشة: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: فذكرت الحديث.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5037
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ مُجَاهِدٍ أَبِي حَزْرَةَ، عَنْ أَبِي عَتِيقٍ، كَذَا قَالَ وَهُوَ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي عَتِيقٍ قَالَ: تَحَدَّثْتُ أَنَا وَالْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حَدِيثًا، وَكَانَ الْقَاسِمُ رَجُلًا لَحَّانَةً وَكَانَ لِأُمِّ وَلَدٍ، فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ:" مَا لَكَ لَا تَتَحَدَّثُ كَمَا يَتَحَدَّثُ ابْنُ أَخِي هَذَا؟ أَمَا أَنِّي قَدْ عَلِمْتُ مِنْ أَيْنَ أَتَيْتَ، هَذَا أَدَّبَتْهُ أُمُّهُ، وَأَنْتَ أَدَّبَتْكَ أُمُّكَ"، قَالَ: فَغَضِبَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَضَبَّ عَلَيْهَا، فَلَمَّا رَأَى مَائِدَةَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَدْ أُتِيَ بِهَا قَامَ، فَقَالَتْ: أَيْنَ؟ قَالَ: أُصَلِّي، قَالَتْ: اجْلِسْ، قَالَ: إِنِّي أُصَلِّي، قَالَتْ: اجْلِسْ غُدَرُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا صَلَاةَ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُهُ الْأَخْبَثَانِ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ وَقَالَ: عَنِ ابْنِ أَبِي عَتِيقٍ.
عبداللہ بن ابی عتیق فرماتے ہیں: میں اور قاسم بن محمد، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس باتیں کر رہے تھے اور قاسم بن محمد بولنے میں بہت غلطیاں کرتے تھے اور یہ ام ولد کے بیٹے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرمانے لگیں: اے قاسم! تم بات چیت نہیں کرتے جیسے میرا یہ بھتیجا بات کر رہا ہے، میں جانتی ہوں تو کہاں سے آیا ہے، اس کو تربیت اس کی والدہ نے دی اور تجھے تیری والدہ نے۔ عبداللہ کہتے ہیں: قاسم بن محمد ناراض ہو گئے اور اس پر رنجیدہ ہوئے۔ جب انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا دسترخوان دیکھا کہ کھانا لایا گیا ہے تو وہ اٹھ کھڑے ہوئے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کہاں؟ قاسم کہنے لگے: میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: بیٹھ جا۔ وہ کہنے لگے: میں نماز پڑھنا چاہتا ہوں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: بیٹھ جا اے دھوکے باز! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”کھانے کی موجودگی اور بول و براز کو روکنے کے وقت نماز نہیں پڑھنی چاہیے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5037]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 560»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4804
حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو حَزْرَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَائِشَةَ ، فَجِيءَ بِطَعَامٍ، فَقَامَ الْقَاسِمُ يُصَلِّي، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا يُصَلِّ بِحَضْرَةِ الطَّعَامِ، وَلَا وَهُوَ يُدَافِعُ الْأَخْبَثَيْنِ.
عبد اللہ بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھے کہ کھانا لایا گیا، تو القاسم رحمہ اللہ اٹھ کر نماز پڑھنے لگے، جس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے (تنبیہاً) فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کھانے کی موجودگی میں نماز نہ پڑھی جائے اور نہ ہی اس صورت میں جب انسان پیشاب اور پاخانہ کی حاجت کو روکنے کی وجہ سے سخت بے چین ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4804]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 560، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 89، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23646، 23749، 23928، وأخرجه فتح الباري برقم: 642، 723، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 616، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2074، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4785»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 560، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 89، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23646، 23749، 23928، وأخرجه فتح الباري برقم: 642، 723، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 616، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2074، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4785»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن