الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
5805. 50- باب حسن السلوك بالخادم والمملوك
خادم اور زیرِ دست (غلام) کے ساتھ حسنِ سلوک اور بہترین برتاؤ کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14002 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 14002
بلوغ المرام: 991
مسند اسحاق بن راہویہ: 474
سنن دارمی: 2111
اللؤلؤ والمرجان: 1078
السنن الكبرى للبيهقي: 15780
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 264
11 تا 14
حدیث نمبر: 10125
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ أَبِيهِ ، عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا جَاءَ خَادِمُ أَحَدِكُمْ بِطَعَامِهِ، فَلْيُجْلِسْهُ مَعَهُ، فَإِنْ لَمْ يُجْلِسْهُ، فَلْيُنَاوِلْهُ مِنْهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کسی کا خادم کھانا پکا کر لائے تو اسے چاہئے کہ وہ اسے بھی اپنے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلائے اگر ایسا نہیں کرسکتا تو ایک لقمہ لے کر ہی اسے دے دے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10125]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 2557، م: 1663
حدیث نمبر: 1078
1078 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِذَا أَتَى أَحَدَكُمْ خَادِمُهُ بِطَعَامِهِ، فَإِنْ لَمْ يُجْلِسْهُ مَعَهُ فَلْيُنَاوِلْهُ أُكْلَةً أَوْ أُكْلَتَيْنِ، أَوْ لُقْمَةً أَوْ لُقْمَتَيْنِ، فَإِنَّهُ وَلِيَ حَرَّهُ وَعِلاَجَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں کسی شخص کا خادم اس کا کھانا لائے تو اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہیں بٹھا سکتا تو کم از کم ایک یا دو لقمہ اس کھانے میں سے اسے کھلا دے (کیونکہ) اس نے (پکاتے وقت) اس کی گرمی اور تیاری کی مشقت برداشت کی ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأيمان/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 70 كتاب الأطعمة: 55 باب الأكل مع الخادم»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 15780
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا جَاءَ خَادِمُ أَحَدِكِمْ بِطَعَامِهِ فَلْيُجْلِسْهُ مَعَهُ، فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَلْيُنَاوِلْهُ أُكْلَةً أَوْ أُكْلَتَيْنِ؛ فَإِنَّهُ وَلِيَ دُخَانَهُ وَحَرَّهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْهَالٍ، وَغَيْرِهِ عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَهَذَا يَدُلُّ عَلَى مَا وَصَفْنَا مِنْ تَبَايُنِ طَعَامِ الْمَمْلُوكِ، وَطَعَامِ سَيِّدِهِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی کا خادم اس کے لیے کھانا لائے تو اسے بھی اپنے ساتھ بٹھا لے۔ اگر ساتھ نہ بٹھائے تو ایک یا دو لقمے اسے ضرور دے دے، کیونکہ کھانا بناتے ہوئے گرمی اور دھواں اس نے برداشت کیا ہے۔“
یہ حدیث امام شافعی رحمہ اللہ کی اس بات کی دلیل ہے جو پچھلی حدیث کے اختتام پر بیان فرمائی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15780]
یہ حدیث امام شافعی رحمہ اللہ کی اس بات کی دلیل ہے جو پچھلی حدیث کے اختتام پر بیان فرمائی تھی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النفقات/حدیث: 15780]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 264
"إذا أتى أحدكم خادمه بطعامه قد كفاه علاجه ودخانه,
فليجلسه معه فإن لم يجلسه معه فليناوله أكله أو أكلتين"
فليجلسه معه فإن لم يجلسه معه فليناوله أكله أو أكلتين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لائے، حالانکہ وہ اس کے پکانے کی مشقت اور دھویں کی تکلیف برداشت کر چکا ہوتا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ اسے اپنے ساتھ بٹھا لے، اور اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہ بٹھا سکے تو اسے اس میں سے ایک یا دو لقمے ضرور دے دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 264]
”جب تم میں سے کسی کے پاس اس کا خادم کھانا لائے، حالانکہ وہ اس کے پکانے کی مشقت اور دھویں کی تکلیف برداشت کر چکا ہوتا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ اسے اپنے ساتھ بٹھا لے، اور اگر وہ اسے اپنے ساتھ نہ بٹھا سکے تو اسے اس میں سے ایک یا دو لقمے ضرور دے دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 264]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق د ت هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1285: حم,»
قال الشيخ الألباني: صحيح