🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6001. 14- باب صنع الطعام والتكلف للضيف
مہمان کے لیے کھانا تیار کرنے اور اس کی خاطر تکلف و اہتمام کرنے کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 14456 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
الجامع الكامل: 14456، 4419، 6308، 12971، 15271
صحیح بخاری: 1968، 6139
سنن ترمذی: 2413
صحیح ابن خزیمہ: 2144
سنن دارقطنی: 2235
صحیح ابن حبان: 320
السنن الكبرى للبيهقي: 8344
المعجم الکبیر للطبرانی: 18505
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 898
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15271
15271- عن أبي جُحيفة قال: آخى النبي صلى الله عليه وسلم بين سلمان وأبي الدّرداء،‏ فزار سلمان أبا الدّرداء فرأى أم الدرداء متبذّلة، فقال لها: ما شأنك؟ قالت: أخوك أبو الدرداء ليس له حاجة في الدنيا‏.‏ فجاء أبوالدرداء فصنع له طعاماً، فقال: كل فإني صائم‏.‏ قال: ما أنا بآكل حتى تأكل‏.‏ فأكل، فلمّا كان الليل ذهب أبو الدّرداء يقوم، قال: نمْ،‏ فنام، ثم ذهب يقوم فقال: نَمْ‏.‏ فلما كان آخر الليل قال سلمان: قمْ الآن‏.‏ فصلّيا، فقال له سلمان: إن لربك عليك حقا، ولنفسك عليك حقا، ولأهلك عليك حقا، فأعط كل ذي حق حقه‏.‏ فأتى النّبي صلى الله عليه وسلم فذكر ذلك له‏،‏ فقال النبي صلى الله عليه وسلم: صدق سلمان‏‏.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الصوم (1968)، عن محمد بن بشّار، حدّثنا جعفر بن عون، حدّثنا أبو العُميس، عن عَون بن أبي جحيفة، عن أبيه، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8344
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ: أَخْبَرَنِي وَقَالَ الْقَاضِي: حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ، أنبأ جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أنبأ أَبُو عُمَيْسٍ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَ سَلْمَانَ وَبَيْنَ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: فَجَاءَهُ سَلْمَانُ يَزُورُهُ فَإِذَا أُمُّ الدَّرْدَاءِ مُتَبَذِّلَةً، فَقَالَ مَا شَأْنُكِ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ قَالَتْ: إِنَّ أَخَاكَ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُومُ اللَّيْلَ وَيَصُومُ النَّهَارَ وَلَيْسَ لَهُ فِي شَيْءٍ مِنَ الدُّنْيَا حَاجَةٌ، فَجَاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ فَرَحَّبَ بِهِ وَقَرَّبَ إِلَيْهِ طَعَامًا، فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ: أَطْعِمْ، قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ لَتُفْطِرَنَّهُ، قَالَ: مَا أَنَا بِآكِلٍ حَتَّى تَأْكُلَ فَأَكَلَ مَعَهُ، ثُمَّ بَاتَ عِنْدَهُ فَلَمَّا كَانَ مِنَ اللَّيْلِ أَرَادَ أَبُو الدَّرْدَاءِ أَنْ يَقُومَ فَمَنَعَهُ سَلْمَانُ، وَقَالَ لَهُ: يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ إِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِرَبِّكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا صُمْ وَأَفْطِرْ وَصَلِّ وَأْتِ أَهْلَكَ وَأَعْطِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَلَمَّا كَانَ فِي وَجْهِ الصُّبْحِ، قَالَ: قُمِ الْآنَ إِنْ شِئْتَ، قَالَ: فَقَامَا فَتَوَضَّآ ثُمَّ رَكَعَا ثُمَّ خَرَجَا إِلَى الصَّلَاةِ فَدَنَا أَبُو الدَّرْدَاءِ لِيُخْبِرَ رَسُولَ ⦗٤٥٨⦘ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالَّذِي أَمَرَهُ سَلْمَانُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ إِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا مِثْلَ مَا قَالَ لَكَ سَلْمَانُ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ بُنْدَارٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَوْنٍ.
عون بن ابی جحیفہ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلمان اور ابودرداء رضی اللہ عنہما میں بھائی چارہ قائم کیا۔ سلمان رضی اللہ عنہ ان سے ملنے آئے تو انہوں نے اُم درداء رضی اللہ عنہا کو پراگندہ حالت میں دیکھا اور کہا: ”اے اُم درداء! تجھے کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”آپ کا بھائی ابودرداء صبح روزہ رکھتا ہے، رات کو قیام کرتا ہے اور اسے دنیا داری کی کوئی حاجت نہیں ہے۔“ ابودرداء رضی اللہ عنہ آئے تو انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے سامنے کھانا رکھا۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: ”میں روزے دار ہوں۔“ وہ کہنے لگے: ”میں تجھ پر قسم ڈالتا ہوں کہ آپ ضرور افطار کریں گے۔“ انہوں نے کہا: ”میں اس وقت تک نہیں کھاؤں گا جب تک تم نہ کھاؤ۔“ تو انہوں نے ان کے ساتھ کھانا کھایا، پھر ان کے پاس رات گزاری۔ جب رات کا آخری وقت ہوا تو ابودرداء رضی اللہ عنہ نے قیام کرنا چاہا مگر سلمان رضی اللہ عنہ نے منع کر دیا اور ان سے کہا: ”اے ابودرداء! تجھ پر تیرے جسم کا حق ہے اور تیرے رب کا حق ہے اور تیری بیوی کا حق ہے، لہٰذا تو روزہ رکھ اور کبھی چھوڑ دے اور نماز پڑھ اور اپنی بیوی کی خبر لے اور حق والے کو اس کا حق دے۔“ جب صبح قریب ہوئی تو انہوں نے کہا: ”اٹھو! اگر چاہت ہو تو اب قیام کرو۔“ وہ کہتے ہیں: پھر وہ کھڑے ہوئے، وضو کیا، دو رکعات پڑھیں اور مسجد کی طرف نکل گئے۔ ابودرداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دیں جو کچھ سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابودرداء! تجھ پر تیرے جسم کا حق ہے ایسے ہی جیسے سلمان نے کہا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8344]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18505
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ قَالُوا: ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، ثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: آخَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ سَلْمَانَ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ ، فَجَاءَ سَلْمَانُ يَزُورُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، فَإِذَا أُمُّ الدَّرْدَاءِ مُبْتَذَلَةٌ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكِ يَا أُمَّ الدَّرْدَاءِ ؟ قَالَتْ: إِنَّ أَخَاكَ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُومُ اللَّيْلَ وَيَصُومُ النَّهَارَ، وَلَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ فِي شَيْءٍ مِنَ الدُّنْيَا، فَجَاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ فَرَحَّبَ بِسَلْمَانَ وَقَرَّبَ إِلَيْهِ طَعَامًا، فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ : اطْعَمْ، قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، قَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ لَتُفْطِرَنَّ، فَأَبَى يَأْكُلُ حَتَّى يَأْكُلَ مَعَهُ، فَأَكَلَ مَعَهُ، ثُمَّ بَاتَ عِنْدَهُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ اللَّيْلِ أَرَادَ أَبُو الدَّرْدَاءِ أَنْ يَقُومَ فَمَنَعَهُ سَلْمَانُ ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ، إِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَلِرَبِّكَ حَقًّا، وَلِأَهْلِكَ حَقًّا، أَعْطِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، فَلَمَّا كَانَ فِي وَجْهِ الصُّبْحِ قَالَ: قُمِ الْآنَ إِنْ شِئْتَ، فَقَامَا فَتَوَضَّآ، ثُمَّ رَكَعَا، ثُمَّ خَرَجَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَدَنَا أَبُو الدَّرْدَاءِ لِيُخْبِرَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِجَسَدِكَ حَقًّا مِثْلَ مَا قَالَ سَلْمَانُ .
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلمان اور سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ ایک دن سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کی زیارت کے لیے آئے تو دیکھا کہ ام درداء میلی کچیلی حالت میں ہیں۔ انہوں نے پوچھا: اے ام درداء! تمہارا کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا: تمہارے بھائی ابو درداء کو دنیا کی کسی چیز کی کوئی خواہش نہیں، وہ رات کو (نفل) قیام کرتے ہیں اور دن کو روزہ رکھتے ہیں۔ اتنے میں سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ آ گئے، انہوں نے سیدنا سلمان کا استقبال کیا اور ان کے سامنے کھانا پیش کیا، سیدنا سلمان نے ان سے کہا: کھاؤ۔ انہوں نے کہا: میں روزے سے ہوں۔ سیدنا سلمان نے کہا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ ضرور روزہ افطار کرو۔ چنانچہ سیدنا سلمان نے کھانے سے انکار کر دیا جب تک کہ وہ (ابو درداء) ان کے ساتھ نہ کھائیں، تو انہوں نے ان کے ساتھ کھا لیا، پھر سیدنا سلمان ان کے پاس رات گزارنے کے لیے ٹھہرے۔ جب رات ہوئی تو سیدنا ابو درداء (نفل) قیام کے لیے اٹھنا چاہا تو سیدنا سلمان نے انہیں روک دیا، پھر فرمایا: اے ابو درداء! تمہارے جسم کا تم پر حق ہے، تمہارے رب کا تم پر حق ہے، اور تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے، ہر حق دار کو اس کا حق ادا کرو۔ جب صبح ہونے کے قریب ہوئی تو کہا: اب اگر تم چاہو تو اٹھ جاؤ۔ چنانچہ دونوں اٹھے اور وضو کیا، پھر نماز پڑھی، پھر نماز کے لیے نکلے۔ سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتانے کے لیے قریب آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے جسم کا تم پر ایک حق ہے، جیسا کہ سلمان نے کہا تھا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18505]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 112، حدیث 285»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1968، 6139، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2144، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 320، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2413، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8434، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2235، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 898، والبزار فى «مسنده» برقم: 4223، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27233»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 898
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخَى بَيْنَ سَلْمَانَ ، وَبَيْنَ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: فَجَاءَ سَلْمَانُ يَزُورُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ، فَرَأَى أُمَّ الدَّرْدَاءِ مُتَبَتِّلَةً قَالَ: مَا شَأْنُكِ؟ قَالَتْ: إِنَّ أَخَاكَ لَيْسَ لَهُ حَاجَةٌ فِي الدُّنْيَا، فَلَمَّا جَاءَ أَبُو الدَّرْدَاءِ رَحَّبَ بِهِ سَلْمَانُ وَقَرَّبَ إِلَيْهِ طَعَامًا، فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ : اطْعَمْ، قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ، ثُمَّ قَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ إِلَّا مَا طَعِمْتَ، مَا أَنَا بِآكِلٍ حَتَّى تَأْكُلَ، قَالَ: فَأَكَلَ مَعَهُ وَبَاتَ عِنْدَهُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ اللَّيْلِ قَامَ أَبُو الدَّرْدَاءِ ، فَأَجْلَسَهُ سَلْمَانُ ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا الدَّرْدَاءِ ، إِنَّ لِرَبِّكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَلِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَلِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، أَعْطِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، صُمْ وَأَفْطِرْ، وَقُمْ وَنَمْ، وَائْتِ أَهْلَكَ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ قَالَ: قُمِ الْآنَ، فَقَامَا فَصَلَّيَا، ثُمَّ خَرَجَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَمَّا صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ إِلَيْهِ أَبُو الدَّرْدَاءِ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ سَلْمَانُ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَ مَا قَالَ لَهُ سَلْمَانُ .
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلمان اور سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے ملنے آئے تو سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا کو پراگندہ حال (بناؤ سنگھار ترک کیے ہوئے) دیکھا اور پوچھا: ”تمہارا کیا حال ہے؟“ انہوں نے کہا: ”تمہارے بھائی کو دنیا کی کوئی حاجت نہیں۔“ جب سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے سامنے کھانا رکھا، اور ان سے کہا: ”کھاؤ۔“ انہوں نے کہا: ”میں روزے سے ہوں۔“ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ ضرور کھاؤ، میں تمہارے کھائے بغیر نہیں کھاؤں گا۔“ چنانچہ انہوں نے ان کے ساتھ کھایا اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ان کے ہاں رات ٹھہرے۔ جب رات ہوئی تو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ (نماز کے لیے) اٹھے تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے انہیں بٹھا دیا اور کہا: ”اے ابو الدرداء! تمہارے رب کا تم پر حق ہے، تمہارے گھر والوں کا تم پر حق ہے اور تمہارے جسم کا تم پر حق ہے، ہر حق دار کو اس کا حق دو؛ روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو، قیام بھی کرو اور سویا بھی کرو، اور اپنی بیوی کے پاس بھی جاؤ۔“ جب صبح کا وقت قریب ہوا تو کہا: ”اب اٹھو۔“ چنانچہ دونوں اٹھے اور نماز پڑھی، پھر (فرض) نماز کے لیے نکلے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھا لی تو سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی بات بتائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی انہیں وہی بات فرمائی جو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہی تھی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي جحيفة/حدیث: 898]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1867، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2413، وأخرجه فتح الباري برقم: 1095، 1867، 1876، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2144، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4223، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 893»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں