🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6355. 2- باب اتخاذ النبي صلى الله عليه وسلم خاتما من ورق نقشه: "محمد رسول الله"،
نبی کریم ﷺ کے چاندی کی انگوٹھی تیار کروانے کے بیان میں جس کا نقش ”محمد رسول اللہ“ تھا۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 15579 (کل: 16 مقامات، 5 کتب)
الجامع الكامل: 15579
سنن نسائی: 5167، 5217، 5218، 5219، 5220، 5221، 5277، 5290، 5292، 5294، 5295
مسند عبداللہ بن عمر: 78
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8728
المعجم الاوسط: 2545، 2646
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5294
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ:" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، وَكَانَ جَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ مِنْ ذَهَبٍ، فَطَرَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَطَرَحَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ , فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ وَلَا يَلْبَسُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی اتار دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار دیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، جس سے آپ (خطوط پر) مہر لگاتے تھے اور اس کو پہنتے نہیں تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5294]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھا کرتے تھے، لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار پھینکا، لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوا لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے مہر لگاتے تھے اور اسے (عموما) نہیں پہنتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5294]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5221 (صحیح) (اس میں لفظ ’’ولا یلبسہ‘‘ شاذ ہے، بقیہ حدیث صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله ولا يلبسه فإنه شاذ
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5295
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ , وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ , فَاتَّخَذَ النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ، فَأَلْقَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا"، ثُمَّ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ , فَأَدْخَلَهُ فِي يَدِهِ، ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ، ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُمَرَ، ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُثْمَانَ حَتَّى هَلَكَ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا، پھر لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوائیں، تو آپ نے اسے نکال دیا اور فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اسے اپنے ہاتھ میں پہن لیا، پھر وہ انگوٹھی ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی، پھر عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں، پھر عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں یہاں تک کہ وہ اریس نامی کنویں میں ضائع ہو گئی۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5295]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھا۔ لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ”میں آئندہ اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوالی اور اسے اپنے دست مبارک میں پہنا۔ پھر وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں، پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں، حتیٰ کہ وہ اریس کے کنویں میں گم ہو گئی۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5295]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 12 (2091)، (تحفة الٔاشراف: 8089) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 78
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ فَلَبِسَهُ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، فَفَشَتِ الْخَوَاتِيمُ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَرَمَى بِهِ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، فَكَانَ فِي يَدِهِ حَتَّى مَاتَ"، ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُثْمَانَ سِتَّ سِنِينَ، فَلَمَّا ذَكَرَ كَلِمَةً دَفَعَهُ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ، فَسَقَطَ فِي بِئْرٍ، فَالْتُمِسَ، فَلَمْ يُوجَدْ، فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِثْلَهُ، وَنَقَشَ عَلَيْهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اسے تین دن پہنا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بھی انگوٹھیاں بنوا کر پہن لیں۔ آپ نے اس کو اتار دیا اور چاندی کی انگوٹھی بنوا لی اور اس میں «محمد رسول اللہ» کندہ کروایا۔ یہ انگوٹھی آپ کے ہاتھ میں رہی حتی کہ آپ فوت ہو گئے۔ پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس رہی حتی کہ وہ وفات پا گئے۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کے پاس رہی حتی کہ وہ وفات پا گئے۔ پھر عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس چھے سال رہی۔ پھر انہوں نے ایک انصاری آدمی کو دی تھی حتی کہ وہ (اریس) کنویں میں گر گئی۔ اسے تلاش کیا گیا لیکن نہ ملی تو عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کی طرح کی انگوٹھی بنوائی اور اس میں «محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم » کندہ کروایا۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، الزينة، باب نزع الخاتم عند دخول الخلاء، رقم الحديث: 5217، صحيح بخاري، رقم الحديث: 5866، صحيح مسلم، رقم الحديث: 2091»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8728
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَبِسَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَلَمَّا رَآهُ أَصْحَابُهُ، فَشَتْ عَلَيْهِمْ خَوَاتِيمُ الذَّهَبِ، فَرَمَى بِهِ، فَلَا يَدْرِي مَا فُعِلَ بِهِ؟ فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ وَأَمَرَ أَنْ يُنْقَشَ فِيهِ:" مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ". فَكَانَ فِي يَدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُثْمَانَ سَنَتَيْنِ مِنْ عَمَلِهِ، فَلَمَّا كَثُرَتْ عَلَيْهِ الْكُتُبُ دَفَعَهُ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَكَانَ يَخْتِمُ بِهِ فَخَرَجَ الْأَنْصَارِيُّ إِلَى قُلَيْبٍ لِعُثْمَانَ فَسَقَطَ مِنْهُ، فَلَمْ يُوجَدْ، فَأَمَرَ بِخَاتَمٍ مِثْلِهِ وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی تین دن تک پہنی جب آپ کے اصحاب نے آپ کو دیکھا تو انہوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں پہن لیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا ہمیں نہیں پتہ کہ اس کا کیا ہوا؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور یہ حکم دیا کہ اس پر ”محمد رسول اللہ“ نقش کیا جائے وہ انگوٹھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک میں رہی یہاں تک کہ آپ کا وصال ہو گیا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کا وصال ہو گیا پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں دو سال رہی جب ان کے پاس تحریریں زیادہ ہو گئیں، تو انہوں نے وہ ایک انصاری شخص کے حوالے کر دی وہ اس کے ذریعے مہر لگا دیتا تھا ایک مرتبہ وہ انصاری شخص سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک گڑھے (یا کنویں) کی طرف گیا تو وہ انگوٹھی اس سے گر گئی پھر وہ نہیں ملی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے جیسی ایک انگوٹھی تیار کرنے کا حکم دیا اور اس میں محمد رسول اللہ نقش کروایا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث صحیح میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن زیاد ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب اللباس/حدیث: 8728]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2992)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5217، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2566، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5773»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2545
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَلَبِسَهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَفَشَتْ خَوَاتِيمُ الذَّهَبِ فِي أَصْحَابِهِ، فَرَمَى بِهِ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ، وَنَقَشَ فِيهِ: I " مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ I "، فَكَانَ فِي يَدِهِ حَتَّى مَاتَ I "، وَفِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُمَرَ حَتَّى مَاتَ، وَفِي يَدِ عُثْمَانَ سِتَّ سِنِينَ، فَلَمَّا كَثُرَتْ عَلَيْهِ الْكُتُبُ دَفَعَهُ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَخْتِمُ بِهِ، فَأَتَى قَلِيبًا لِعُثْمَانَ ، فَسَقَطَ فِيهَا، فَالْتَمَسُوهُ فَلَمْ يُوجَدْ، فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ، وَنَقَشَ فِيهِ: I " مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور تین دن تک اسے پہنے رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم میں سونے کی انگوٹھیاں عام ہو گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا، اور چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس پر یہ نقش کروایا: ”محمد رسول اللہ“، چنانچہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، پھر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کی وفات ہوئی، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ ان کی وفات ہوئی، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں چھ سال رہی، پھر جب ان کے پاس خطوط بہت زیادہ ہو گئے تو انہوں نے وہ انگوٹھی انصار کے ایک آدمی کو دے دی تاکہ وہ اس سے مہر لگائے، وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ایک کنویں پر آیا تو انگوٹھی اس میں گر گئی، لوگوں نے اسے تلاش کیا مگر نہ ملی، چنانچہ انہوں نے چاندی کی (دوسری) انگوٹھی بنوائی اور اس پر نقش کروایا: ”محمد رسول اللہ“۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2545]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5865، 5866، 5867، 5873، 5876، 6651، 7298، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2091، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3453 / 732، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5491، 5494، 5495، 5499، 5500، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5179 / 1، 5230 / 3، 5231 / 4، 5229 / 2، 5232 / 5، 5233 / 6، 5290 / 1، 5291 / 2، 5303 / 1، 5305 / 2، 5308 / 5، 5307 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9403، 9443، 9473، 9476، 9477، 9474، 9475، 9478، 9479، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4218، 4227، (4/142) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1741، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3639، 3645، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4282، 7657، 7659، 7658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4768، 4825، 5001، 5071، 5345، 5346، 5466، 5507، 5687، 5789، 5810، 5956، 5993، 6079، 6115، 6215، 6226، 6380، 6442، 6523، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1957، والحميدي فى «مسنده» برقم: 692، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5835، والبزار فى «مسنده» برقم: 5770، 5773، 5774، 5771، 5772، 5775، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19474، 19475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25605، 25635، 25638، 25671، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6776، 6777، 6778، 6779، 6780، 6781، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1411، 1409، 1410، 3316، 3317، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 88، 94، 101، 104، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13400، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2646، 4539، 6523، 6646، 8484»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2646
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: نَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ، فَلَبِسَهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، فَفَشَتْ خَوَاتِيمُ الذَّهَبِ، فَرَمَى بِهِ، وَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ، وَنَقَشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ. صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُغِيرَةَ إِلَّا أَبُو عَاصِمٍ .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اسے تین دن تک پہنے رکھا، پھر جب لوگوں میں سونے کی انگوٹھیوں کا رواج عام ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا اور چاندی کی انگوٹھی بنوائی، اور اس میں «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ» ”محمد اللہ کے رسول ہیں“ نقش کروایا۔
اس حدیث کو مغیرہ رحمہ اللہ سے صرف ابو عاصم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2646]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5865، 5866، 5867، 5873، 5876، 6651، 7298، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2091، ومالك فى «الموطأ» برقم: 3453 / 732، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5491، 5494، 5495، 5499، 5500، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5179 / 1، 5230 / 3، 5231 / 4، 5229 / 2، 5232 / 5، 5233 / 6، 5290 / 1، 5291 / 2، 5303 / 1، 5305 / 2، 5308 / 5، 5307 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9403، 9443، 9473، 9476، 9477، 9474، 9475، 9478، 9479، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4218، 4227، (4/142) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1741، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3639، 3645، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4282، 7657، 7659، 7658، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4768، 4825، 5001، 5071، 5345، 5346، 5466، 5507، 5687، 5789، 5810، 5956، 5993، 6079، 6115، 6215، 6226، 6380، 6442، 6523، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1957، والحميدي فى «مسنده» برقم: 692، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5835، والبزار فى «مسنده» برقم: 5770، 5773، 5774، 5771، 5772، 5775، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19474، 19475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25605، 25635، 25638، 25671، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6776، 6777، 6778، 6779، 6780، 6781، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1411، 1409، 1410، 3316، 3317، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 88، 94، 101، 104، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13400، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2545، 4539، 6523، 6646، 8484»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں