الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
6593. 14- باب يدخل الفقراء الجنة قبل الأغنياء
اس بیان میں کہ ”فقراء، مالداروں سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے“۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 16370 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 6570
الفتح الربانی: 13300
صحیح ابن حبان: 7421
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17886
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7948
حدیث نمبر: 16370
16370- عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: هل تدرون أول من يدخل الجنة من خلق الله؟ قالوا: الله ورسوله أعلم. قال: أول من يدخل الجنة من خلق الله الفقراء المهاجرون، الذين تسد بهم الثغور، ويتقى بهم المكاره، ويموت أحدهم وحاجته في صدره، لا يستطيع لها قضاء فيقول الله عز وجل لمن يشاء من ملائكته: ائتوهم فحيوهم، فتقول الملائكة: نحن سكان سمائك، وخيرتك من خلقك، أفتأمرنا أن نأتي هؤلاء فنسلم عليهم؟ قال: إنهم كانوا عبادا يعبدوني، لا يشركون بي شيئا، وتسد بهم الثغور، ويتقى بهم المكاره، ويموت أحدهم، وحاجته في صدره، لا يستطيع لها قضاء قال: فتأتيهم الملائكة عند ذلك، فيدخلون عليهم من كل باب: سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ [الرعد: 24] .
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (6571، 6570)، والبزار (2457)، وصحّحه ابن حبان (7421)، والحاكم (2/71-72) كلهم من طرق عن أبي عشانة المعافري حي بن يؤمن، عن عبد الله بن عمرو قال: فذكره. وإسناده صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6570
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجُذَامِيُّ ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ العاص ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ؟" قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ الْفُقَرَاءُ وَالْمُهَاجِرُونَ، الَّذِينَ تُسَدُّ بِهِمْ الثُّغُورُ، وَيُتَّقَى بِهِمْ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ، لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ مَلَائِكَتِهِ: ائْتُوهُمْ فَحَيُّوهُمْ، فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: نَحْنُ سُكَّانُ سَمَائِكَ، وَخِيرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ، أَفَتَأْمُرُنَا أَنْ نَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَنُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا عِبَادًا يَعْبُدُونِي، لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَتُسَدُّ بِهِمْ الثُّغُورُ، وَيُتَّقَى بِهِمْ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ، لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، قَالَ: فَتَأْتِيهِمُ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَيَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ سَلامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ سورة الرعد آية 24".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کر ام رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا تم جانتے ہو کہ مخلوق اللہ میں سے سب سے پہلے جنت میں کون لوگ داخل ہوں گے؟ صحابہ کر ام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اللہ اور اس کے رسول ہی بہتر جانتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سب سے پہلے مخلوق اللہ میں سے وہ فقراء اور مہاجرین داخل ہوں گے جن کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کی جاتی تھی ان کے ذریعے ناپسندیدہ امور سے بچا جاتا تھا اور اپنی حاجات اپنے سینوں میں لئے ہوئے ہی مرجاتے تھے لیکن انہیں پورا نہیں کر سکتے تھے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں میں سے جسے چاہیں گے حکم دیں گے کہ ان کے پاس جاؤ اور انہیں سلام کرو فرشتے عرض کر یں گے کہ ہم آسمانوں کے رہنے والے اور آپ کی مخلوق میں منتخب لوگ اور آپ ہمیں ان کو سلام کر نے کا حکم دے رہے ہیں؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ یہ ایسے لوگ تھے جو صرف میری ہی عبادت کرتے تھے میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے ان کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کی جاتی تھی ان کے ذریعے ناپسندیدہ امور سے بچا جاتا تھا اور یہ اپنی ضروریات اپنے سینوں میں لئے لئے مرجاتے تھے لیکن انہیں پورانہ کر پاتے تھے چنانچہ فرشتے ان کے پاس آئیں گے اور ہر دروازے سے یہ آوازلگائیں گے تم پر سلام ہو کہ تم نے صبر کیا آخرت کا گھر کتنا بہترین ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6570]
الحكم على الحديث:
إسناده جيد
حدیث نمبر: 13300
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: ”هَلْ تَدْرُونَ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ؟“ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ: ”أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ الْفُقَرَاءُ وَالْمُهَاجِرُونَ الَّذِينَ تُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ وَيُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ مَلَائِكَتِهِ: ائْتُوهُمْ فَحَيُّوهُمْ فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: نَحْنُ سُكَّانُ سَمَائِكَ وَخِيَرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ أَفَتَأْمُرُنَا أَنْ نَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَنُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا عِبَادًا يَعْبُدُونِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَتُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ وَيُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً قَالَ: فَتَأْتِيهِمُ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ ذَلِكَ فَيَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ: {سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ} [الرعد: 24] “
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے سب سے پہلے جنت میں کون جائے گا؟ صحابہ کرام نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سب سے پہلے وہ فقراء اور مہاجرین جنت میں جائیں گے، جن کے ذریعے سرحدات کو تحفظ دیا جاتا ہے اور جن کے واسطے سے (دشمنوں کے) ناپسندیدہ امور سے بچا جاتا ہے، جبکہ وہ خود اس حال میں دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں کہ ان کی خواہشات ان کے دلوں میں ہی رہ جاتی ہیں اور وہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ جا کر ان لوگوں کو سلام کہو، فرشتے کہیں گے: اے اللہ!ہم تیرے آسمان کے رہنے والے ہیں اور تیری بہترین مخلوق ہیں، کیا تو ہمیں اس بات کا حکم دیتا ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس جا کر انہیں سلام کریں؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ وہ لوگ ہیں، جو میری عبادت کیا کرتے تھے، میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے، ان کے ذریعے سرحدات کو تحفظ دیا جاتا تھا اور ان کے واسطے سے ناپسندیدہ امور سے بچا جاتا تھا، جبکہ یہ خود اس حال میں وفات پا گئے تھے کہ ان کی خواہشات ان کے دلوں میں ہی رہ گئی تھیں اور وہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے تھے، اس کے بعد یہ فرشتے ان کے پاس آئیں گے اور ہر دروازے سے داخل ہو کر یوں سلام پیش کریں گے: {سَلٰمٌ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ} (تم دنیا میں جو صبر کرتے رہے، اس کی وجہ سے تم پر سلام ہو، یہ تمہارا بہترین ٹھکانہ اور منزل ہے۔) (سورۂ رعد: 24) [الفتح الربانی/كتاب النار والجنة/حدیث: 13300]
تخریج الحدیث: «اسناده جيد، أخرجه الطبراني،والبزار: 3665، وابن حبان: 7421، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6570 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6570»
الحكم على الحديث:
اسناده جيد
حدیث نمبر: 7421
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجُذَامِيُّ ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنْ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلَقِ اللَّهِ؟"، قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلَقِ اللَّهِ الْفُقَرَاءُ الْمُهَاجِرُونَ الَّذِينَ يُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَتُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ، وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، فَيَقُولُ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ مَلائِكَتِهِ: إِيتُوهُمْ فَحَيُّوهُمْ، فَيَقُولُ الْمَلائِكَةُ: رَبَّنَا نَحْنُ سُكَّانُ سَمَاوَاتِكَ، وَخِيرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ، أَفَتَأْمُرُنَا أَنْ نَأْتِيَ هَؤُلاءِ فَنُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا عِبَادًا يَعْبُدُونِي لا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَتُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَتُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ، وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، قَالَ: فَتَأْتِيهِمُ الْمَلائِكَةُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَيَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ: سَلامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے سب سے پہلے کون جنت میں داخل ہوگا؟“ لوگوں نے عرض کی: «اللّٰهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ» ”اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ بہتر جانتے ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے جنت میں سب سے پہلے غریب مہاجرین داخل ہوں گے جن کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کی جاتی تھی اور جن کے ذریعے ناگوار چیزوں سے بچاؤ کیا جاتا تھا۔ ان میں سے کسی کا انتقال ہوتا تو اس کی ضرورت سینے میں ہی رہ جاتی اور وہ اسے پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا، تو اللہ تعالیٰ فرشتوں میں سے جسے چاہے گا اس سے یہ فرمائے گا: ان کے پاس جاؤ اور انہیں سلام کرو۔ فرشتے عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! ہم تیرے آسمان کے رہنے والے ہیں اور تیری مخلوق میں بہتر لوگ ہیں، کیا تو ہمیں یہ حکم دے رہا ہے کہ ہم ان کے پاس جائیں اور ان کو سلام کریں؟ پروردگار فرمائے گا: یہ ایسے بندے تھے جنہوں نے میری عبادت کی اور کسی کو میرا شریک نہیں ٹھہرایا، ان کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کی جاتی تھی اور ناگوار چیزوں سے بچاؤ کیا جاتا تھا۔ ان میں سے کوئی شخص ایسی حالت میں فوت ہوتا کہ اس کی حاجت اس کے سینے میں ہوتی تھی اور وہ اس کو پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اس وقت فرشتے پھر ان لوگوں کے پاس آئیں گے اور ہر دروازے میں سے ان پر داخل ہوں گے (اور یہ کہیں گے جس کا ذکر قرآن میں ہے): ﴿سَلَامٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ﴾ [سورة الرعد: 24] ”تم پر سلام ہو اس چیز کی وجہ سے جو تم نے صبر کیا اور آخرت کا گھر کتنا بہترین ہے!““ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7421]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7421، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2402، 2406، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6681، 6682» «رقم طبعة با وزير 7378»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 86). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10057
10057- عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: هل تدرون أوّل من يدخل الجنة من خلق الله؟.قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: أول من يدخل الجنة من خلق الله الفقراء المهاجرون الذين تُسَدُّ بهم الثغور، ويُتَّقى بهم المكاره، ويموت أحدهم وحاجته في صدره لا يستطيع لها قضاء، فيقول الله عز وجل لمن يشاء من ملائكته: ائتوهم فحيوهم، فتقول الملائكة: نحن سكان سمائك، وخيرتك من خلقك، أفتأمرنا أن نأتي هؤلاء فنسلِّم عليهم؟ قال: إنهم كانوا عباداً يعبدوني لا يشركون بي شيئا، وتُسدُّ بهم الثغور، ويُتَّقى بهم المكاره، ويموت أحدهم وحاجته في صدره، لا يستطيع لها قضاءً، قال: فتأتيهم الملائكة عند ذلك، فيدخلون عليهم من كل باب سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ [الرعد: ٢٤] .
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (6570،6571)، والبزار (2457)، وصحّحه ابن حبان (7421)، والحاكم (2/71-72) كلهم من طرق عن أبي عُشَّانة المعافري حي بن يؤمن، عن عبدالله بن عمرو قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12579
12579- عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: هل تدرون أول من يدخل الجنة من خلق الله؟ قالوا: الله ورسوله أعلم.قال: أول من يدخل الجنة من خلقِ الله الفقراءُ المهاجرون، الذين تسد بهم الثغور، ويتقى بهم المكاره، ويموت أحدهم وحاجته في صدره، لا يستطيع لها قضاء، فيقول الله عز وجل لمن يشاء من ملائكته: ائتوهم فحيّوهم، فتقول الملائكة: نحن سكان سمائك، وخيرتك من خلقك، أفتأمرنا أن نأتي هؤلاء، فنسلِّم عليهم؟ قال: إنهم كانوا عبادا يعبدوني، لا يشركون بي شيئا، وتسد بهم الثغور، ويتقى بهم المكاره، ويموت أحدهم، وحاجته في صدره، لا يستطيع لها قضاء.قال: فتأتيهم الملائكة عند ذلك، فيدخلون عليهم من كل باب: سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أحمد (6570)، والبزار في مسنده (2457)، وصححه ابن حبان (7421) كلهم من طريق أبي عبد الرحمن عبد الله بن يزيد المقرئ، حدثني سعيد بن أبي أيوب، حدثني معروف بن سويد الجذامي، عن أبي عشانة المعافري، عن عبدالله بن عمرو بن العاص، فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 17886
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ:" [ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ ] الْفُقَرَاءُ الْمُهَاجِرُونَ الَّذِينَ تُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَتُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ مَلَائِكَتِهِ: ائْتُوهُمْ فَحَيُّوهُمْ، فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: نَحْنُ سُكَّانُ سَمَائِكَ، وَخِيرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ، أَفَتَأْمُرُنَا أَنْ نَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَنُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ؟! قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا عِبَادًا يَعْبُدُونِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا، وَتُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَتُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً". قَالَ:" فَتَأْتِيهِمُ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَيَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ: سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنَعِمَ عُقْبَى الدَّارِ".
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِ الْمَلَائِكَةِ: وَسُكَّانُ سَمَاوَاتِكَ:" وَإِنَّكَ تُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ قَبْلَنَا". وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِ الْمَلَائِكَةِ: وَسُكَّانُ سَمَاوَاتِكَ:" وَإِنَّكَ تُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ قَبْلَنَا". وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم یہ جانتے ہو؟ کہ اللہ کی مخلوق میں سے کون سب سے پہلے جنت میں داخل ہو گا؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی مخلوق میں سے سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے لوگ، غریب مہاجرین ہوں گے، جن کے ذریعے شگافوں کو بند کیا جاتا ہو گا اور جن کے ذریعے ناپسندیدہ صورتحال سے بچا جاتا ہو گا، اُن میں سے کوئی ایک مرے گا، تو اس کی حاجت اس کے سینے میں ہی رہ جائے گی، وہ اس کو پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہو گا، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں میں سے جن کے بارے میں چاہے گا انہیں یہ فرمائے گا: تم اُن کے پاس جاؤ اور انہیں سلام کہو! فرشتے عرض کریں گے: ہم تیرے آسمان کے باسی ہیں اور تیری مخلوق میں تیرے بہترین بندے ہیں، کیا تو ہمیں یہ حکم دے رہا ہے کہ ہم ان کے پاس جا کر انہیں سلام کریں؟ پروردگار فرمائے گا: یہ میرے ایسے بندے ہیں جو میری عبادت کرتے رہے، انہوں نے کسی کو میرا شریک قرار نہیں دیا، ان کے ذریعے شگاف بند کیے جاتے تھے، ناپسندیدہ صورتحال سے بچا جاتا تھا، ان میں سے کوئی ایک شخص جب مرتا تھا، تو اس کی حاجت اس کے سینے میں ہی رہ گئی ہوتی تھی، وہ اس کو پوری کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تھا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو وہ فرشتے اس وقت ان لوگوں کے پاس آئیں گے، وہ ہر دروازے سے اُن پر داخل ہوں گے اور یہ کہیں گے: ”تم پر سلام ہو، اس چیز کی وجہ سے جو تم نے صبر سے کام لیا اور آخرت کا ٹھکانہ عمدہ ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے“”“”صحیح“”“”میں ایک روایت مذکور، ہے جو اس کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے روایت کے ان الفاظ: ”ہم تیرے آسمان کے باسی ہیں۔“ کے بعد یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اور تو انہیں ہم سے پہلے جنت میں داخل کرے گا“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17886]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے روایت کے ان الفاظ: ”ہم تیرے آسمان کے باسی ہیں۔“ کے بعد یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”اور تو انہیں ہم سے پہلے جنت میں داخل کرے گا“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17886]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13748
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ، قَالَ: ثنا الْمُقْرِئُ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجِذَامِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ، قَالَ: ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: أنا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجِذَامِيُّ، أَنَّ أَبَا عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيُّ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: «هَلْ تَدْرُونَ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ؟» ، قَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ يُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، يَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، تَقُولُ الْمَلَائِكَةُ رَبَّنَا نَحْنُ مَلَائِكَتُكَ وَخَزَنَتُكَ وَسُكَّانُ سَمَاوَاتِكَ لَا تُدْخِلْهُمُ الْجَنَّةَ قَبْلَنَا، فَيَقُولُ: عِبَادِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا يُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ يَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ، لَمْ يَسْتَطِعْ لَهَا قَضَاءً، فَعِنْدَ ذَلِكَ تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ مِنْ كُلِّ بَابٍ: {سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ} [الرعد: ٢٤] "
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ سب سے پہلے جنت میں کون داخل ہوگا؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہاجرین میں سے وہ فقراء جن کے ذریعے دوسروں سے مصیبتیں ٹالی جاتی ہیں، ان میں سے کوئی مرتا ہے تو اس کی ضرورت اس کے سینے ہی میں رہ جاتی ہے، وہ اسے پورا نہیں کر پاتا۔ فرشتے کہیں گے: اے ہمارے رب، ہم تیرے فرشتے، تیرے خزانچی اور تیرے آسمانوں کے باسی ہیں، انہیں ہم سے پہلے جنت میں داخل نہ کر۔ تو اللہ فرمائے گا: یہ میرے وہ بندے ہیں جو میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے، ان کے ذریعے مصیبتیں ٹالی جاتی تھیں، ان میں سے کوئی مرتا تو اس کی ضرورت اس کے سینے ہی میں رہ جاتی، وہ اسے پورا نہ کر پاتا۔ اس وقت فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس داخل ہوں گے: ’تم پر سلامتی ہو، اس صبر کے بدلے جو تم نے کیا، پس کیا ہی اچھا ہے اس گھر کا انجام‘ [سورۃ الرعد: 24] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13748]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 61، حدیث 151»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7421، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2402، 2406، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6681، 6682، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 352، والبزار فى «مسنده» برقم: 2457، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14735»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7421، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2402، 2406، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6681، 6682، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 352، والبزار فى «مسنده» برقم: 2457، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14735»
حدیث نمبر: 13749
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحُ، قَالَ: ثنا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَوَّلُ ثُلَّةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ يُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، إِذَا أُمِرُوا سَمِعُوا وَأَطَاعُوا، وَإِنْ كَانَتْ لِرَجُلٍ مِنْهُمْ حَاجَةٌ إِلَى سُلْطَانٍ لَمْ تُقْضَ حَتَّى يَمُوتَ وَهِيَ فِي صَدْرِهِ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَدْعُو يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْجَنَّةَ فَتَأْتِي بِزُخْرُفِهَا وَزِينَتِهَا، فَيَقُولُ: أَيْنَ عِبَادِي الَّذِينَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِي، وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِي ادْخُلُوا بِغَيْرِ عَذَابٍ وَلَا حِسَابٍ، وَتَأْتِي الْمَلَائِكَةُ فَيَسْجُدُونَ، فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا نَحْنُ نُسَبِّحُكَ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَنُقَدِّسُ لَكَ مَنْ هَؤُلَاءِ الَّذِينَ آثَرْتَهُمْ عَلَيْنَا؟، فَيَقُولُ الرَّبُّ جَلَّ ذِكْرُهُ: هَؤُلَاءِ عِبَادِي الَّذِينَ قَاتَلُوا فِي سَبِيلِي، وَأُوذُوا فِي سَبِيلِي، وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِي، فَتَدْخُلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ مِنْ كُلِّ بَابٍ: {سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ} [الرعد: ٢٤] "
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”سب سے پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ مہاجرین میں سے وہ فقراء ہوں گے جن کے ذریعے مصیبتیں ٹالی جاتی ہیں، جب انہیں حکم دیا جاتا تو وہ سنتے اور اطاعت کرتے، اور اگر ان میں سے کسی کو کسی حکمران سے کوئی ضرورت ہوتی تو وہ پوری نہ ہوتی یہاں تک کہ وہ مر جاتا اور وہ ضرورت اس کے سینے ہی میں رہتی۔ بے شک اللہ عزوجل قیامت کے دن جنت کو بلائے گا، تو وہ اپنی رونق اور زینت کے ساتھ آئے گی، تو اللہ فرمائے گا: میرے وہ بندے کہاں ہیں جنہوں نے میری راہ میں جنگ کی، میری راہ میں ایذا اٹھائی اور میری راہ میں جہاد کیا؟ بغیر عذاب اور بغیر حساب کے داخل ہو جاؤ۔ اور فرشتے آئیں گے اور سجدہ کریں گے اور کہیں گے: اے ہمارے رب، ہم دن رات تیری تسبیح کرتے ہیں اور تیری تقدیس بیان کرتے ہیں، یہ کون ہیں جنہیں تو نے ہم پر ترجیح دی؟ تو رب جل ذکرہ فرمائے گا: یہ میرے وہ بندے ہیں جنہوں نے میری راہ میں جنگ کی، میری راہ میں ایذا اٹھائی اور میری راہ میں جہاد کیا۔ تو فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس داخل ہوں گے: ’تم پر سلامتی ہو، اس صبر کے بدلے جو تم نے کیا، پس کیا ہی اچھا ہے اس گھر کا انجام‘ [سورۃ الرعد: 24] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13749]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 13، صفحہ 61، حدیث 152»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7421، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2402، 2406، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6681، 6682، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 352، والبزار فى «مسنده» برقم: 2457، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14734»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7421، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2402، 2406، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6681، 6682، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 352، والبزار فى «مسنده» برقم: 2457، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14734»
حدیث نمبر: 7948
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "هَلْ تَدْرُونَ أَوَّلَ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ فُقَرَاءُ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ تُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَيُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، يَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَنْ شَاءَ مِنْ مَلَائِكَتِهِ: ائْتُوهُمْ فَحَيُّوهُمْ. فَتَقُولُ الْمَلَائِكَةُ: رَبَّنَا نَحْنُ سُكَّانُ سَمَاوَاتِكَ، وَخِيرَتُكَ مِنْ خَلْقِكَ، أَفَتَأْمُرُنَا أَنْ نَأْتِيَ هَؤُلَاءِ فَنُسَلِّمَ عَلَيْهِمْ؟! فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِنَّهُمْ كَانُوا عِبَادًا لِي يَعْبُدُونِي وَلَا يُشْرِكُونِي بِي شَيْئًا، وَتُسَدُّ بِهِمُ الثُّغُورُ، وَيُتَّقَى بِهِمُ الْمَكَارِهُ، وَيَمُوتُ أَحَدُهُمْ وَحَاجَتُهُ فِي صَدْرِهِ لَا يَسْتَطِيعُ لَهَا قَضَاءً. فَتَأْتِيهُمُ الْمَلَائِكَةُ عِنْدَ ذَلِكَ، فَيَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِنْ كُلِّ بَابٍ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ مُخْتَصَرًا، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي بَابِ فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ.
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ مُخْتَصَرًا، وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي بَابِ فَضْلِ الْمُهَاجِرِينَ.
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ اللہ کی مخلوق میں سب سے پہلے جنت میں کون داخل ہوگا؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے وہ فقراء مہاجرین ہوں گے جن کے ذریعے سرحدوں کی حفاظت کی جاتی ہے اور جن کی بدولت ناگوار حالات اور مصائب کا رخ موڑا جاتا ہے، ان میں سے کوئی اس حال میں فوت ہو جاتا ہے کہ اس کی ضرورت اس کے سینے میں ہی رہ جاتی ہے اور وہ اسے پورا کرنے کی قدرت نہیں رکھتا، تو اللہ عزوجل اپنے فرشتوں میں سے جن کے لیے چاہتا ہے فرماتا ہے کہ ان کے پاس جاؤ اور انہیں سلام پیش کرو، فرشتے عرض کرتے ہیں: اے ہمارے پروردگار! ہم تیرے آسمانوں کے باسی اور تیری مخلوق میں سے تیرے برگزیدہ بندے ہیں، کیا تو ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس جائیں اور انہیں سلام کریں؟! اللہ عزوجل فرماتا ہے: بے شک یہ میرے وہ بندے تھے جو صرف میری عبادت کرتے تھے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے، انھی کے ذریعے سرحدیں محفوظ کی جاتی تھیں اور انھی کے ذریعے تکالیف کا دفاع کیا جاتا تھا، اور ان میں سے کوئی اس حال میں مرا کہ اس کی حاجت اس کے سینے میں ہی رہی جسے وہ پورا نہ کر سکا، تب فرشتے ان کے پاس آتے ہیں اور ان پر ہر دروازے سے یہ کہتے ہوئے داخل ہوتے ہیں: ﴿سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ﴾ ”تم پر سلامتی ہو اس صبر کے بدلے جو تم نے کیا، پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر!“۔“ اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر، عبد بن حمید، احمد بن حنبل، بزار اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے، اور انہی سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے، نیز احمد بن منیع نے اسے مختصراً روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ 'باب فضل المہاجرین' میں پہلے گزر چکے ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب صفة الجنة/حدیث: 7948]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 2979، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6534، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7421»
الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر