🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6627. 1- باب تحريم الله النار على من قال:" لا إله إلا الله " يبتغي به وجه الله
اس شخص پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے جہنم کی آگ کو حرام قرار دیے جانے کا بیان جس نے محض اللہ کی رضا اور اس کی خوشنودی کی خاطر ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ کا اقرار کیا۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 16469 (کل: 18 مقامات، 7 کتب)
الجامع الكامل: 16469، 311
صحیح بخاری: 424، 425، 1186، 5401، 6423، 6938
صحیح مسلم: 1496
مسند احمد: 16482، 16483، 23770، 23772
السنن الكبرى للبيهقي: 20392
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1793
المعجم الکبیر للطبرانی: 15138، 15139، 15141
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23770
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي، وَالسُّيُولُ تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِي، فَلَوَدِدْتُ أَنَّكَ جِئْتَ فَصَلَّيْتَ فِي بَيْتِي مَكَانًا أَتَّخِذُهُ مَسْجِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ"، قَالَ: فَمَرَّ عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَتْبَعَهُ، فَانْطَلَقَ مَعَهُ، فَاسْتَأْذَنَ فَدَخَلَ عَلَيَّ، فَقَالَ وَهُوَ قَائِمٌ:" أَيْنَ تُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ؟" فَأَشَرْتُ لَهُ حَيْثُ أُرِيدُ، قَالَ: ثُمَّ حَبَسْتُهُ عَلَى خَزِيرٍ صَنَعْنَاهُ لَهُ، قَالَ: فَسَمِعَ أَهْلُ الْوَادِي يَعْنِي: أَهْلَ الدَّارِ، فَثَابُوا إِلَيْهِ، حَتَّى امْتَلَأَ الْبَيْتُ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ؟ وَرُبَّمَا قَالَ: مَالِكُ بْنُ الدُّخَيْشِنِ، فَقَالَ رَجُلٌ: ذَاكَ رَجُلٌ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللَّهَ وَلَا رَسُولَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَقُولُ هُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ؟"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَمَّا نَحْنُ فَنَرَى وَجْهَهُ وَحَدِيثَهُ إِلَى الْمُنَافِقِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْضًا:" لَا تَقُولُ هُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ؟"، قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَلَنْ يُوَافِيَ عَبْدٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ، إِلَّا حُرِّمَ عَلَى النَّارِ" ، قَالَ مَحْمُودٌ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَفَرًا فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ، فَقَالَ: مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا قُلْتَ! قَالَ: فَآلَيْتُ إِنْ رَجَعْتُ إِلَى عِتْبَانَ أَنْ أَسْأَلَهُ، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ، فَوَجَدْتُهُ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ، وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ، فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَحَدَّثَنِيهِ كَمَا حَدَّثَنِيهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ، قَالَ مَعْمَرٌ: فَكَانَ الزُّهْرِيُّ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: ثُمَّ نَزَلَتْ فَرَائِضُ وَأُمُورٌ نَرَى أَنَّ الْأَمْرَ انْتَهَى إِلَيْهَا، فَمَنْ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يَفْتُرَ فَلَا يَفْتُرْ.
حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! میری قوم کی مسجد اور میرے درمیان سیلاب حائل ہوجاتا ہے آپ کسی وقت تشریف لا کر میرے گھر میں نماز پڑھ دیں تو میں اسے ہی اپنے لئے جائے نماز منتخب کرلوں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایسا کرنے کا وعدہ کرلیا چناچہ ایک دن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے اور گھر میں داخل ہو کر فرمایا تم کس جگہ کو جائے نماز بنانا چاہتے ہو؟ میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کردیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے ہم نے ان کے پیچھے صف بندی کرلی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر روک لیا انصار کے کانوں تک یہ بات پہنچی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لئے آنے لگے سارا گھر بھر گیا، ایک آدمی کہنے لگا کہ مالک بن دخشم کہاں ہے؟ دوسرے نے جواب دیا کہ وہ منافق ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایسے نہ کہو وہ اللہ کی رضا کے لئے لا الہ الا اللہ پڑھتا ہے اس نے کہا کہ ہم تو یہی دیکھتے ہیں کہ اس کی توجہ اور باتیں منافقین کی طرف مائل ہوتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی جملہ دہرایا دوسرے آدمی نے کہا کیوں نہیں یا رسول اللہ! اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ کی رضا کے لئے لا الہ الا اللہ کی گواہی دیتا ہوا قیامت کے دن آئے گا اللہ نے اس پر جہنم کی آگ کو حرام قرار دے دیا ہے محمود کہتے ہیں کہ یہ حدیث جب میں نے ایک جماعت کے سامنے بیان کی جن میں حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی تھے تو وہ کہنے لگے میں نہیں سمجھتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہوگا میں نے کہا کہ جس وقت میں مدینہ منورہ پہنچا اور حضرت عتبان رضی اللہ عنہ زندہ ہوتے تو میں ان سے یہ سوال ضرور کروں گا، چناچہ میں وہاں پہنچا تو وہ نابینا ہوچکے تھے اور اپنی قوم کی امامت فرماتے تھے میں نے ان سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث اس طرح سنا دی جیسے پہلے سنائی تھی اور یہ بدری صحابی تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23770]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23772
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، قَالَ: ثُمَّ حَبَسْتُهُ عَلَى خَزِيرٍ لَنَا صَنَعْنَاهُ لَهُ، فَسَمِعَ بِهِ أَهْلُ الْوَادِي يَعْنِي: أَهْلَ الدَّارِ فَثَابُوا إِلَيْهِ، حَتَّى امْتَلَأَ الْبَيْتُ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ؟ قَالَ: وَرُبَّمَا قَالَ الدُّخَيْشِنِ.
گذشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23772]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 311
311. عن عتبان بن مالك يقول: غدا عليَّ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم فقال رجلٌ: أين مالك بن الدخْشُن؟ فقال رجل منا: ذلك منافق لا يحبّ الله ورسوله. فقال النبيُّ صلى الله عليه وسلم: ألا تقولوه يقول: لا إله إلا الله، يبتغي بذلك وجه الله. قال: بلى. قال: فإنه لا يوافي عبد يوم القيامة به إلاّ حرّم الله عليه النار.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاريّ في استتابة المرتدين (6938) عن عبدان، أخبرنا عبدالله، أخبرنا معمر، عن الزهري، أخبرني محمود بن الربيع، قال: سمعت عتبان بن مالك، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20392
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عنِ ابنِ شِهَابٍ، أَنَّهُ قَالَ: أَخْبَرَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيُّ، أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ، وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي وَأَنَا أُصَلِّي لِقَوْمِي، فَإِذَا كَانَتِ الْأَمْطَارُ سَالَ الْوَادِي الَّذِي بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، وَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ آتِيَ مَسْجِدَهُمْ، فَأُصَلِّيَ لَهُمْ، وَدِدْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَّكَ تَأْتِي فَتُصَلِّيَ فِي بَيْتِي، فَأَتَّخِذَهُ مُصَلًّى، قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَأَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللهُ"، قَالَ عِتْبَانُ فَغَدَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ، فَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنْتُ لَهُ، فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ، فَقَالَ لِي:" أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ مِنْ بَيْتِكَ؟"، قَالَ: فَأَشَرْتُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَبَّرَ، فَقُمْنَا فَصَفَفْنَا، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، قَالَ: وَحَبَسْنَاهُ عَلَى خَزِيرَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ، قَالَ: فَثَابَ فِي الْبَيْتَ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الدَّارِ، ذَوُو عَدَدٍ، وَاجْتَمَعُوا، فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: ذَلِكَ مُنَافِقٌ، لَا يُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَقُلْ لَهُ ذَلِكَ، أَلَا تَرَاهُ وَقَدْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ؟"، قَالَ: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّا نَرَى وَجْهَهُ وَنَصِيحَتَهُ إِلَى الْمُنَافِقِينَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ"، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ثُمَّ سَأَلْتُ الْحُصَيْنَ بْنَ ⦗٢١٢⦘ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ أَحَدُ بَنِي سَالِمٍ كَانَ مِنْ سَرَاتِهِمْ عَنِ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ فَصَدَّقَهُ بِذَلِكَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ. فَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَقْبَلْ قَوْلَ الْوَاقِعِ فِي مَالِكِ بْنِ الدُّخْشُنِ بِأَنَّهُ مُنَافِقٌ حَتَّى تَبَيَّنَ لَهُ مِنْ أَيْنَ يَقُولُ ذَلِكَ؛ ثُمَّ لَمَّا بَيَّنَهُ، لَمْ يَرَهُ نِفَاقًا، فَرَدَّ عَلَيْهِ قَوْلَهُ.
محمود بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ جو بدری صحابی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: میں نابینا ہوں اور اپنی قوم کا امام ہوں۔ جب بارش ہوتی ہے تو میرے اور ان کے درمیان وادی بہہ پڑتی ہے اور میں مسجد میں نہیں آسکتا کہ ان کو نماز پڑھاؤں۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائیں اور نماز پڑھیں، تاکہ میں اس کو اپنی نماز کی جگہ مقرر کرلوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب میں ایسا کر لوں گا۔“ عتبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: صبح کے وقت دن کے بلند ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت مانگی، میں نے اجازت دے دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہونے کے بعد بیٹھے نہیں بلکہ فرمایا: ”کہاں پسند کرتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟“ کہتے ہیں: میں نے گھر کے ایک کونے کی طرف اشارہ کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنالیں، آپ نے دو رکعت نماز پڑھ کر سلام پھیرا۔ ہم نے آپ کے لیے کھانا تیار کیا تھا اس کے لیے روکا۔ گھر کے افراد کو بلایا اور وہ جمع ہوگئے۔ کہنے والے نے کہا: مالک بن دخشن کہاں ہے؟ بعض نے کہا: یہ منافق ہے، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نہیں کرتا۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے نہ کہو، کیا اس نے کلمہ اللہ کی خوشنودی کے لیے نہیں پڑھا؟“ اس نے کہا: اللہ اور رسول بہتر جانتے ہیں۔ کہتے ہیں: ہم تو اس کی خوشنودی اور خیر خواہی منافقین کی طرف دیکھتے ہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی خوشنودی کے لیے کلمہ پڑھا اللہ نے اس پر جہنم کی آگ حرام کردی ہے۔“ ابن شہاب زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: پھر میں نے حصین بن محمد انصاری رحمہ اللہ سے سوال کیا جو بنو سالم کے ایک آدمی ہیں اور ان کے سردار ہیں تو انھوں نے بھی محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ کی حدیث کی تصدیق کی۔
(ب) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مالک بن دخشن کے بارے میں کہنے والے کی یہ بات قبول نہ کی کہ وہ منافق ہے، یہاں تک کہ وضاحت ہوگئی کہ وہ کس بنیاد پر کہہ رہا ہے، پھر جب اس نے وضاحت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نفاق نہ سمجھا اور اس کا قول رد کردیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20392]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1793
«إن الله تعالى قد حرم على النار من قال لا إله إلا الله يبتغي بذلك وجه الله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص پر جہنم کی آگ کو حرام کر دیا ہے جس نے خالصتاً اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لیے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا ہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1793]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق] عن عتبان بن مالك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15138
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي، وَإِنَّ السُّيُولَ تَحُولُ بَيْنِي وَبَيْنَ مَسْجِدِ قَوْمِي، وَلَوَدِدْتُ أَنَّكَ جِئْتَ فَصَلَّيْتَ فِي بَيْتِي مَكَانًا أَتَّخِذُهُ مَسْجِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللهُ "، فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي بَكْرٍ فَاسْتَتْبَعَهُ، فَانْطَلَقَ مَعَهُ فَاسْتَأْذَنَ، فَدَخَلَ، فَقَالَ وَهُوَ قَائِمٌ: " أَيْنَ تُرِيدُ أَنْ أُصَلِّيَ؟ " فَأَشَرْتُ إِلَيْهِ حَيْثُ أُرِيدُ، قَالَ: ثُمَّ حَبَسْنَاهُ عَلَى خَزِيرَةٍ صَنَعْنَاهَا لَهُ، فَسَمِعَ بِهِ أَهْلُ الْوَادِي، - يَعْنِي أَهْلَ الدَّارِ - فَثَابُوا إِلَيْهِ حَتَّى امْتَلَأَ الْبَيْتُ، فَقَالَ رَجُلٌ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ أَوِ ابْنُ الدُّخَيْشِ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ: ذَلِكَ رَجُلٌ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللهَ وَلَا رَسُولَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيْضًا: " لَا تَقُلْهُ وَهُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ ". فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَّا نَحْنُ فَنَرَى وَجْهَهُ وَحَدِيثَهُ فِي الْمُنَافِقِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيْضًا: لَا تَقُلْهُ وَهُوَ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ "، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: " فَلَنْ يُوَافِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَقُولُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ إِلَّا حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ قَالَ مَحْمُودٌ : فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَفَرًا فِيهِمْ أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ فَقَالَ: مَا أَظُنُّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مَا قُلْتَ، فَآلَيْتُ إِنْ رَجَعْتُ إِلَى عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ أَنْ أَسْأَلَهُ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَوَجَدْتُهُ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ وَهُوَ إِمَامُ قَوْمِهِ فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَحَدَّثَنِيهِ كَمَا حَدَّثَ بِهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ "، قَالَ مَعْمَرٌ : كَانَ الزُّهْرِيُّ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: " ثُمَّ نَزَلَتْ بَعْدَ ذَلِكَ فَرَائِضُ وَأُمُورٌ نَرَى أَنَّ الْأَمْرَ انْتَهَى إِلَيْهَا، فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا يُغَيِّرَ فَلَا يُغَيِّرُ.
سیدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: میری بینائی کمزور ہو گئی ہے، اور سیلاب میرے اور میری قوم کی مسجد کے درمیان حائل ہو جاتے ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ آپ تشریف لائیں اور میرے گھر میں کسی جگہ نماز پڑھیں تاکہ میں اسے مسجد بنا لوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ان شاء اللہ ایسا کروں گا۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو انہیں ساتھ لے لیا، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت طلب کی، پھر اندر تشریف لائے، اور کھڑے کھڑے فرمایا: ”تم کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟“ میں نے اس جگہ کی طرف اشارہ کیا جہاں میں چاہتا تھا، پھر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خزیرہ (ایک کھانا) کے لیے روک لیا جو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بنایا تھا، تو وادی والوں - یعنی گھر والوں - نے سن لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے یہاں تک کہ گھر بھر گیا، تو ایک آدمی نے کہا: مالک بن دخشن یا ابن دخیش کہاں ہے؟ ایک آدمی نے کہا: وہ ایک منافق ہے جو نہ اللہ سے محبت رکھتا ہے نہ اس کے رسول سے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نہ کہو، وہ تو 'لا الہ الا اللہ' کہتا ہے اور اس سے اللہ کی رضا چاہتا ہے۔“ اس نے کہا: یا رسول اللہ، لیکن ہم تو اس کا رخ اور اس کی باتیں منافقوں کی طرف دیکھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”یہ نہ کہو، وہ 'لا الہ الا اللہ' کہتا ہے اور اس سے اللہ کی رضا چاہتا ہے۔“ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، یا رسول اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھی 'لا الہ الا اللہ' کہتے ہوئے اور اس سے اللہ کی رضا چاہتے ہوئے قیامت کے دن اللہ کے پاس حاضر ہو گا، اللہ اسے آگ پر حرام کر دے گا۔“ محمود کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث کچھ لوگوں کو سنائی جن میں ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بھی تھے، تو انہوں نے کہا: مجھے نہیں لگتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بات کہی ہو جو تم نے بیان کی، تو میں نے قسم کھائی کہ اگر میں عتبان بن مالک کے پاس دوبارہ گیا تو ان سے پوچھوں گا۔ چنانچہ میں ان کے پاس گیا تو انہیں ایک بہت بوڑھا آدمی پایا جن کی بینائی جا چکی تھی اور وہ اپنی قوم کے امام تھے، میں ان کے پاس بیٹھا اور ان سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے وہی حدیث سنائی جو پہلی بار سنائی تھی۔ معمر کہتے ہیں: زہری جب یہ حدیث بیان کرتے تو فرماتے: ”پھر اس کے بعد کچھ فرائض اور احکام نازل ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ معاملہ انہی تک پہنچتا ہے، پس جو کوئی (پرانے حکم پر) نہ بدلنے کی طاقت رکھے، وہ نہ بدلے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15138]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 28، حدیث 47»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 77، 189، 424، 425، 686، 667، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 33، ومالك فى «الموطأ» برقم: 594 / 184، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1653، 1654، 1673، 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6560، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 787 / 1، 843 / 1، 1326 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 865، 920، 1251، 5834، 10876، 10879، 10878، 10880، 10881، 10882، 11429، 11430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 660، 754، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3047، 5002، 5003، 5104، 5194، 5195، 5196، 5239، 20452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12579، 12985، 16742، 16744، 16745، 16746، 16747، 24109، 24293، 24294، 24295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1337، 1338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1505، 1506، 1507، 3469، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1929، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6125، 6126، 8902، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7134، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5082، 5083، 5085، 5092، 5091، والطبراني فى «الكبير» برقم: 43، 48، 49، 50، 45، 46، 51، 55، 52، 53، 54، 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1495»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15139
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: حُرِّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللهِ.
سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص آگ پر حرام ہے جو 'اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں' کہے اور اس سے اللہ کی رضا چاہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15139]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 29، حدیث 48»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 77، 189، 424، 425، 686، 667، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 33، ومالك فى «الموطأ» برقم: 594 / 184، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1653، 1654، 1673، 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6560، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 787 / 1، 843 / 1، 1326 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 865، 920، 1251، 5834، 10876، 10879، 10878، 10880، 10881، 10882، 11429، 11430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 660، 754، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3047، 5002، 5003، 5104، 5194، 5195، 5196، 5239، 20452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12579، 12985، 16742، 16744، 16745، 16746، 16747، 24109، 24293، 24294، 24295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1337، 1338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1505، 1506، 1507، 3469، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1929، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6125، 6126، 8902، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7134، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5082، 5083، 5085، 5092، 5091، والطبراني فى «الكبير» برقم: 43، 49، 50، 45، 46، 47، 51، 55، 52، 53، 54، 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1495»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15141
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، أَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ مَحْمُودَ بْنَ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيَّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -مِمَّنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي قَدْ أَنْكَرْتُ بَصَرِي، وَأَنَا أُصَلِّي لِقَوْمِي، وَإِذَا كَانَتِ الْإِمْطَارَاتُ سَالَتِ الْوَادِيَ الَّذِي بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ، وَلَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ آتِيَ مَسْجِدَهُمْ فَأُصَلِّيَ لَهُمْ، وَوَدِدْتُ يَا رَسُولَ اللهِ، أَنَّكَ تَأْتِينِي فَتُصَلِّي فِي مُصَلًّى أَتَّخِذُهُ مُصَلًّى، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " سَأَفْعَلُ إِنْ شَاءَ اللهُ " قَالَ عِتْبَانُ : فَغَدَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ، فَاسْتَأْذَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنْتُ لَهُ فَلَمْ يَجْلِسْ حَتَّى دَخَلَ الْبَيْتَ ثُمَّ قَالَ: " أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ مِنْ بَيْتِكَ؟ " فَأَشَرْتُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنَ الْبَيْتِ، فَقَامَ فَكَبَّرَ، فَقُمْنَا وَرَاءَهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، وَحَبَسْنَاهُ عَلَى خَزِيرَةٍ صَنَعْنَاهَا، فَنَالَ رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الدَّارِ حَوْلَنَا حَتَّى اجْتَمَعَ فِي الْبَيْتِ رِجَالٌ ذُو عَدَدٍ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: أَيْنَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: ذَاكَ مُنَافِقٌ لَا يُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَفْعَلْ، أَلَا تَرَاهُ قَدْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يُرِيدُ بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ؟ " فَقَالُوا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: فَإِنَّمَا وَجْهُهُ وَنُصْحَتُهُ لِلْمُنَافِقِينَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَإِنَّ اللهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ " قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : ثُمَّ سَأَلْتُ الْحُصَيْنَ بْنَ مُحَمَّدٍ الْأَنْصَارِيَّ وَهُوَ أَحَدُ بَنِي سَالِمٍ عَنْ حَدِيثِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ فَصَدَّقَهُ بِذَلِكَ، قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ : أَوَتَقُولُونَ الدُّخْشُمَ؟ وَهُوَ الصَّوَابُ ".
محمود بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی اور انصار میں سے بدر کے شرکاء میں سے تھے، نے انہیں بتایا کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری بینائی کمزور ہو گئی ہے، اور میں اپنی قوم کو نماز پڑھاتا ہوں، اور جب بارشیں ہوتی ہیں تو وہ وادی بھر جاتی ہے جو میرے اور ان کے درمیان ہے، اور میں ان کی مسجد میں جا کر نماز نہیں پڑھ سکتا، اور میں چاہتا ہوں، یا رسول اللہ، کہ آپ میرے پاس آئیں اور کسی جگہ نماز پڑھ دیں جسے میں جائے نماز بنا لوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ان شاء اللہ ایسا کروں گا۔“ عتبان کہتے ہیں: چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ جب دن چڑھا تو تشریف لائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت طلب کی تو میں نے اجازت دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے بغیر گھر میں داخل ہوئے، پھر فرمایا: ”تم اپنے گھر میں کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟“ میں نے گھر کے ایک گوشے کی طرف اشارہ کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، تکبیر کہی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھی، پھر سلام پھیرا، اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خزیرہ کے لیے روک لیا جو ہم نے بنایا تھا، تو ہمارے آس پاس گھر والوں میں سے لوگوں کو پتا چل گیا یہاں تک کہ گھر میں کئی لوگ جمع ہو گئے، تو ان میں سے کسی نے کہا: مالک بن دخشن کہاں ہے؟ ان میں سے کسی نے کہا: وہ منافق ہے جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت نہیں رکھتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کہو، کیا تم نہیں دیکھتے کہ اس نے 'لا الہ الا اللہ' کہا ہے اور اس سے اللہ کی رضا چاہتا ہے؟“ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، اس کا رخ اور خیرخواہی تو منافقوں کی طرف ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ نے اس شخص کو آگ پر حرام کر دیا ہے جو 'لا الہ الا اللہ' کہے اور اس سے اللہ عزوجل کی رضا چاہے۔“ ابن شہاب کہتے ہیں: پھر میں نے حصین بن محمد انصاری سے، جو بنو سالم میں سے تھے، محمود بن ربیع کی حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ احمد بن صالح کہتے ہیں: یا تم 'دخشم' کہتے ہو اور یہی درست ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15141]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 29، حدیث 50»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 77، 189، 424، 425، 686، 667، 838، 839، 1185، 5401، 6354، 6422، 6938، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 33، ومالك فى «الموطأ» برقم: 594 / 184، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1653، 1654، 1673، 1709، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 223، 1292، 1612، 2075، 4534، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6560، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 787 / 1، 843 / 1، 1326 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 865، 920، 1251، 5834، 10876، 10879، 10878، 10880، 10881، 10882، 11429، 11430، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 660، 754، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3047، 5002، 5003، 5104، 5194، 5195، 5196، 5239، 20452، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12579، 12985، 16742، 16744، 16745، 16746، 16747، 24109، 24293، 24294، 24295، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1337، 1338، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1505، 1506، 1507، 3469، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1929، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6125، 6126، 8902، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7134، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5082، 5083، 5085، 5092، 5091، والطبراني فى «الكبير» برقم: 43، 48، 49، 45، 46، 47، 51، 55، 52، 53، 54، 56، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1495»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں