الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
72. 58- باب ما جاء من التحذير في تكفير المسلم
مسلمان کی تکفیر کرنے (یعنی اسے کافر قرار دینے) کے متعلق وارد ہونے والی سخت وعید اور تنبیہ کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 199 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
الادب المفرد: 432
صحیح الادب المفرد: 335
مشکوۃ المصابیح: 4816
مسند احمد: 21571
الفتح الربانی: 10132
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13015
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5431
11 تا 11
حدیث نمبر: 5431
«ليس من رجل ادعى لغير أبيه وهو يعلمه إلا كفر ومن ادعى ما ليس له فليس منا وليتبوأ مقعده من النار ومن دعا رجلا بالكفر أو قال عدو الله وليس كذلك إلا حار عليه ولا يرمي رجل رجلا بالفسق ولا يرميه بالكفر إلا ارتدت عليه إن لم يكن صاحبه كذلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو آدمی جانتے بوجھتے اپنے باپ کے سوا کسی اور کی طرف اپنی نسبت کرے تو اس نے کفر کیا، اور جو ایسی چیز کا دعویٰ کرے جو اس کی نہیں تو وہ ہم میں سے نہیں، اسے چاہیے کہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنا لے، اور جو کسی کو کافر کہے یا 'اللہ کا دشمن' کہے حالانکہ وہ ایسا نہیں تو یہ بات خود اسی پر لوٹ آئے گی، اور کوئی آدمی کسی دوسرے پر فسق یا کفر کی تہمت نہ لگائے، ورنہ اگر اس کا ساتھی ایسا نہ ہوا تو یہ تہمت خود اسی پر لوٹ آئے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5431]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن أبي ذر. مختصر مسلم 50.»
قال الشيخ الألباني: صحيح