الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
91. 16- باب إثبات العلو لله تعالى
اللہ تعالیٰ کے لیے صفتِ علو کے اثبات کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 264 (کل: 19 مقامات، 11 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 91
صحیح ابن حبان: 266
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1860
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7262
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7156
11 تا 19
حدیث نمبر: 10592
عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى يَعْنِي الْأَشْعَرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَنَامُ وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ حِجَابُهُ النَّارُ لَوْ كَشَفَهَا لَأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ ثُمَّ قَرَأَ أَبُو عُبَيْدَةَ {نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} [النمل: 8]
۔ سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک نہ اللہ تعالیٰ سوتا ہے اور نہ سونا اس کے شایانِ شان ہے، وہ کسی کے حق میں ترازو کو جھکاتا ہے اور کسی کے حق میں اٹھا دیتا ہے، اس کا پردہ آگ کا ہے، اگر وہ اس پردے کو چاک کر دے تو اس کے چہرے کے انوار و تجلیات ہر اس چیز کو جلا دیں گے، جہاں تک اس کی نگاہ کا ادراک ہے۔ پھر ابو عبیدہ راوی نے اس آیت کی تلاوت کی: جب موسی وہاں پہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور برکت دیا گیا ہے، وہ جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے اللہ، جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ (سورۂ نمل: ۸) [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10592]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 179، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19587 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19816»
وضاحت: فوائد: … یہ حدیث اس حقیقت پر دلالت کرتی ہے کہ دنیا میں مخلوق کے لیے اللہ تعالیٰ کو دیکھنا ممکن نہیں ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی احادیث بھی عدم رؤیت پر دلالت کرتی ہیں۔
ابو عبیدہ راوی نے جو آیت تلاوت کی، وہ پورا مضمون یوں ہے:
{اِذْ قَالَ مُوْسٰی لِاَہْلِہٖٓاِنِّیْٓ اٰنَسْتُ نَارًا سَاٰتِیْکُمْ مِّنْہَا بِخَــبَرٍ اَوْ اٰتِیْکُمْ بِشِہَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّکُمْ تَصْطَلُوْنَ۔ فَلَمَّا جَاء َہَا نُوْدِیَ اَنْ بُوْرِکَ مَنْ فِی النَّارِ وَمَنْ حَوْلَہَا وَسُبْحٰنَ اللّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ یٰمُوْسٰٓی اِنَّہٓ اَنَا اللّٰہُ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ۔} … جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنے گھر والوں سے کہا بلاشبہ میں نے ایک آگ دیکھی ہے، میں عنقریب تمھارے پاس اس سے کوئی خبر لاؤں گا، یا تمھارے پاس اس سے سلگایا ہوا انگارا لے کر آؤں گا، تاکہ تم تاپ لو۔ تو جب وہ اس کے پاس آیا تو اسے آواز دی گئی کہ برکت دی گئی ہے اسے جو آگ میں ہے اور جو اس کے
ارد گرد ہے اور اللہ پاک ہے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ اے موسیٰ! بے شک حقیقتیہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں، جو سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔(سورۂ نمل: ۷، ۸، ۹)
یہ اس وقت کا واقعہ ہے، جب موسی علیہ السلام مدین سے اپنی اہلیہ کو ساتھ لے کر واپس آ رہے تھے، رات کو اندھیرے میں راستے کا علم نہیں تھا اور سردی سے بچاؤ کے لیے آگ کی بھی ضرورت تھی، جس چیز کو موسی علیہ السلام نے آگ محسوس کیا،یہ کوہ طور کا مقام تھا، جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ سر سبز درخت سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے، یہ حقیقت میں آگ نہیں تھی، اللہ تعالیٰ کا نور تھا، جس کی تجلی آگ کی طرح محسوس ہوتی تھی۔
جو آگ میں ہے، اس کو برکت دی گئی اس سے مراد اللہ تعالیٰ تھا، آگ سے مراد اس کانور تھا اور اس کے ارد گرد سے مراد موسی علیہ السلام خود اور فرشتے تھے۔
ابو عبیدہ راوی نے یہ آیت پڑھ کر حدیث ِ مبارکہ کے مضمون کو واضح کیا، کیونکہ آیت مقدسہ کے مطابق بھی اللہ تعالیٰ اور موسی علیہ السلام کے درمیان نور حائل تھا۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 179
حدیث نمبر: 266
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَال: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ لا يَنَامُ، وَلا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ النَّهَارِ قَبْلُ اللَّيْلِ، وَعَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلُ النَّهَارِ، حِجَابُهُ النُّورُ، لَوْ كُشِفَ طَبَقُهَا أَحْرَقَ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ، وَاضِعٌ يَدَهُ لِمُسِيءِ اللَّيْلِ لِيَتُوبَ بِالنَّهَارِ، وَلُمُسِيءِ النَّهَارِ لِيَتُوبَ بِاللَّيْلِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ مَغْرِبِهَا" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ سوتا نہیں ہے اور یہ اس کی شان کے لائق بھی نہیں ہے کہ وہ سو جائے، وہ پلڑے کو اوپر نیچے کرتا رہتا ہے۔ دن کے اعمال رات ہونے سے پہلے اور رات کے اعمال دن ہونے سے پہلے اس کی بارگاہ میں پیش کر دیے جاتے ہیں۔ اس کا حجاب نور ہے، اگر اس کے ایک پردے کو ہٹا دیا جائے تو اس کی ذات کے انوار ہر اس چیز کو جلا دیں جو اس کی بصارت کے دائرے میں ہیں۔ اس نے اپنا دستِ رحمت رات کے وقت گناہ کرنے والے شخص کے لیے پھیلایا ہوا ہے تاکہ دن میں اس کی توبہ قبول کرے اور دن میں گناہ کرنے والے شخص کے لیے پھیلایا ہوا ہے تاکہ رات میں اس کی توبہ قبول کرے، (ایسا اس وقت تک ہوتا رہے گا) جب تک سورج مغرب سے طلوع نہیں ہو جاتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الإيمان/حدیث: 266]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 179، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 266، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11116، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 195، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19838»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (614): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري.
حدیث نمبر: 447
447. عن أبي موسى قال: قام فينا رسول الله صلى الله عليه وسلم بخمس كلمات: فقال: إنّ الله عزّ وجلّ لا ينام ولا ينبغي له أن ينام، يخفض القسط ويرفعه، يُرفع إليه عملُ اللّيل قبل عمل النّهار، وعمل النّهار قبل عمل اللّيل، حجابه النّور، لو كشفه لأحْرقتْ سُبُحاتُ وجهه ما انتهى إليه بصرُه من خلقه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (179) من طرق عن أبي معاوية، عن الأعمش، عن عمرو بن مرّة، عن أبي عبيدة، عن أبي موسى، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12027
12027- عن أبي موسى الأشعري قال: قام فينا رسول الله صلى الله عليه وسلم بأربع: إن الله لا ينام، ولا ينبغي له أن ينام، يرفع القسط ويخفضه، ويُرفع إليه عمل النهار بالليل، وعمل الليل بالنهار.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (295:179) من طرق عن محمد بن جعفر قال: حدثني شعبة، عن عمرو بن مرة، عن أبي عبيدة، عن أبي موسى قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1860
«إن الله تعالى لا ينام ولا ينبغي له أن ينام يخفض القسط ويرفعه ويرفع إليه عمل الليل قبل عمل النهار وعمل النهار قبل عمل الليل حجابه النور لو كشفه لأحرقت سبحات وجهه ما انتهى إليه بصره من خلقه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نہیں سوتا اور نہ ہی سونا اس کے شایانِ شان ہے۔ وہ ترازو (انصاف یا رزق) کو جھکاتا اور بلند کرتا ہے۔ رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے اور دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اس کی طرف اٹھایا جاتا ہے۔ اس کا حجاب (پردہ) نور ہے۔ اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کے چہرے کی تجلیاں اس کی مخلوق میں سے وہاں تک سب کو جلا ڈالیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1860]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [م هـ] عن أبي موسى. مختصر مسلم 85.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7262
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْمَسْعُودِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَنَامُ، وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، حِجَابُهُ النُّورُ، لَوْ كَشَفَهَا لَأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ مِنْ خَلْقِهِ» ، ثُمَّ قَرَأَ أَبُو عُبَيْدَةَ: {نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} [النمل: 8]
،
،
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَنَامُ، وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، حِجَابُهُ النُّورُ، لَوْ كَشَفَهَا لَأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ مِنْ خَلْقِهِ» ”بے شک اللہ تعالیٰ سوتا نہیں ہے اور نہ ہی سونا اس کے شایانِ شان ہے، وہ میزانِ عدل (اور رزق) کو جھکاتا اور بلند کرتا ہے، اس کا حجاب نور ہے، اگر وہ اسے عیاں کر دے تو اس کے رخِ انور کی تجلیات و انوار اس کی مخلوق میں سے ہر اس چیز کو جلا کر راکھ کر دیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے“، پھر ابوعبیدہ رحمہ اللہ نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ”ندا دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو اس آگ (یعنی نور) میں ہے اور جو اس کے ارد گرد ہے، اور اللہ پاک ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7262]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 179، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 196، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19036، 19090، 19135، وأخرجه فتح الباري برقم: 6952، 6976، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1535، 6022، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 266، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7226»

إسناده جيد
حدیث نمبر: 1512
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ قَالَ: نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ . عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- بِأَرْبَعٍ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَنَامُ، وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، يُعْرَضُ عَلَيْهِ عَمَلُ النَّهَارِ قَبْلَ اللَّيْلِ، وَعَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلَ النَّهَارِ، حِجَابُهُ النُّورُ، وَلَوْ كَشَفَهُ لَأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ إِلَّا سُفْيَانُ . تَفَرَّدَ بِهِ مُؤَمَّلٌ ، وَرَوَاهُ النَّاسُ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ .
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان چار باتیں بیان فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نہیں سوتا اور نہ ہی سونا اس کے شایانِ شان ہے۔ وہ میزان کو جھکاتا اور بلند فرماتا ہے۔ دن کے عمل رات سے پہلے اور رات کے عمل دن سے پہلے اس کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کا حجاب نور ہے، اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کے رخِ انور کی تجلیات ہر اس چیز کو جلا کر راکھ کر دیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے، بحوالہ عبداللہ بن مرہ، صرف سفیان رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے جس میں مؤمل رحمہ اللہ منفرد ہیں، جبکہ دیگر لوگوں نے اسے اعمش سے، بحوالہ عمرو بن مرہ روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1512]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 179، 2759، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 266، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11116، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 195، 196، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16600، 20823، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19838، 19839، 19896، 19928، 19942، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 492، 493، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7262، 7263، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 541، 562، والبزار فى «مسنده» برقم: 3018، 3020، 3019، 3021، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35345، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6025»
حدیث نمبر: 6025
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الشَّافِعِيُّ، قَالَ: ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ شَرِيكٍ الْكُوفِيُّ، قَالَ: ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْبَعٍ، فَقَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَنَامُ، وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ النَّهَارِ قَبْلَ عَمَلِ اللَّيْلِ، وَعَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلَ عَمَلِ النَّهَارِ، حِجَابُهُ النَّارُ، لَوْ رَفَعَ الْحِجَابَ أَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ مَا أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ I "، ثُمَّ قَرَأَ: نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، إِلَّا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ I ".
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں چار باتیں بیان کرنے کے لیے کھڑے ہوئے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نہیں سوتا اور نہ اس کی شان کے لائق ہے کہ وہ سوئے، وہ میزانِ عدل کو جھکاتا اور اٹھاتا ہے، اس کی بارگاہ میں دن کا عمل رات کے عمل سے پہلے اور رات کا عمل دن کے عمل سے پہلے پہنچا دیا جاتا ہے، اس کا حجاب آگ ہے، اگر وہ اس حجاب کو ہٹا دے تو اس کے چہرۂ اقدس کے انوارِ جلال ہر اس چیز کو جلا ڈالیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿نُودِيَ أَنْ بُورِكَ مَنْ فِي النَّارِ وَمَنْ حَوْلَهَا﴾ (ندا دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو آگ میں ہے اور جو اس کے آس پاس ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن عمرو سے عمرو بن عبد الغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6025]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن عمرو سے عمرو بن عبد الغفار کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6025]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: حدث به يحيى بن سلمة بن كهيل عن أبيه أن محدثا حدثه عن عمرو بن مرة عن مرة عن أبي موسى ووهم فيه بعض الرواة والصواب ما رواه الأعمش وشعبة وغيرهما عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة بن عبد الله عن أبي موسى «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 7، ص 234» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 179، 2759، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 266، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11116، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 195، 196، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16600، 20823، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19838، 19839، 19896، 19928، 19942، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 492، 493، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7262، 7263، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 541، 562، والبزار فى «مسنده» برقم: 3018، 3020، 3019، 3021، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35345، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1512»

معلول، والصواب عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن أبي موسى
حدیث نمبر: 7156
وَعَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْبَعٍ فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَنَامُ وَلَا يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَنَامَ، يَخْفِضُ الْقِسْطَ وَيَرْفَعُهُ، يُرْفَعُ إِلَيْهِ عَمَلُ اللَّيْلِ قَبْلَ النَّهَارِ وَعَمَلُ النَّهَارِ قَبْلَ اللَّيْلِ، حِجَابُهُ النَّارُ، لَوْ كَشَفَهَا لَأَحْرَقَتْ سُبُحَاتُ وَجْهِهِ كُلَّ شَيْءٍ أَدْرَكَهُ بَصَرُهُ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور چار باتیں ارشاد فرمائیں: ”بے شک اللہ عزوجل نہیں سوتا اور نہ ہی سونا اس کی شان کے لائق ہے، وہی میزانِ عدل کو جھکاتا اور بلند فرماتا ہے، دن کے شروع ہونے سے پہلے رات کے اعمال اور رات شروع ہونے سے پہلے دن کے اعمال اس کی بارگاہ میں اٹھائے جاتے ہیں، اس کا حجاب آگ ہے، اگر وہ اسے ہٹا دے تو اس کی ذات کی تجلیات و انوارات ہر اس چیز کو جلا ڈالیں جہاں تک اس کی نگاہ پہنچتی ہے۔“ اسے امام عبد بن حمید نے سندِ صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7156]
تخریج الحدیث: «رواه عبد بن حميد بسند صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 179، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19090، 19135، وأخرجه فتح الباري برقم: 6952، 6976، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1535، 6022، وأخرجه شرح السنة برقم: 92»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 179، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19090، 19135، وأخرجه فتح الباري برقم: 6952، 6976، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1535، 6022، وأخرجه شرح السنة برقم: 92»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح