الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1393. 5- باب ما جاء من الوعيد الشّديد لمانع الزّكاة
زکاۃ روکنے والے کے لیے جو سخت وعید آئی ہے اس کا بیان۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 3936 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
الجامع الكامل: 3936
صحیح ابن خزیمہ: 2257
الفتح الربانی: 3374
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1690
11 تا 12
حدیث نمبر: 3374
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ الَّذِي لَا يُؤَدِّي زَكَاةَ مَالِهِ يُمَثَّلُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ مَالَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ شُجَاعًا أَقْرَعَ لَهُ زَبِيبَتَانِ، ثُمَّ يَلْزَمُهُ يُطَوِّقُهُ يَقُولُ أَنَا كَنْزُكَ أَنَا كَنْزُكَ) )
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنے مال کی زکوۃ ادا نہیں کرتا،اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے مال کو دو نقطوں والے گنجے سانپ کی شکل دے دے گا، وہ سانپ اس آدمی کے ساتھ ساتھ رہے گا، بلکہ اس کے گلے کا طوق بن جائے گا اور وہ کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3374]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين أخرجه النسائي: 5/ 38، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5729، 6448 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5729»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين أخرجه النسائي: 5/ 38
حدیث نمبر: 1690
«إن الذي لا يؤدي زكاة ماله يمثل إليه ماله يوم القيامة شجاعا أقرع له زبيبتان فيلزمه أو يطوقه يقول: أنا كنزك أنا كنزك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ جو شخص اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا، قیامت کے دن اس کا مال ایک گنجے (زہریلے) سانپ کی شکل اختیار کر لے گا جس کی آنکھوں کے اوپر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ پس وہ اس سے چمٹ جائے گا یا اس کے گلے کا طوق بن جائے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1690]
”بلاشبہ جو شخص اپنے مال کی زکوٰۃ ادا نہیں کرتا، قیامت کے دن اس کا مال ایک گنجے (زہریلے) سانپ کی شکل اختیار کر لے گا جس کی آنکھوں کے اوپر دو سیاہ نقطے ہوں گے۔ پس وہ اس سے چمٹ جائے گا یا اس کے گلے کا طوق بن جائے گا اور کہے گا: میں تیرا خزانہ ہوں، میں تیرا خزانہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1690]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ن] عن ابن عمر. صحيح الترغيب 758.»
قال الشيخ الألباني: صحيح