🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2318. 39- باب استئذان الرجل نساءَه أن يمرض عند إحداهن
”مرد کا اپنی بیویوں سے اس بات کی اجازت طلب کرنا کہ وہ اپنی علالت کے ایام ان میں سے کسی ایک کے ہاں گزارے۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 6413 (کل: 34 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 6413، 1379، 9321، 9629
صحیح بخاری: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 716، 890، 1389، 2588، 4442، 4450، 5217، 5714، 7217، 7303
صحیح مسلم: 6292
بلوغ المرام: 911
مشکوۃ المصابیح: 3231
مسند احمد: 25257، 26347
اللؤلؤ والمرجان: 1583
مصنف ابن ابی شیبہ: 7357
المستدرک علی الصحیحین: 519
السنن الكبرى للبيهقي: 170، 13430، 14746
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4585، 4604
31 تا 34
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13430
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، ثنا جَدِّي، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ:"" أَيْنَ أَنَا غَدًا؟ أَيْنَ أَنَا غَدًا؟"" يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ، فَأَذِنَ لَهَا أَزْوَاجُهُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ عِنْدَهَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: فَمَاتَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي كَانَ يَدُورُ عَلَيَّ فِي بَيْتِي، فَقُبِضَ وَأَنَّ رَأْسَهُ لَبَيْنَ سَحْرِي وَنَحْرِي، وَخَالَطَ رِيقُهُ رِيقِي قَالَتْ: دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، وَمَعَهُ سِوَاكٌ يَسْتَنُّ بِهِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: أَعْطِنِي هَذَا السِّوَاكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ، فَأَعْطَانِيهِ فَقَضِمْتُهُ، ثُمَّ مَضَغْتُهُ، فَأَعْطَيْتُهُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَنَّ بِهِ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى صَدْرِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ هِشَامٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس مرض میں سوال کرتے تھے جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے کہ ”میں کل کہاں ہوں گا؟ میں کل کہاں ہوں گا؟“ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ارادہ کرتے تھے، یعنی ان کی باری کا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے اجازت دے دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات بھی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ہوئی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دن فوت ہوئے جب باری میری تھی، میرے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فوت کیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک میرے سینے اور ٹھوڑی کے درمیان تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تھوک اور میری تھوک بھی مل گئی۔ فرماتی ہیں کہ عبدالرحمن بن ابوبکر داخل ہوئے اور ان کے پاس مسواک تھی جو وہ کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا، میں نے کہا: اے عبدالرحمن! مجھے مسواک دینا، میں نے اس کو نرم کیا، پھر اس کو چبایا اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کیا، اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے سینے سے ٹیک لگانے والے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النكاح/حدیث: 13430]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 4450۔ مسلم 1463»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14746
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، نا جَدِّي، نا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَسْأَلُ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ أَيْنَ أَنَا غَدًا أَيْنَ أَنَا غَدًا يُرِيدُ يَوْمَ عَائِشَةَ، فَأَذِنَ لَهُ أَزْوَاجُهُ يَكُونُ حَيْثُ شَاءَ فَكَانَ فِي بَيْتِ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حَتَّى مَاتَ عِنْدَهَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ ابْنِ أَبِي أُوَيْسٍ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ هِشَامٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مرض الموت میں پوچھ رہے تھے: ”میں کل کہاں ہوں گا؟ میں کل کہاں ہوں گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے دن کا انتظار کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن نے آپ کو اجازت دے دی کہ جہاں چاہیں رہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے آئے اور وفات تک وہیں رہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14746]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4585
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عُتْبَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: رَجَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاضْطَجَعَ فِي حُجْرَتِي فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ حِينَ دَخَلَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ عَلَيَّ رَجُلٌ مِنْ آلِ أَبِي بَكْرٍ وَفِي يَدِهِ سِوَاكٌ أَخْضَرُ، قَالَتْ: فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي يَدِهِ، نَظَرًا عَرَفْتُ أَنَّهُ يُرِيدُهُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَتُحِبُّ أَنْ أُعْطِيَكَ هَذَا السِّوَاكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَخَذْتُهُ فَمَضَغْتُهُ لَهُ حَتَّى لَيَّنْتُهُ، ثُمَّ أَعْطَيْتُهُ إِيَّاهُ.
قَالَتْ: فَاسْتَنَّ بِهِ كَأَحْسَنِ مَا رَأَيْتُهُ يَسْتَنُّ بِسِوَاكٍ قَبْلَهُ.
قَالَتْ: ثُمَّ وَضَعَهُ، فَوَجَدْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَثْقُلُ فِي حِجْرِي، قَالَتْ: فَذَهَبْتُ أَنْظُرُ فِي وَجْهِهِ، فَإِذَا بَصَرُهُ قَدْ شَخَصَ، وَهُوَ يَقُولُ: بَلِ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ.
قَالَتْ: فَقُلْتُ: خُيِّرْتَ، فَاخْتَرْتَ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ.
قَالَتْ: وَقُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے واپس تشریف لائے اور اسی دن جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے گھر داخل ہوئے تو میرے حجرے میں لیٹ گئے، اسی دوران سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے خاندان کا ایک شخص میرے پاس آیا جس کے ہاتھ میں ایک تازہ سبز مسواک تھی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے ہاتھ میں موجود مسواک کی طرف اس طرح دیکھا کہ میں جان گئی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں، چنانچہ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں یہ مسواک آپ کو دے دوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، پس میں نے وہ مسواک لے کر اسے اپنے دانتوں سے چبایا یہاں تک کہ اسے نرم کر دیا اور پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ اتنے خوبصورت انداز میں مسواک فرمائی کہ میں نے اس سے قبل آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی اتنے اچھے طریقے سے مسواک کرتے نہیں دیکھا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے رکھ دیا اور میں نے محسوس کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بوجھ میری گود میں بڑھ رہا ہے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کی طرف دیکھنا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھیں اوپر کی جانب جمی ہوئی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: «بَلِ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ» ”بلکہ (میں) جنت کے سب سے بلند رفیق (اللہ تعالی) کو ہی پسند کرتا ہوں“، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے (اپنے دل میں) کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بقا یا لقا کا) اختیار دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (آخرت کو) منتخب فرما لیا، اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر بھیجا!“ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح مبارک قبض کر لی گئی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4585]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 850، 2590، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2191، 2443، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3496، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1830، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1619، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25815، وأخرجه موطأ مالك برقم: 562، وأخرجه فتح الباري برقم: 1323، 4178، 5349، 5350، 5351، 5415، 5416، 5445، 5988، 6007، 6710، 6808، وأخرجه مسند البزار برقم: 847، 1414، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19630، 19631، 19632، 19785، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6779، 6780، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 852، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1957، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3652، 9289، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7358، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4567»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4604
حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ : تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي، وَفِي يَوْمِي، وَبَيْنَ سَحْرِي وَنَحْرِي، وَجَمَعَ اللهُ بَيْنَ رِيقِي وَرِيقِهِ، قَالَتْ عَائِشَةُ : دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بِسِوَاكٍ، فَضَعُفَ عَنْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذْتُهُ ثُمَّ مَضَغْتُهُ، ثُمَّ سَنَنْتُهُ بِهِ.
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میرے گھر میں، میری باری کے دن اور میرے سینے و گلے کے درمیان ہوئی، اور اللہ تعالیٰ نے (وفات کے وقت) میرے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لعابِ دہن کو ایک جگہ جمع فرما دیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (مرضِ وفات کے دوران) سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ مسواک لے کر حاضر ہوئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نقاہت کی وجہ سے اسے استعمال کرنا دشوار تھا، چنانچہ میں نے وہ مسواک ان سے لے لی، پھر اسے اپنے دانتوں سے چبا کر نرم کیا اور اس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسواک کروائی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4604]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2933، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2443، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23696، 25112، وأخرجه فتح الباري برقم: 1323، 2933، 4174، 4178، 4185، 5349، 5350، 5415، 5416، 5988، 6808، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19782، 19785، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 528، 6779، 6780، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1818، 3652، 3872، 6883، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4585»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں