🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2715. 1- باب ما جاء صيد سباع البهائم والطيور المعلَّمة
ان روایات کے بیان میں ہے جو سدھائے ہوئے شکاری چوپایوں اور شکاری پرندوں کے ذریعے شکار کرنے کے متعلق منقول ہیں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 7258 (کل: 55 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 7258، 11141
صحیح بخاری: 175، 2054، 5475، 5476، 5477، 5483، 5486، 5487، 7397
صحیح مسلم: 4972، 4973، 4974، 4975، 4977، 4979، 4981، 4982
سنن ابوداود: 2847، 2848، 2849، 2851، 2854
سنن نسائی: 4268، 4269، 4270، 4272، 4273، 4274، 4277، 4279، 4280، 4304، 4305، 4307، 4310، 4311، 4312، 4313
سنن ابن ماجہ: 3208
مسند احمد: 18245، 18270، 19371، 19372، 19383، 19390، 19391، 19393
اللؤلؤ والمرجان: 1255
مصنف ابن ابی شیبہ: 20725
صحیح ابن حبان: 5881
السنن الكبرى للبيهقي: 18869
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 313، 580
51 تا 55
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5881
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرْسِلُ الْكِلابَ الْمُعَلَّمَةَ فَيُمْسِكْنَ عَلَيَّ، وَأَذْكُرُ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ، قَالَ: " إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلِّمَ، وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ فَكُلْ"، قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ:" وَإِنْ قَتَلْنَ، مَا لَمْ يَشْرَكْهَا كَلْبٌ لَيْسَ مَعَهَا"، قُلْتُ لَهُ: فَإِنِّي أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ الصَّيْدَ فَأُصِيبُ، قَالَ:" إِذَا رَمَيْتَ بِالْمِعْرَاضِ، فَخَزَقَ فَكُلْهُ، وَإِنْ أَصَابَهُ بِعَرْضِهِ فَلا تَأْكُلْهُ" .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اپنے تربیت یافتہ کتے کو چھوڑتا ہوں، وہ میرے لیے شکار روک لیتا ہے اور میں اس پر اللہ کا نام بھی ذکر کر دیتا ہوں (تو اس کا کیا حکم ہو گا)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنے تربیت یافتہ کتے کو چھوڑتے وقت اس پر اللہ کا نام لے لو، تو تم اسے کھا لو۔“ میں نے عرض کی: اگرچہ اس نے شکار کو مار دیا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگرچہ اس نے شکار کو مار دیا ہو، بشرطیکہ اس کے ہمراہ کوئی ایسا کتا شریک نہ ہو جو ان میں شامل نہیں تھا۔“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: میں بعض اوقات تیر مارتا ہوں جو اسے لگ جاتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم معراض (چوڑا تیر) مارتے ہو اور وہ (نوک سے) اسے پھاڑ دیتا ہے تو تم اسے کھا لو، لیکن اگر وہ اس کو چوڑائی کی سمت میں لگتا ہے (اور جانور چوٹ لگنے سے مرتا ہے) تو تم اسے نہ کھاؤ۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصيد/حدیث: 5881]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 175، 2054، 5475، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1929، وابن الجارود فى "المنتقى"، 983، 984، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5880، 5881، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4274، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2847، 2848، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1465، 1465 م، 1468، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3208، 3212، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18934، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4798، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18534» «رقم طبعة با وزير 5851»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2537): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11141
11141- عن عدي بن حاتم قال: سألت النبي صلى الله عليه وسلم قلت: أرسل كلابي المعلمة؟ قال: إذا أرسلت كلابك المعلمة، وذكرت اسم الله فأمسكن فكل، وإذا رميت بالمعراض فخرق فكل.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التوحيد (7397)، ومسلم في الصيد والذبائح (1929) كلاهما من طريق منصور، عن إبراهيم، عن همام بن الحارث، عن عدي بن حاتم فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18869
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّا نُرْسِلُ الْكِلَابَ الْمُعَلَّمَةَ فَيُمْسِكْنَ عَلَيَّ وَأَذْكُرُ اسْمَ اللهِ، قَالَ:" إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ فَكُلْ". قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلْنَ؟ قَالَ:" وَإِنْ قَتَلْنَ مَا لَمْ يَشْرَكْهَا كَلْبٌ لَيْسَ مَعَهَا". قُلْتُ لَهُ: فَإِنِّي أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ الصَّيْدَ فَأُصِيبُ، قَالَ:" إِذَا رَمَيْتَ بِالْمِعْرَاضِ فَخَرَقَ فَكُلْهُ، وَإِنْ أَصَابَهُ بِعَرْضِهِ فَلَا تَأْكُلْهُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهَيْنِ آخَرَيْنِ عَنْ مَنْصُورٍ.
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اپنے شکاری سکھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑتے ہیں، وہ شکار کو ہمارے لیے محفوظ کر لیتا ہے، کیا میں اس پر اللہ کا نام ذکر کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو اپنا سکھایا ہوا کتا چھوڑے اور تو نے «بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے نام سے اور اللہ سب سے بڑا ہے“ پڑھا ہو تو کھاؤ۔“ میں نے پوچھا: اگر کتا شکار کو قتل کر دے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اس کے ساتھ کوئی دوسرا کتا شامل نہ ہو تب وہ قتل بھی کر دے تو کھا لو۔“ پھر میں نے عرض کیا کہ میں پھالا مار کر شکار کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آپ پھالا مار کر شکار کریں اور وہ شکار کو سوراخ کر دے تو کھا لو، اگر اس کو چوڑائی کے بل لگے تو پھر نہ کھاؤ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18869]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 313
«إذا أرسلت كلابك المعلمة وذكرت اسم الله فكل مما أمسكن عليك وإن قتلن إلا أن يأكل الكلب فإني أخاف أن يكون إنما أمسكه على نفسه, وإن خالطها كلاب من غيرها فلا تأكل فإنك لا تدري أيها قتل, وإن رميت الصيد فوجدته بعد يوم أو يومين ليس به إلا أثر سهمك فكل, وإن وقع في الماء فلا تأكل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم اپنے سدھائے ہوئے شکاری کتوں کو چھوڑو اور (چھوڑتے وقت) اللہ کا نام لو، تو جو وہ تمہارے لیے پکڑ کر رکھیں اسے کھا لو، خواہ وہ اسے مار ہی کیوں نہ ڈالیں، سوائے اس صورت کے کہ کتا اس میں سے کچھ کھا لے، کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ اس نے اسے اپنے لیے پکڑا ہوگا۔ اور اگر تمہارے کتوں کے ساتھ کوئی اور کتے بھی شامل ہو جائیں تو مت کھاؤ، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ کس کتے نے اسے مارا ہے۔ اور اگر تم شکار پر تیر پھینکو اور ایک یا دو دن بعد اسے اس حالت میں پاؤ کہ اس پر صرف تمہارے تیر کا نشان ہو تو اسے کھا لو، اور اگر وہ پانی میں گر جائے تو اسے مت کھاؤ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق 4] عن عدي بن حاتم. الإرواء 2551.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 580
«إذا رميت بالمعراض الصيد فخرق فكله وإن أصابه بعرضه فلا تأكله فإنه وقيذ»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم شکار پر معراض (دھار دار لکڑی یا بغیر پیکان والا تیر) چلاؤ اور وہ (اپنی دھار سے) اسے زخمی کر دے تو اسے کھا لو، اور اگر وہ اسے اپنی چوڑائی (یا بغیر دھار والے حصے) سے لگے تو اسے مت کھاؤ، کیونکہ وہ چوٹ کھا کر مرا ہوا (مردار) ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 580]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م د ت هـ] عن عدي بن حاتم. الإرواء 2546، 2548 مختصر مسلم 1241.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں