الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3265. 31- باب ذكر سدرة المنتهى
سدرۃ المنتہیٰ کے تذکرے اور اس کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8633 (کل: 32 مقامات، 12 کتب)
سنن نسائی: 449
مشکوۃ المصابیح: 5862
سنن دارقطنی: 33
المستدرک علی الصحیحین: 274
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3516
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3185
31 تا 32
حدیث نمبر: 3516
«رفعت إلى سدرة المنتهى منتهاها في السماء السابعة نبقها مثل قلال هجر وورقها مثل آذان الفيلة فإذا أربعة أنهار نهران ظاهران ونهران باطنان فأما الظاهران: فالنيل والفرات وأما الباطنان: فنهران في الجنة وأتيت بثلاثة أقداح قدح فيه لبن وقدح فيه عسل وقدح فيه خمر فأخذت الذي فيه اللبن فشربت فقيل لي: أجبت الفطرة أنت وأمتك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مجھے سدرۃ المنتہیٰ تک لے جایا گیا جس کی انتہا ساتویں آسمان میں ہے، اس کی بیریاں ہجر کے (بڑے) مٹکوں جیسی اور اس کے پتے ہاتھیوں کے کانوں جیسے تھے، وہاں چار نہریں تھیں، دو ظاہری اور دو باطنی، ظاہری دو نہریں نیل اور فرات تھیں، اور باطنی دو نہریں جنت کی دو نہریں تھیں۔ اور میرے پاس تین برتن لائے گئے، ایک میں دودھ تھا، ایک میں شہد تھا اور ایک میں شراب تھی، میں نے دودھ والا برتن لے کر پی لیا، تو مجھ سے کہا گیا: تم نے فطرت کو پا لیا، تم اور تمہاری امت۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3516]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [خ] عن أنس. الصحيحة 112.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3185
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، فِي قَوْلِ اللهِ: عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: رُفِعَتْ لِي سِدْرَةُ الْمُنْتَهَى فِي السَّمَاءِ السَّابِعَةِ نَبْقُهَا مِثْلُ قِلَالِ هَجَرَ، وَوَرَقُهَا مِثْلُ آذَانِ الْفِيَلَةِ، يَخْرُجُ مِنْ سَاقِهَا نَهَرَانِ ظَاهِرَانِ، وَنَهَرَانِ بَاطِنَانِ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ مَا هَذَا؟ قَالَ: أَمَّا النَّهَرَانِ الْبَاطِنَانِ فَفِي الْجَنَّةِ، وَأَمَّا الظَّاهِرَانِ فَالنِّيلُ وَالْفُرَاتُ.
قتادہ رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى﴾ کی تفسیر میں بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے ساتویں آسمان میں سدرۃ المنتہیٰ ظاہر کی گئی۔ اس کے بیر ہجر کے مٹکوں کے مانند اور اس کے پتے ہاتھی کے کانوں جیسے تھے۔ اس کے تنے سے دو ظاہری اور دو باطنی نہریں نکلتی تھیں۔ میں نے پوچھا: اے جبرئیل! یہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: دونوں باطنی نہریں جنت میں ہیں اور دونوں ظاہری نہریں نیل اور فرات ہیں۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3185]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12262، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 279، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 29، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7415، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3174»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12262، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 279، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 29، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7415، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3174»