الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
3375. 2- باب مشاورة النبي صلى الله عليه وسلم للخروج من المدينة لمواجهة العدو للدفاع عن أهل المدينة
اہل مدینہ کے دفاع کی غرض سے دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے مدینہ منورہ سے باہر تشریف لے جانے کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشورہ فرمانے کے بیان میں۔“
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 8812 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 1561M
مشکوۃ المصابیح: 4018
مسند احمد: 2445
السنن الكبرى للبيهقي: 13282
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11751
المعجم الکبیر للطبرانی: 10687
11 تا 12
حدیث نمبر: 11751
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: تَنَفَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفَهُ ذَا الْفَقَارِ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ الَّذِي رَأَى فِيهِ الرُّؤْيَا يَوْمَ أُحُدٍ، قَالَ:" رَأَيْتُ كَأَنَّ فِي سَيْفِي ذِي الْفَقَارِ فَلًّا، فَأَوَّلْتُهُ قَتْلًا يَكُونُ فِيكُمْ، وَرَأَيْتُ أَنِّي مُرْدِفٌ كَبْشًا، فَأَوَّلْتُهُ كَبْشَ الْكَتِيبَةِ، وَرَأَيْتُ أَنِّي فِي دِرْعٍ حَصِينَةٍ، فَأَوَّلْتُهُ الْمَدِينَةَ، وَرَأَيْتُ بَقَرًا تُذْبَحُ، فَبَقَرٌ وَاللَّهِ خَيْرٌ فَبَقَرٌ وَاللَّهِ خَيْرٌ". فَكَانَ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ طَرِيقُهُ فِي وَقْعَةِ أُحُدٍ، وَفِي إِسْنَادِ هَذَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی تلوار ”ذالفقار“ نفل کے طور پر لی اور یہ وہی تلوار ہے کہ جس کے بارے میں آپ نے غزوہ احد کے موقع پر خواب میں دیکھا اور ارشاد فرمایا: کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ جیسے میری تلوار ”ذوالفقار“ کی دھار خراب ہو گئی ہے، تو میں نے اس کی تعبیر یہ کی ہے کہ تم میں سے لوگ مارے جائیں گے اور میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے دنبے کو پیچھے بٹھایا ہوا ہے، تو میں نے اس کی تعبیر یہ کی ہے کہ یہ دشمن کا دنبہ ہے اور میں نے خواب دیکھا کہ جیسے میں ایک محفوظ زرہ میں ہوں، تو میں نے اس کی تعبیر یہ کی ہے کہ اس سے مراد مدینہ منورہ ہے اور میں نے گائے کو دیکھا کہ اُسے ذبح کیا گیا ہے، تو اللہ کی قسم! گائے کی تعبیر اچھی ہی ہو گی، اللہ کی قسم! گائے کی تعبیر اچھی ہی ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: تو اُسی طرح ہوا، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے اس سے پہلے اس روایت کا ایک طریق غزوہ احد سے متعلق باب میں گزر چکا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11751]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے اس سے پہلے اس روایت کا ایک طریق غزوہ احد سے متعلق باب میں گزر چکا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التعبير/حدیث: 11751]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2132)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1561، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2808، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2441، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2634، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10733»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 10687
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحُوَطِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوُحَاظِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ ، قَالَا: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: تَنَفَّلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَيْفَهُ ذَا الْفَقَارِ يَوْمَ بَدْرٍ، وَهُوَ الَّذِي رَأَى فِيهِ الرُّؤْيَا يَوْمَ أُحُدٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بدر کے دن تلوار ذوالفقار بطور نفل دی گئی، اور یہی وہ تلوار ہے جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے دن خواب دیکھا تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10687]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 303، حدیث 10733»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 135، 137، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2603، 4369، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1561 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2808، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2681، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12874، 13407، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2484، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5425، 5427»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 135، 137، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2603، 4369، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1561 (م)، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2808، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2681، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12874، 13407، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2484، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5425، 5427»