🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3499. 22- خبر الحجاج بن علاط البهزي في خداع أهل مكة
حضرت حجاج بن علاط بہزی کا اہل مکہ کو دھوکہ دینے اور انہیں مغالطے میں رکھنے سے متعلق تذکرہ۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9083 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
الجامع الكامل: 9083
مسند احمد: 12409
صحیح ابن حبان: 4530
السنن الكبرى للبيهقي: 18454
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10210
المعجم الکبیر للطبرانی: 3183
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3479
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4597
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9083
9083- عن أنس قال: لما افتتح رسول الله صلى الله عليه وسلم خيبر قال الحجاج بن علاط: يا رسول الله إن لي بمكة مالا وإن لي بها أهلا، وإني أريد أن آتيهم، أفأنا في حل إن أنا نلت منك أو قلت شيئا؟ فأذن له رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يقول ما شاء، فأتى امرأته حين قدم، فقال: اجمعي لي ما كان عندك فإني أريد أن أشتري من غنائم محمد وأصحابه، فإنهم قد استبيحوا وأصيبت أموالهم. قال: ففشا ذلك بمكة، فانقمع المسلمون، وأظهر المشركون فرحا وسرورا، قال: وبلغ الخبر العباس فعقر، وجعل لا يستطيع أن يقوم.
قال معمر: فأخبرني عثمان الجزري، عن مقسم، قال: فأخذ ابنا يقال له قثم، فاستلقى ووضعه على صدره وهو يقول:
حبي قثم شبه ذي الأنف الأشم
نبي ذي النعم بـزعم من زعم
قال ثابت، عن أنس ثم أرسل غلاما له إلى حجاج بن علاط، فقال: ويلك ما جئت به وماذا تقول؟ فما وعد الله خير مما جئت به. قال حجاج بن علاط لغلامه: اقرأ على أبي الفضل السلام وقل له: فليخل لي بعض بيوته لآتيه، فإن الخبر على ما يسره، فجاء غلامه فلما بلغ باب الدار، قال: أبشر أبا الفضل. فوثب العباس فرحا حتى قبل بين عينيه، فأخبره ما قال الحجاج، فأعتقه، قال: ثم جاءه الحجاج، فأخبره أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قد افتتح خيبر، وغنم أموالهم، وجرت سهام الله في أموالهم، واصطفى رسول الله صلى الله عليه وسلم صفية بنت حيي فاتخذها لنفسه، وخيرها أن يعتقها وتكون زوجته، أو تلحق بأهلها، فاختارت أن يعتقها وتكون زوجته، ولكني جئت لمال كان لي هاهنا أردت أن أجمعه فأذهب به، فاستأذنت رسول الله صلى الله عليه وسلم فأذن لي أن أقول ما شئت، فأخف عني ثلاثا، ثم اذكر ما بدا لك، قال: فجمعت امرأته ما كان عندها من حلي ومتاع، فجمعته فدفعته إليه ثم انشمر به.
فلما كان بعد ثلاث أتى العباس امرأة الحجاج، فقال: ما فعل زوجك؟ فأخبرته أنه ذهب يوم كذا وكذا، وقالت: لا يحزنك الله يا أبا الفضل، لقد شق علينا الذي بلغك. قال: أجل لا يحزني الله، ولم يكن بحمد الله إلا ما أحببنا: فتح الله خيبر على رسوله صلى الله عليه وسلم وجرت فيها سهام الله، واصطفى رسول الله صلى الله عليه وسلم صفية لنفسه، فإن كانت لك حاجة في زوجك فالحقي به. قالت: أظنك والله صادقا، قال: فإني صادق، والأمر على ما أخبرتك.
فذهب حتى أتى مجالس قريش وهم يقولون إذا مر بهم: لا يصيبك إلا خير يا أبا الفضل، قال لهم: لم يصبني إلا خير بحمد الله أخبرني الحجاج بن علاط أن خيبر فتحها الله على رسوله وجرت فيها سهام الله، واصطفى صفية لنفسه، وقد سألني أن أخفي عنه ثلاثا، وإنما جاء ليأخذ ماله، وما كان له من شيء ها هنا ثم يذهب.
قال: فرد الله الكآبة التي كانت بالمسلمين على المشركين، وخرج المسلمون من كان دخل بيته مكتئبا حتى أتوا العباس، فأخبرهم الخبر، فسر المسلمون، ورد ما كان من كآبة أو غيظ أو حزن على المشركين.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (12409) وأبو يعلى (3479) والطبراني (3/247) والبزار – كشف الأستار (1816) والبيهقي (9/150) وابن حبان (4530) كلهم من حديث عبدالرزاق وهو في مصنفه (9771) عن معمر، قال: سمعت ثابتا يحدث عن أنس فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12409
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَابِتًا يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالًا، وَإِنَّ لِي بِهَا أَهْلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حِلٍّ إِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا؟" فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ"، فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ، فَقَالَ: اجْمَعِي لِي مَا كَانَ عِنْدَكِ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ، فَإِنَّهُمْ قَدْ اسْتُبِيحُوا، وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ، قَالَ فَفَشَا ذَلِكَ فِي مَكَّةَ، فَانْقَمَعَ الْمُسْلِمُونَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، قَالَ: وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ فَعَقِرَ، وَجَعَلَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ، قَالَ مَعْمَرٌ: فَأَخْبَرَنِي عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ عَنْ مِقْسَمٍ، قَالَ: فَأَخَذَ ابْنًا لَهُ، يُقَالُ لَهُ: قُثَمُ، فَاسْتَلْقَى فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: حِبِّي قُثَمْ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ نَبيِّ ذِي النِّعَمْ بَرْغَمِ مَنْ رَغَمْ، قَالَ ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ: ثُمَّ أَرْسَلَ غُلَامًا إِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ: وَيْلَكَ، مَا جِئْتَ بِهِ وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللَّهُ خَيْرٌ مِمَّا جِئْتَ بِهِ، قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ لِغُلَامِهِ: اقْرَأْ عَلَى أَبِي الْفَضْلِ السَّلَامَ، وَقُلْ لَهُ: فَلْيَخْلُ لِي فِي بَعْضِ بُيُوتِهِ لِآتِيَهُ، فَإِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ، فَجَاءَ غُلَامُهُ، فَلَمَّا بَلَغَ بَابَ الدَّارِ، قَالَ: أَبْشِرْ يَا أَبَا الْفَضْلِ، قَالَ: فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرَحًا حَتَّى قَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ الْحَجَّاجُ، فَأَعْتَقَهُ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَهُ الْحَجَّاجُ، فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ افْتَتَحَ خَيْبَرَ، وَغَنِمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ فَاتَّخَذَهَا لِنَفْسِهِ، وَخَيَّرَهَا أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، أَوْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، وَلَكِنِّي جِئْتُ لِمَالٍ كَانَ لِي هَاهُنَا أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ فَأَذْهَبَ بِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَأَخْفِ عَنِّي ثَلَاثًا، ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ، قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ وَمَتَاعٍ، فَجَمَعَتْهُ فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِ، ثُمَّ انشَمَرَ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلَاثٍ أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ ذَهَبَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَتْ: لَا يُخْزِيكَ اللَّهُ يَا أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ، قَالَ: أَجَلْ لَا يُخْزِنِي اللَّهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللَّهِ إِلَّا مَا أَحْبَبْنَا فَتَحَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ لِنَفْسِهِ، فَإِنْ كَانَتْ لَكِ حَاجَةٌ فِي زَوْجِكِ فَالْحَقِي بِهِ، قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللَّهِ صَادِقًا، قَالَ: فَإِنِّي صَادِقٌ، الْأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ، فَذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ وَهُمْ يَقُولُونَ: إِذَا مَرَّ بِهِمْ لَا يُصِيبُكَ إِلَّا خَيْرٌ يَا أَبَا الْفَضْلِ، قَالَ لَهُمْ: لَمْ يُصِبْنِي إِلَّا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللَّهِ، قَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ، أَنَّ خَيْبَرَ قَدْ فَتَحَهَا اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَلَيْهِ ثَلَاثًا، وَإِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَالَهُ، وَمَا كَانَ لَهُ مِنْ شَيْءٍ هَاهُنَا، ثُمَّ يَذْهَبَ، قَالَ: فَرَدَّ اللَّهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ الْمُسْلِمُونَ، وَمَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوْا الْعَبَّاسَ، فَأَخْبَرَهُمْ الْخَبَرَ، فَسُرَّ الْمُسْلِمُونَ، وَرَدَّ مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ، أَوْ غَيْظٍ، أَوْ حُزْنٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب خیبر فتح کرچکے تو حجاج بن غلاط رضی اللہ عنہ کہنے لگے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مکہ مکرمہ میں میرا کچھ مال و دولت اور اہل خانہ ہیں، میں ان کے پاس جانے کا ارادہ رکھتا ہوں (تاکہ انہیں یہاں لے آؤں) کیا مجھے آپ کی طرف سے اس بات کی اجازت ہے کہ میں آپ کے حوالے سے یونہی کوئی بات اڑا دوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی کہ جو چاہیں کہیں، چنانچہ وہ مکہ مکرمہ پہنچ کر اپنی بیوی کے پاس آئے اور اس سے کہنے لگے کہ تمہارے پاس جو کچھ ہے، سب اکٹھا کر کے مجھے دے دو، میں چاہتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کا مال غنیمت خرید لوں کیونکہ ان کا خوب قتل عام ہوا ہے اور ان کا سب مال و دولت لوٹ لیا گیا ہے، یہ خبر پورے مکہ میں پھیل گئی، مسلمانوں کی کمر ٹوٹ گئی اور مشرکین خوب خوشی کے شادیانے بجانے لگے، حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو بھی یہ خبر معلوم ہوئی تو وہ گرپڑے اور ان کے اندر کھڑا ہونے ہمت نہ رہی، پھر انہوں نے ایک بیٹے "" قثم "" کو بلایا اور چت لیٹ کر اسے اپنے سینے پر بٹھا کر یہ شعر پڑھنے لگے کہ میرا پیارا بیٹا قثم خوشبودار ناک والے کا ہم شکل ہے، جو ناز و نعمت میں پلنے والوں کا بیٹا ہے اگرچہ کسی کی ناک ہی خاک آلود ہوتی ہے۔ پھر انہوں نے ایک غلام کو حجاج بن غلاط رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا اور فرمایا کہ افسوس! یہ تم کیسی خبر لائے ہو اور یہ کیا کہہ رہے ہو؟ اللہ نے جو وعدہ کیا ہے وہ تمہاری اس خبر سے بہت بہتر ہے، حجاج نے اس غلام سے کہا کہ ابوالفضل (حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو میرا سلام کہنا اور یہ پیغام پہنچانا کہ اپنے کسی گھر میں میرے لئے تخلیہ کا موقع فراہم کریں تاکہ میں ان کے پاس آسکوں کیونکہ خبر ہی ایسی ہے کہ وہ خوش ہوجائیں گے، وہ غلام واپس پہنچ کر جب گھر کے دروازے تک پہنچا تو کہنے لگا کہ اے ابوالفضل! خوش ہوجائیے، یہ سن کر حضرت عباس رضی اللہ عنہ خوشی سے اچھل پڑے اور اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، غلام نے انہیں حجاج کی بات بتائی تو انہوں نے اسے آزاد کردیا۔ تھوڑی دیر بعد حجاج ان کے پاس آئے اور انہیں بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم خیبر کو فتح کرچکے ہیں، ان کے مال کو غنیمت بنا چکے، اللہ کا مقرر کردہ حصہ ان میں جاری ہوچکا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیی کو اپنے لئے منتخب کرلیا اور انہیں اختیار دے دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں آزاد کردیں اور وہ ان کی بیوی بن جائیں یا اپنے اہل خانہ کے پاس واپس چلی جائیں، انہوں نے اس بات کو ترجیح دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں آزاد کردیں اور وہ ان کی بیوی بن جائیں، لیکن میں اپنے اس مال کی وجہ سے "" جو یہاں پر تھا "" آیا تھا تاکہ اسے جمع کر کے لے جاؤں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات کی اجازت دے دی تھی کہ میں جو چاہوں کہہ سکتا ہوں، اب آپ یہ خبر تین دن تک مخفی رکھئے، اس کے بعد مناسب سمجھیں تو ذکر کردیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیوی کے پاس جو کچھ زیورات اور سازو سامان تھا اور جو اس نے جمع کر رکھا تھا، اس نے وہ سب ان کے حوالے کیا اور وہ اسے لے کر روانہ ہوگئے، تین دن گذرنے کے بعد حضرت عباس رضی اللہ عنہ حجاج کی بیوی کے پاس آئے اور اس سے پوچھا کہ تمہارے شوہر کا کیا بنا؟ اس نے بتایا کہ وہ فلاں دن چلے گئے اور کہنے لگی کہ اے ابوالفضل! اللہ آپ کو شرمندہ نہ کرے، آپ کی پریشانی ہم پر بھی بڑی شاق گذری ہے، انہوں نے فرمایا ہاں! اللہ مجھے شرمندہ نہ کرے اور الحمدللہ! ہوا وہی کچھ ہے جو ہم چاہتے تھے، اللہ نے اپنے نبی کے ہاتھ پر خیبر کو فتح کروا دیا، مال غنیمت تقسیم ہوچکی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیی کو اپنے لئے منتخب فرما لیا، اب اگر تمہیں اپنے خاوند کی ضرورت ہو تو اس کے پاس چلی جاؤ، وہ کہنے لگی کہ بخدا! میں آپ کو سچا ہی سمجھتی ہوں، انہوں نے فرمایا کہ میں نے تمہیں جو کچھ بتایا ہے وہ سب سچ ہے۔ پھر حضرت عباس رضی اللہ عنہ وہاں سے چلے گئے اور قریش کی مجلسوں کے پاس سے گذرے، وہ کہنے لگے ابوالفضل! تمہیں ہمیشہ خیر ہی حاصل ہو، انہوں نے فرمایا الحمدللہ! مجھے خیر ہی حاصل ہوئی ہے، مجھے حجاج بن غلاط نے بتایا کہ خیبر کو اللہ نے اپنے پیغمبر کے ہاتھوں فتح کروادیا ہے، مال غنیمت تقسیم ہوچکا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ کو اپنے لئے منتخب کرلیا اور حجاج نے مجھ سے درخواست کی تھی کہ تین دن تک میں یہ خبر مخفی رکھوں، وہ تو صرف اپنا مال اور سازو سامان یہاں سے لینے کے لئے آئے تھے، پھر واپس چلے گئے، اس طرح مسلمانوں پر جو غم کی کیفیت تھی وہ اللہ نے مشرکین پر الٹادی اور مسلمان اور وہ تمام لوگ جو اپنے گھروں میں غمگین ہو کر پڑگئے تھے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، انہوں نے انہیں یہ خبر سنائی تو مسلمان خوش ہوگئے اور جو غم، غصہ یا رنج تھا وہ مشرکین پر لوٹا دیا گیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12409]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4530
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلاطٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالا، وَإِِنَّ لِي بِهَا أَهْلا، وَإِِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حَلٍّ إِِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا. فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ، قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ، فَقَالَ: اجْمَعِي لِي مَا كَانَ عِنْدَكَ، فَإِِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، فَإِِنَّهُمْ قَدِ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ، قَالَ: وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ، فَأَوْجَعَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَعَقَرَ فِي مَجْلِسِهِ، وَجَعَلَ لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ، قَالَ مَعْمَرٌ: فَأَخْبَرَنِي الْجَزَرِيُّ، عَنْ مِقْسَمٍ، قَالَ: فَأَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: قُثَمٌ، وَكَانَ يُشْبِهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَلْقَى، فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: حِبِّي قُثَمْ شَبِيهُ ذِي الأَنْفِ الأَشَمْ نَبِيُّ رَبِّ ذِي النِّعَمْ بِرَغْمِ أَنْفِ مَنْ رَغَمَ قَالَ مَعْمَرٌ: قَالَ ثَابِتٌ: عَنْ أَنَسٍ، ثُمَّ أَرْسَلَ غُلامًا لَهُ إِِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلاطٍ، فَقَالَ: وَيْلَكَ مَا جِئْتَ بِهِ، وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللَّهُ خَيْرًا مِمَّا جِئْتَ بِهِ، قَالَ الْحَجَّاجُ لِغُلامِهِ: أَقْرِئْ أَبَا الْفَضْلِ السَّلامَ، وَقُلْ لَهُ: فَلْيُخْلِ لِي بَعْضَ بُيُوتِهِ لآتِيَهُ، فَإِِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ، فَجَاءَ غُلامُهُ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ، قَالَ: أَبْشِرْ أَبَا الْفَضْلِ فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرَحًا حَتَّى قَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ الْحَجَّاجُ، فَأَعْتَقَهُ، ثُمَّ جَاءَ الْحَجَّاجُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ" افْتَتَحَ خَيْبَرَ وَغَنَمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، واتَّخَذَهَا لِنَفْسِهِ، وَخَيَّرَهَا بَيْنَ أَنْ يُعْتِقَهَا فَتَكُونُ زَوْجَتُهُ أَوْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونُ زَوْجَتُهُ". وَلَكِنِّي جِئْتُ لِمَالٍ كَانَ لِي هَا هُنَا أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ وأَذْهَبَ بِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَاخْفِ عَنِّي ثَلاثًا، ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ، قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ وَمَتَاعٍ، جَمَعَتْهُ فَدَفَعْتُهُ إِِلَيْهِ، ثُمَّ اسْتَمَرَّ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلاثٍ أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ ذَهَبَ، وَقَالَتْ: لا يُخْزِنَكَ اللَّهُ أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ. قَالَ: أَجَلْ لا يُحْزِنَنِي اللَّهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللَّهِ إِِلا مَا أَحْبَبْنَاهُ، وَقَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ، أَنَّ اللَّهَ قَدْ فَتَحَ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، فَإِِنْ كَانَ لَكِ حَاجَةٌ فِي زَوْجِكِ فَالْحَقِي بِهِ. قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللَّهِ صَادِقًا. قَالَ: فَإِِنِّي صَادِقٌ، وَالأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ. قَالَ: ثُمَّ ذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ، وَهُمْ يَقُولُونَ: لا يُصِيبُكَ إِِلا خَيْرٌ أَبَا الْفَضْلِ. قَالَ: لَمْ يُصِبْنِي إِِلا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللَّهِ، وَقَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ، أَنَّ خَيْبَرَ فَتَحَهَا اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَنْهُ ثَلاثًا، وَإِِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَا كَانَ لَهُ ثُمَّ يَذْهَبَ، قَالَ: فَرَدَّ اللَّهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ الْمُسْلِمُونَ مَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوْا الْعَبَّاسَ، فَأَخْبَرَهُمُ الْخَبَرَ، فَسُرَّ الْمُسْلِمُونَ، وَرَدَّ اللَّهُ مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ أَوْ غَيْظٍ، أَوْ خِزْيٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا تو سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مکہ میں میرا مال ہے اور میرے بال بچے بھی وہاں ہیں، میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ان کے پاس چلا جاؤں، آپ مجھے اجازت دیجیے کہ میں (جھوٹ موٹ کے طور پر) آپ کے خلاف بات کروں یا کوئی بات کہوں“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی کہ ”وہ جو چاہیں کہہ دیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب وہ اپنی بیوی کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: ”تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اکٹھا کر کے مجھے دو، میں یہ چاہتا ہوں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب (سے چھینے گئے) مال غنیمت میں سے کچھ خرید لوں کیونکہ ان پر غلبہ پا لیا گیا ہے اور ان کے اموال چھین لیے گئے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ بات مکہ میں پھیل گئی، اس سے مسلمانوں کو بہت افسوس ہوا اور مشرکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، یہ اطلاع سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تک بھی پہنچی تو وہ جہاں تھے وہیں بیٹھے رہ گئے، ان سے کھڑا بھی نہ ہوا گیا۔ مقسم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے قثم کو لیا (وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے تھے)، سیدنا عباس رضی اللہ عنہما نے انہیں اپنے ساتھ لٹا لیا، انہیں اپنے سینے پر رکھا اور یہ کہا: «حَبِي قُثَمْ، شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ، نَبِيِّ ذِي النِّعَمْ، رَغِمَ أَنْفُ مَنْ رَغِمْ» ”میرا محبوب قثم جو بلند ناک والی شخصیت (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے، جو اس پروردگار کے بھیجے ہوئے نبی ہیں جو نعمتیں عطا کرتا ہے، خواہ کسی کو یہ کتنا ہی برا لگے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنے غلام کو سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا اور کہا: ”تمہارا ستیاناس ہو! تم کیا اطلاع لے کر آئے ہو اور کیا کہتے پھر رہے ہو؟ اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ کیا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تم لے کر آئے ہو“۔ تو حجاج نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے غلام سے کہا: ”تم سیدنا ابوالفضل رضی اللہ عنہ (یعنی سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ) کو میری طرف سے سلام کہہ دینا اور ان سے یہ کہنا کہ وہ اپنے گھر میں مجھ سے تنہائی میں ملنے کا موقع دیں، انہیں ایسی اطلاع ملے گی جو انہیں خوش کر دے گی“۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا غلام آیا اور جب وہ دروازے پر پہنچا تو بولا: ”اے ابوالفضل! آپ خوشخبری قبول کیجیے“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ انتہائی خوش ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، اس نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو بتایا جو حجاج نے اسے بتایا تھا تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اس غلام کو آزاد کر دیا، پھر حجاج آئے، انہوں نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو صورت حال کے بارے میں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کر لیا ہے اور ان لوگوں کا مال غنیمت حاصل کر لیا ہے اور ان کے اموال میں اللہ تعالیٰ کا حصہ بھی جاری ہوا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو اپنے لیے مخصوص کر لیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ اختیار دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں آزاد کر کے ان کے ساتھ شادی کر لیں ورنہ وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس چلی جائے، تو اس خاتون نے اس بات کو اختیار کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے آزاد کر کے اس کے ساتھ شادی کر لیں۔ (سیدنا حجاج نے بتایا) ”میں اپنے مال کی وجہ سے یہاں آیا ہوں جو یہاں ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ اسے اکٹھا کروں اور اسے ساتھ لے کر چلا جاؤں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کی اجازت مانگی تو آپ نے مجھے اجازت دے دی کہ میں جو چاہوں وہ بیان کر دوں، آپ تین دن تک اس بات کو خفیہ رکھیں اس کے بعد آپ جیسے مناسب سمجھیں اس کا ذکر کر دیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان کی اہلیہ نے جو کچھ موجود تھا اس سب کو اکٹھا کیا جس کا تعلق زیورات اور ساز و سامان سے تھا، اس خاتون نے اسے اکٹھا کیا اور ان کے سپرد کیا، تو وہ اس سامان کو ساتھ لے کر روانہ ہو گئے۔ تین دن گزرنے کے بعد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ، سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کے پاس آئے اور دریافت کیا: ”تمہارے شوہر کا کیا حال ہے؟“ اس خاتون نے انہیں بتایا کہ وہ تو چلے گئے ہیں، اس خاتون نے کہا: ”اے ابوالفضل! اللہ تعالیٰ آپ کو رسوائی سے محفوظ رکھے، آپ تک جو اطلاع پہنچی ہے وہ ہمیں بہت گراں گزری ہے“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں! اللہ تعالیٰ مجھے رسوائی سے محفوظ رکھے لیکن اللہ کے فضل سے جو ہم پسند کرتے ہیں وہی ہو گا، حجاج نے مجھے بتا دیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کر لیا ہے اور خیبر میں اللہ تعالیٰ کا حصہ بھی مقرر ہو گیا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنی ذات کے لیے مخصوص کر لیا ہے اور اگر تم اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہو تو اس کے پاس چلی جاؤ“۔ اس خاتون نے کہا: ”اللہ کی قسم! آپ کے بارے میں میرا یہی گمان ہے، آپ سچ بول رہے ہیں“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں سچ ہی بول رہا ہوں اور صورت حال اسی طرح ہے جس طرح میں نے تمہیں بتائی ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تو وہاں سے چلے گئے اور قریش کی محفل میں تشریف لے آئے، وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے: ”اے ابوالفضل! آپ کو تو ہمیشہ بھلائی ہی لاحق ہوئی ہے“، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اب بھی اللہ کے فضل سے مجھے صرف بھلائی ہی لاحق ہوئی ہے، حجاج نے مجھے یہ بات بتائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خیبر کو اپنے رسول کے لیے فتح کر دیا ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کا حصہ مقرر ہوا ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنی ذات کے لیے مخصوص کر لیا ہے، حجاج نے مجھ سے یہ کہا تھا کہ میں تین دن تک اس بات کو پوشیدہ رکھوں، حجاج یہاں اس لیے آیا تھا تاکہ اس کی جو چیزیں یہاں ہیں وہ انہیں حاصل کر لے اس کے بعد وہ چلا گیا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: تو مسلمانوں کو جو پریشانی تھی اللہ تعالیٰ نے اسے مشرکین پر لوٹا دیا اور جو بھی مسلمان اپنے گھر میں چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے وہ باہر نکل آئے یہاں تک کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں اصل صورت حال بتائی تو مسلمان اس سے بہت خوش ہوئے اور جو دکھ، غصہ اور رسوائی تھی وہ اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر لوٹا دی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4530]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4530، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8592، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18522، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12604» «رقم طبعة با وزير 4513»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» تحت الحديث (545). * [خَيْرٌ] قال الناشر: وقعت في «طبعة المؤسسة»، «والأصل»: «خيرا»! والجادة ما أثبتنا، وهي على الصواب في «الموارد» (رقم 1416 - «صحيحة»). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18454
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، قَالَ: سَمِعْتُ ثَابِتًا الْبُنَانِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالًا، وَإِنَّ لِي بِهَا أَهْلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ فَأَنَا فِي حِلٍّ إِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ شَيْئًا. فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ فَقَالَ: اجْمَعِي لِي مَا كَانَ عِنْدَكِ فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ فَإِنَّهُمْ قَدِ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ. قَالَ: وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ فَانْقَمَعَ الْمُسْلِمُونَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَعَقِرَ وَجَعَلَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ. قَالَ مَعْمَرٌ: فَأَخْبَرَنِي عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ عَنْ مِقْسَمٍ قَالَ: فَأَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنًا لَهُ يُقَالُ لَهُ قُثَمُ، وَاسْتَلْقَى فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ:.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کو فتح کیا تو حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مکہ میں میرا مال اور اہل و عیال ہیں اور میں ان کے پاس جانے کا ارادہ رکھتا ہوں، اگر میں (ان سے اپنا مال نکالنے کے لیے) آپ کے متعلق (خلافِ حقیقت) کوئی بات کہوں تو کیا مجھے اس کی اجازت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت عطا فرما دی کہ وہ جو چاہیں کہہ لیں۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ (مکہ پہنچ کر) اپنی بیوی کے پاس آئے اور کہا: میرے لیے اپنا تمام مال جمع کر دو، کیونکہ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور ان کے ساتھیوں کے مالِ غنیمت کو خریدنا چاہتا ہوں، بیشک ان کے مالوں کو (بکری کے لیے) پیش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات مکہ میں عام کر دی۔ مسلمان (یہ سن کر غم کے مارے) چھپ گئے اور مشرکوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یہ خبر سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو پہنچی جو (صدمے کی وجہ سے) اٹھنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔
مقسم بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہما نے اپنے بیٹے کو لیا جنہیں قثم کہا جاتا تھا اور انہیں لٹا کر ان کے سینے پر ہاتھ رکھ دیا (اور یہ اشعار پڑھے):
میرا محبوب قثم معزز اور بڑے آدمی کی طرح ہے، میرا نبی نعمتوں والا ہے، جو اس کو رسوا کرنا چاہے وہ خود رسوا ہوتا ہے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام کو حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ تو کیسی خبر لایا ہے اور تو کیا کہتا ہے؟ کیا اللہ کا وعدہ اس سے بہتر نہیں ہے جو خبر تو لے کر آیا ہے؟ راوی کہتے ہیں کہ حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے اس غلام سے کہا کہ ابوالفضل (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کو میرا سلام کہنا اور ان سے کہنا کہ گھر کا کوئی حصہ تنہائی کے لیے خالی رکھیں، میں ان کے پاس ایسی خبر لے کر آتا ہوں جو انہیں خوش کر دے گی۔ غلام آیا، جب وہ گھر کے دروازے پر پہنچا تو اس نے کہا: اے ابوالفضل! خوش ہو جائیے۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ (خوشی سے) اچھل پڑے یہاں تک کہ اس غلام کی پیشانی کا بوسہ لیا، تو اس نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو وہ خبر دی جو حجاج رضی اللہ عنہ نے کہی تھی۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اس خوشی میں غلام کو آزاد کر دیا۔ پھر حجاج رضی اللہ عنہ (خود بھی) آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا ہے، ان کے مال بطورِ غنیمت حاصل کیے ہیں اور ان کے مالوں میں اللہ کے (مقرر کردہ) حصے جاری ہو گئے ہیں اور سیدہ صفیہ بنت حیئی رضی اللہ عنہا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لیے انتخاب کیا ہے اور انہیں اختیار دیا کہ آزادی کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بن جائیں یا اپنے گھر والوں کے پاس واپس چلی جائیں، تو انہوں نے آزادی کے بعد زوجہ بننا پسند کیا ہے۔ (حجاج رضی اللہ عنہ نے کہا:) میں تو اپنا مال لینے آیا ہوں، میرا ارادہ تھا کہ میں اسے جمع کر کے لے جاؤں، میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (مشرکین کو دھوکا دینے کے لیے) کچھ کہنے کی اجازت مانگی تھی، میری اس بات کو تین دن تک پوشیدہ رکھنا، پھر اس کا تذکرہ کرنا۔ چنانچہ ان کی بیوی نے زیور اور سامان جمع کر کے انہیں دے دیا۔ تین دن گزرنے کے بعد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ، حجاج رضی اللہ عنہ کی بیوی کے پاس آئے اور پوچھا: تیرے شوہر نے کیا کیا ہے؟ اس نے خبر دی کہ وہ فلاں فلاں دن چلے گئے ہیں اور کہنے لگی: اے ابوالفضل! اللہ آپ کو غمگین نہ کرے، ہمارے اوپر بھی وہ خبر بہت شاق گزری جو آپ کو ملی تھی۔ انہوں نے کہا: اللہ نے مجھے غم نہیں دیا بلکہ وہی ہوا جو ہم چاہتے تھے، اللہ رب العزت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر میں فتح عطا فرمائی اور اس میں اللہ کے حصے جاری ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا اپنے لیے انتخاب فرمایا۔ اگر تجھے اپنے شوہر کی ضرورت ہے تو ان سے جا ملو۔ وہ کہنے لگی: میرا گمان آپ کے بارے میں یہی ہے کہ اللہ کی قسم! آپ سچے ہیں۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں سچا ہوں اور معاملہ اسی طرح ہے جیسے میں نے تجھے خبر دی ہے۔ پھر وہ قریش کی مجلس کے پاس آئے، وہ (مذاقاً) کہہ رہے تھے کہ اے ابوالفضل! آپ کو بھلائی پہنچی ہے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی توفیق سے مجھے بھلائی ہی ملی ہے کہ حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا تھا کہ اللہ نے خیبر کو فتح کر دیا ہے اور وہاں اللہ کے حصے جاری ہو گئے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا انتخاب اپنے لیے فرمایا ہے۔ انہوں نے مجھ سے تین دن تک بات کو پوشیدہ رکھنے کی درخواست کی تھی، وہ تو صرف یہاں اپنا موجود مال لینے کے لیے آئے تھے جو لے کر چلے گئے ہیں۔ اللہ رب العزت نے مسلمانوں کا غم دور کر دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ مسلمان جو غم کے مارے اپنے گھروں میں دبک گئے تھے، وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے انہیں (حقیقت) بتائی اور مسلمان خوش ہو گئے۔ اللہ رب العزت نے ان کا غصہ اور غم ختم کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18454]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه عبد الرزاق ٩٧٧١۔ احمد ١٢٠٠١»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10210
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالًا، وَإِنَّ لِي بِهَا أَهْلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حِلٍّ إِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا؟ فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ.
فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ، فَقَالَ: اجْمَعِي لِي مَا كَانَ عِنْدَكِ ; فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ ; فَإِنَّهُمْ قَدِ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ.
قَالَ: وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ، وَانْقَمَعَ الْمُسْلِمُونَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، قَالَ: وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَعَقِرَ وَجَعَلَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ.
قَالَ مَعْمَرٌ: فَأَخْبَرَنِي عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ، عَنْ مِقْسَمٍ قَالَ: فَأَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: قُثَمٌ، فَاسْتَلْقَى فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ: حِبِّي قُثَمْ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ نَبِيِّ ذِي النِّعَمْ بِرَغْمٍ مِنْ رَغَمْ. قَالَ ثَابِتٌ، [ عَنِ الْحَجَّاجِ ] عَنْ أَنَسٍ: ثُمَّ أَرْسَلَ غُلَامًا لَهُ إِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ، فَقَالَ: وَيْلَكَ مَاذَا جِئْتَ بِهِ؟ وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ خَيْرٌ مِمَّا جِئْتَ بِهِ. قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ لِغُلَامِهِ: اقْرَأْ عَلَى أَبِي الْفَضْلِ السَّلَامَ، وَقُلْ لَهُ لِيُخَلِّ لِي [ فِي ] بَعْضَ بُيُوتِهِ لِآتِيَهُ، فَإِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ، فَجَاءَ غُلَامُهُ فَلَمَّا بَلَغَ بَابَ الدَّارِ، قَالَ: أَبْشِرْ أَبَا الْفَضْلِ قَالَ: فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرِحًا حَتَّى قَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ الْحَجَّاجُ فَأَعْتَقَهُ، قَالَ: ثُمَّ جَاءَ الْحَجَّاجُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِ افْتَتَحَ خَيْبَرَ، وَغَنِمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ فَاتَّخَذَهَا لِنَفْسِهِ، وَخَيَّرَهَا أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، أَوْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، وَلَكِنِّي جِئْتُ لِمَالٍ كَانَ لِي هَهُنَا أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ فَأَذْهَبَ بِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَأَخْفِ عَنِّي ثَلَاثًا ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ.
قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ أَوْ مَتَاعٍ فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِ ثُمَّ اسْتَمَرَّ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلَاثٍ أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ ذَهَبَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَتْ: لَا يُخْزِيكَ اللَّهُ يَا أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ.
قَالَ: أَجَلْ لَا يُخْزِنِي اللَّهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللَّهِ إِلَّا مَا أَحْبَبْنَا، فَتَحَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، فَإِنْ كَانَ لَكِ حَاجَةٌ فِي زَوْجِكِ فَالْحَقِي بِهِ، قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللَّهِ صَادِقًا، قَالَ: فَإِنِّي صَادِقٌ، وَالْأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ، ثُمَّ ذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ، وَهُمْ يَقُولُونَ إِذَا مَرَّ بِهِمْ: لَا يُصِيبُكَ إِلَّا خَيْرٌ يَا أَبَا الْفَضْلِ.
قَالَ: لَمْ يُصِبْنِي إِلَّا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى، قَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ أَنَّ خَيْبَرَ فَتَحَهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَسُولِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَنْهُ ثَلَاثًا، وَإِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَالَهُ، وَمَا كَانَ لَهُ مِنْ شَيْءٍ هَهُنَا ثُمَّ يَذْهَبَ.
قَالَ: فَرَدَّ اللَّهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ الْمُسْلِمُونَ وَمَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوُا الْعَبَّاسَ فَأَخْبَرَهُمُ الْخَبَرَ، فَسُرَّ الْمُسْلِمُونَ وَرَدَّ [ اللَّهُ - يَعْنِي ] مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ أَوْ غَيْظٍ أَوْ حُزْنٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو حجاج بن علاط نے کہا: یا رسول اللہ! مکہ میں میرا مال موجود ہے وہاں میرے اہل خانہ بھی موجود ہیں میں یہ چاہتا ہوں کہ میں ان لوگوں کے پاس جاؤں اگر میں آپ کے بارے میں آپ کے خلاف کوئی باتیں کروں تو آپ مجھے اس کی اجازت دے دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کی اجازت دے دی کہ وہ جو چاہیں کہہ دیں جب وہ صاحب آئے، تو اپنی بیوی کے پاس آئے، اور بولے: تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ میرے لئے جمع کر دو کیونکہ میں محمد اور ان کے ساتھیوں سے مال غنیمت خریدنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کا حال خراب ہو چکا ہے، اور ان کے اموال کو نقصان پہنچ چکا ہے۔ راوی کہتے ہیں: یہ بات مکہ میں پھیل گئی اس سے مسلمان پریشان ہو گئے، اور مشرکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی راوی کہتے ہیں: جب سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو ان کی ٹانگوں میں جان نہ رہی وہ کھڑے ہونے کے قابل نہ رہے۔ معمر بیان کرتے ہیں: عثمان جزری نے مقسم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے قسم کو پکڑ کر لیٹ جاتے تھے اسے اپنے سینے پر بٹھاتے تھے اور یہ فرماتے تھے یہ میرا محبوب قسم ہے جو خوشبو والی ناک والی شخصیت کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے، جو نعمتوں والے نبی ہیں خواہ کسی بھی شخص کو کتنا بھی ناگوار گزرے۔ ثابت نے حجاج کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے یہ بات نقل کی ہے پھر انہوں نے اپنے غلام کو حجاج بن علاط کی طرف بھیجا اور کہا: تمہارا ستیاناس ہو تم کیا اطلاع لے کے آئے ہو کیا بیان کرتے پھر رہے ہو تم جو چیز لے کے آئے ہو اللہ تعالیٰ کا کیا ہوا وعدہ اس سے زیادہ بہتر ہے، تو حجاج بن علاط نے ان کے غلام سے کہا: تم ابوالفضل کو میری طرف سے سلام کہنا اور ان سے یہ کہنا کہ وہ اپنے گھر میں کی جگہ پر تنہا ہوں۔ میں ان کے پاس آؤں گا کیونہ اصل اطلاع وہ ہے، جس سے وہ خوش ہو جائیں گے ان کا غلام آ گیا جب وہ دروازے پر پہنچا تو اس نے کہا: اے ابوالفضل آپ خوشخبری حاصل کریں تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ خوشی کے عالم میں اٹھ کھڑے ہوئے، اور انہوں نے اس غلام کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا جب اس نے حجاج کی باتوں کی اطلاع انہیں دی تو انہوں نے اس غلام کو آزاد کر دیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر حجاج آئے، اور انہوں نے انہیں بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا اور وہاں کے اموال کو غنیمت کے طور پر حاصل کر لیا ہے، اور ان اموال میں اللہ تعالیٰ کے حصے جاری ہوئے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو منتخب کر کے اسے اپنی ذات کے لئے حاصل کر لیا ہے آپ نے اس خاتون کو یہ اختیار دیا تھا کہ اسے آزاد کر دیں، اور وہ خاتون آپ کی زوجہ بن جائیں یا پھر وہ اپنے اہل خانہ کے پاس چلی جائے، تو اس خاتون نے اس بات کو اختیار کیا کہ آپ اسے آزاد کریں اور وہ آپ کی زوجہ بن جائے پھر حجاج نے بتایا: میں یہاں اپنے مال کے سلسلے میں آیا ہوں جو یہاں موجود تھا میرا ارادہ یہ ہے کہ میں اسے اکٹھا کر کے لے کے چلا جاؤں گا۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں اجازت مانگی تھی آپ نے مجھے اجازت دی تھی کہ میں جو چاہوں بیان کر دوں تو آپ نے میرے حوالے سے تین دن تک اس بات کو پوشیدہ رکھنا ہے پھر آپ کو مناسب لگے گا اس کو ذکر کر دیجئے گا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ان صاحب کی بیوی نے اپنے پاس موجود ہر زیور اور سامان اکٹھا کیا اور ان کے سپرد کر دیا پھر وہ صاحب اسے لے کے چلے گئے تین دن گزرنے کے بعد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ حجاج کی اہلیہ کے پاس آئے، اور بولے: تمہارے شوہر کا کیا حال ہے، تو اس خاتون نے انہیں بتایا: وہ تو فلاں دن چلے گئے تھے اس خاتون نے یہ بھی کہا: کہ اے ابوالفضل اللہ تعالیٰ آپ کو رسوائی کا شکار نہیں کرے گا آپ کو جو اطلاع ملی تھی وہ ہم پر بھی گراں گزری تھی سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں اللہ تعالیٰ مجھے رسوائی کا شکار نہیں کرے گا اور صورت حال الحمدللہ وہ ہو گی جو ہمیں پسند ہو گی اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے خیبر کو فتح کروا دیا ہے، اور اللہ کے حصے جاری ہو گئے ہیں، اور اللہ کے نبی نے صفیہ کو اپنے لئے منتخب کیا ہے اگر تم اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہو، تو اس کے ساتھ جا ملو اس خاتون نے کہا: آپ کے بارے میں اللہ کی قسم میرا یہ گمان ہے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں سچ کہہ رہا ہوں، اور معاملہ اسی طرح ہے، جو میں نے تمہیں بتایا ہے پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تشریف لے گئے، اور قریش کی محافل میں آئے وہ لوگ یہ کہہ رہے تھے جب وہ ان کے پاس سے گزرے کہ اے ابوالفضل آپ کو بھلائی ہی نصیب ہو، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے الحمدللہ صرف بھلائی ہی نصیب ہوئی ہے حجاج بن علاط نے مجھے یہ بتایا ہے کہ خیبر کو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے فتح کروا دیا ہے، اور اس میں اللہ تعالیٰ کے حصے جاری ہوئے ہیں، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنی ذات کے لئے مخصوص کیا ہے حجاج نے مجھ سے یہ کہا: تھا کہ میں تین دن تک اس کے حوالے سے اس بات کو چھپا کے رکھوں کیونکہ وہ اس لئے آیا ہے، تاکہ اپنا مال حاصل کر لے اور اس کی جو چیزیں بھی یہاں ہیں وہ حاصل کر لے پھر وہ چلا جائے گا۔ راوی کہتے ہیں: تو مسلمانوں کی جو پریشانی تھی وہ مشرکین کی طرف لوٹ گئی، تو مسلمان باہر نکل آئے، اور وہ فرد باہر نکل آیا جو اپنے گھر میں چھپ کے بیٹھا ہوا تھا، یہاں تک کہ وہ لوگ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے انہیں اصل صورت حال کے بارے میں بتایا تو اس سے مسلمان خوش ہو گئے، اور ان کو جو پریشانی غصہ اور تکلیف لاحق تھے۔ اللہ تعالیٰ نے وہ مشرکین پر عائد کر دیے۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10210]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1816) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3479) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (31) أخرجه احمد فى المسند (138/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12001، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6864، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3196، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4530، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9005، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6916، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3213، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4597/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3183
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالًا، وَإِنَّ لِي بِهَا أَهْلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حِلٍّ إِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا. " فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ ". قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ، فَقَالَ: اجْمَعِي مَا كَانَ عِنْدَكِ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ، فَإِنَّهُمْ قَدِ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ. وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ، فَانْقَمَعَ الْمُسْلِمُونَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا. قَالَ: وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَعَقِرَ وَجَعَلَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ، ثُمَّ أَرْسَلَ غُلَامًا إِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ : وَيْلَكَ مَاذَا جِئْتَ بِهِ؟ وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللهُ عَزَّ وَجَلُّ خَيْرٌ مِمَّا جِئْتَ بِهِ. قَالَ: فَقَالَ الْحَجَّاجُ : اقْرَأْ عَلَى أَبِي الْفَضْلِ السَّلَامَ، وَقُلْ لَهُ فَلْيَخْلُ لِي فِي بَعْضِ بُيُوتِهِ لِآتِيَهُ، فَإِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ. قَالَ: فَجَاءَ غُلَامُهُ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ قَالَ: أَبْشِرْ يَا أَبَا الْفَضْلِ . قَالَ: فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرَحًا حَتَّى قَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَأَخْبَرَهُ مَا قَالَ الْحَجَّاجُ ، فَأَعْتَقَهُ.
قَالَ: ثُمَّ جَاءَهُ الْحَجَّاجُ فَأَخْبَرَهُ " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ افْتَتَحَ خَيْبَرَ وَغَنِمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ ، وَاتَّخَذَهَا لِنَفْسِهِ، وَخَيَّرَهَا بَيْنَ أَنْ يُعْتِقَهَا وَيَكُونَ زَوْجَهَا، أَوْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ "، وَلَكِنِّي جِئْتُ لِمَا كَانَ لِي هَاهُنَا، أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ فَأَذْهَبَ بِهِ، " فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَأَخْفِ عَلَيَّ ثَلَاثًا، ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ ". قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ أَوْ مَتَاعٍ فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِ، ثُمَّ انْشَمَرَ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلَاثٍ أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ ذَهَبَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَتْ: لَا يُحْزِنُكَ اللهُ يَا أَبَا الْفَضْلِ ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ. قَالَ: أَجَلْ، لَا يُحْزِنُنِي اللهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللهِ إِلَّا مَا أَحْبَبْنَا، " فَتَحَ اللهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ "، فَإِنْ كَانَ لَكِ حَاجَةٌ فِي زَوْجِكِ فَالْحَقِي بِهِ. قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللهِ صَادِقًا. قَالَ: فَإِنِّي وَاللهِ صَادِقٌ، وَالْأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ.
قَالَ: ثُمَّ ذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ، وَهُمْ يَقُولُونَ إِذَا مَرَّ بِهِمْ: لَا يُصِيبُكَ إِلَّا خَيْرٌ يَا أَبَا الْفَضْلِ . قَالَ: لَمْ يُصِبْنِي إِلَّا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللهِ، لَقَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ " أَنَّ خَيْبَرَ فَتَحَهَا اللهُ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ "، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَنْهُ ثَلَاثًا، وَإِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَالَهُ وَمَا كَانَ لَهُ مِنْ شَيْءٍ هَاهُنَا ثُمَّ يَذْهَبَ. فَرَدَّ اللهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ الْمُسْلِمُونَ مَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوُا الْعَبَّاسَ فَأَخْبَرَهُمُ الْخَبَرَ، فَسُرَّ الْمُسْلِمُونَ، وَرَدَّ اللهُ مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ أَوْ غَيْظٍ أَوْ حُزْنٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا مکہ میں کچھ مال ہے اور وہاں میرے گھر والے بھی ہیں، اور میں چاہتا ہوں کہ میں ان کے پاس جاؤں، تو کیا مجھے اجازت ہے کہ اگر میں آپ کے بارے میں کچھ کہوں یا کوئی بات کہوں (تو میرا کوئی مؤاخذہ نہ ہو)؟ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی کہ وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: جب وہ مکہ پہنچے تو اپنی بیوی کے پاس گئے اور کہا: جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ جمع کر لو، کیونکہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کے مالِ غنیمت میں سے کچھ خریدنا چاہتا ہوں، کیونکہ ان کی جانیں اور مال حلال قرار پا چکے ہیں۔ یہ بات مکہ میں پھیل گئی تو مسلمان دبے دبے سے ہو گئے اور مشرکین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ راوی کہتے ہیں: یہ خبر سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ سکتے میں آ گئے اور کھڑے ہونے کے قابل نہ رہے، پھر انہوں نے ایک غلام کو حجاج بن علاط کے پاس بھیجا: تجھ پر افسوس! تو کیا خبر لے کر آیا ہے؟ اور تو کیا کہہ رہا ہے؟ اللہ عزوجل نے جو وعدہ کیا تھا اس سے بہتر تو کچھ نہیں ہو سکتا۔ راوی کہتے ہیں: حجاج نے کہا: ابوالفضل کو سلام کہو، اور ان سے کہو کہ اپنے کسی گھر میں مجھے تنہائی دے دیں تاکہ میں ان کے پاس آؤں، کیونکہ خبر وہی ہے جو انہیں خوش کر دے گی۔ راوی کہتے ہیں: چنانچہ ان کا غلام آیا، جب وہ دروازے پر پہنچا تو کہا: خوشخبری ہو، اے ابوالفضل! راوی کہتے ہیں: عباس رضی اللہ عنہ خوشی سے اچھل پڑے یہاں تک کہ اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، اور اسے بتایا کہ حجاج نے کیا کہا، پھر اسے آزاد کر دیا۔ راوی کہتے ہیں: پھر حجاج ان کے پاس آئے اور انہیں بتایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا ہے اور ان کے مال غنیمت میں لے لیے ہیں، اللہ کے حصے ان کے اموال میں جاری ہو چکے ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو اپنے لیے منتخب فرما لیا ہے اور اپنے لیے رکھ لیا ہے، اور انہیں اختیار دیا کہ یا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں آزاد کر کے اپنی زوجہ بنا لیں یا وہ اپنے گھر والوں کے پاس چلی جائیں، تو انہوں نے یہی پسند کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں آزاد کر کے اپنی زوجہ بنا لیں“، لیکن میں یہاں اپنا مال لینے آیا ہوں، میں چاہتا تھا کہ اسے جمع کر کے لے جاؤں، ”چنانچہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دی کہ میں جو چاہوں کہوں، تو تم تین دن میرے بارے میں یہ بات چھپائے رکھو، پھر جو مناسب سمجھو کہہ دینا۔“ راوی کہتے ہیں: چنانچہ ان کی بیوی نے جو زیورات اور سامان اس کے پاس تھا جمع کر کے اسے دے دیا، پھر وہ اسے لے کر روانہ ہو گئے، جب تین دن گزر گئے تو عباس رضی اللہ عنہ حجاج کی بیوی کے پاس آئے اور پوچھا: تمہارے شوہر نے کیا کیا؟ اس نے بتایا کہ وہ فلاں دن چلے گئے، اور کہا: اللہ آپ کو غمگین نہ کرے، اے ابوالفضل! جو خبر آپ کو پہنچی اس نے ہمیں بہت تکلیف پہنچائی۔ انہوں نے کہا: ہاں، اللہ مجھے غمگین نہیں کرے گا، اللہ کے فضل سے وہی ہوا جو ہمیں پسند تھا، ”اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر خیبر فتح فرما دیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ کو اپنے لیے منتخب کر لیا“، تو اگر تمہیں اپنے شوہر کی ضرورت ہو تو ان سے جا ملو۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے لگتا ہے آپ سچ کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! میں سچ کہہ رہا ہوں، اور معاملہ وہی ہے جو میں نے تمہیں بتایا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ چلے یہاں تک کہ قریش کی مجلسوں میں پہنچے، جب وہ ان کے پاس سے گزرتے تو وہ کہتے: اے ابوالفضل! تمہیں خیر کے سوا کچھ نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا: اللہ کے فضل سے مجھے خیر کے سوا کچھ نہیں پہنچا، مجھے حجاج بن علاط نے بتایا ہے کہ ”اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر خیبر فتح فرما دیا، اللہ کے حصے جاری ہو چکے ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفیہ کو اپنے لیے منتخب کر لیا ہے“، اور اس نے مجھ سے کہا تھا کہ میں تین دن یہ بات چھپائے رکھوں، وہ تو صرف اپنا وہ مال لینے آیا تھا جو یہاں اس کا تھا، پھر اسے لے کر چلا جائے۔ چنانچہ اللہ نے وہ غم جو مسلمانوں پر تھا مشرکین کی طرف پلٹ دیا، اور جو مسلمان غمگین ہو کر اپنے گھروں میں بیٹھ گئے تھے وہ نکل کر عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے انہیں یہ خبر سنائی، مسلمان خوش ہو گئے، اور اللہ نے وہ غم، غصہ اور رنج جو مسلمانوں پر تھا مشرکین کی طرف پلٹ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 3183]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 220، حدیث 3196»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4530، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1807، 1808، 1809، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8592، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18522، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12604، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3479، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1288، والبزار فى «مسنده» برقم: 6916، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9771، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3213»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3479
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالًا، وَإِنَّ لِي بِهَا أَهْلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حِلٍّ إِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا؟ فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ، قَالَ: فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ، فَقَالَ: اجْمَعِي مَا كَانَ عِنْدَكِ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ وَأَصْحَابِهِ، فَإِنَّهُمْ قَدِ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ، قَالَ: وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ، فَأَوْجَعَ الْمُسْلِمِينَ، وَأَظْهَرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، وَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَعَقِرَ فِي مَجْلِسِهِ وَجَعَلَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ.
قَالَ مَعْمَرٌ : فَأَخْبَرَنِي الْجَزَرِيُّ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، قَالَ: فَأَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنًا لَهُ يُقَالُ لَهُ: قُثَمُ ، وَكَانَ شَبَهَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَلْقَى، فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ، وَهُوَ يَقُولُ:
حِبِّي قُثَمْ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ بَادِيَ النِّعَمْ بِرَغْمِ أَنْفِ مَنْ رَغِمْ قَالَ مَعْمَرٌ : قَالَ ثَابِتٌ : قَالَ أَنَسٌ : ثُمَّ أَرْسَلَ غُلَامًا لَهُ إِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ ، فَقَالَ: وَيْلَكَ، مَا جِئْتَ بِهِ؟ وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللهُ خَيْرٌ مِمَّا جِئْتَ بِهِ، قَالَ الْحَجَّاجُ لِغُلَامِهِ: أَقْرِئْ أَبَا الْفَضْلِ السَّلَامَ، وَقُلْ لَهُ: فَلْيُخْلِ لِي بَعْضَ بُيُوتِهِ لِآتِيَهُ، فَإِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ، فَجَاءَ غُلَامُهُ، فَلَمَّا بَلَغَ الْبَابَ، قَالَ: أَبْشِرْ أَبَا الْفَضْلِ ، فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرَحًا حَتَّى قَبَّلَ بَيْنَ عَيْنَيْهِ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ الْحَجَّاجُ فَأَعْتَقَهُ، ثُمَّ جَاءَ الْحَجَّاجُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِ افْتَتَحَ خَيْبَرَ وَغَنِمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ ، وَاتَّخَذَهَا لِنَفْسِهِ، وَخَيَّرَهَا بَيْنَ أَنْ يُعْتِقَهَا فَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، وَبَيْنَ أَنْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، وَلَكِنْ جِئْتُ لِمَا كَانَ لِي هَاهُنَا، أَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ وَأَذْهَبَ بِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَاخْفِ عَلَيَّ ثَلَاثًا، ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ.
قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ وَمَتَاعٍ فَجَمَعَتْهُ فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِ، ثُمَّ اسْتَمَرَّ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلَاثٍ، أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ ذَهَبَ، وَقَالَتْ: لَا يُحْزِنُكَ اللهُ يَا أَبَا الْفَضْلِ ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ، قَالَ: أَجَلْ، لَا يُحْزِنُنِي اللهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللهِ إِلَّا مَا أَحْبَبْنَاهُ، قَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ أَنَّ اللهَ فَتَحَ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِهِ، وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، فَإِنْ كَانَ لَكِ حَاجَةٌ فِي زَوْجِكِ فَالْحَقِي بِهِ، قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللهِ صَادِقًا، قَالَ: فَإِنِّي صَادِقٌ، وَالْأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ.
قَالَ: ثُمَّ ذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ، وَهُمْ يَقُولُونَ: لَا يُصِيبُكَ إِلَّا خَيْرٌ يَا أَبَا الْفَضْلِ ، قَالَ: لَمْ يُصِبْنِي إِلَّا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللهِ، قَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ أَنَّ خَيْبَرَ فَتَحَهَا اللهُ عَلَى رَسُولِهِ، وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَنْهُ ثَلَاثًا، وَإِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَا كَانَ لَهُ ثُمَّ يَذْهَبَ.
قَالَ: فَرَدَّ اللهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوُا الْعَبَّاسَ ، وَرَدَّ اللهُ مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ أَوْ غَيْظٍ أَوْ خِزْيٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! مکہ میں میرا مال اور میرے اہل و عیال موجود ہیں، میں ان کے پاس جانا چاہتا ہوں، تو کیا مجھے اس بات کی اجازت ہے کہ اگر میں (اپنا مال نکالنے کے لیے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی بات کہوں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی (بظاہر) تنقیص کروں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی کہ وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں۔ سیدنا حجاج مکہ پہنچے تو اپنی بیوی کے پاس آئے اور کہا: ”جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ اکٹھا کر لو، میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی غنیمتوں سے کچھ خریدنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ لوگ مغلوب ہو گئے ہیں اور ان کا مال چھین لیا گیا ہے۔“ یہ خبر مکہ میں پھیل گئی جس سے مسلمانوں کو شدید دکھ ہوا جبکہ مشرکین نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ جب یہ خبر سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ اپنی مجلس میں ہی نڈھال ہو کر گر پڑے اور ان میں کھڑے ہونے کی سکت نہ رہی۔ معمر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے جزری رحمہ اللہ نے مقسم رحمہ اللہ کے واسطے سے بتایا کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کو اٹھایا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشابہ تھے، پھر وہ چت لیٹ گئے اور بیٹے کو اپنے سینے پر بٹھا کر یہ اشعار پڑھنے لگے: «حِبِّي قُثَمْ شَبِيهُ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمْ
بَادِيَ النِّعَمِ بِرَغْمِ أَنْفِ مَنْ رَغِمْ»
”میرا محبوب قثم اس بلند ناک والے (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مشابہ ہے، جو نعمتوں کو ظاہر کرنے والے ہیں، دشمنوں کی ناک خاک آلود ہو۔“ ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام کو سیدنا حجاج بن علاط کی طرف بھیجا اور کہلا بھیجا: ”تم پر افسوس ہے، تم یہ کیسی خبر لائے ہو؟ اور کیا کہہ رہے ہو؟ جبکہ اللہ کا وعدہ تو اس سے کہیں بہتر ہے جو تم لائے ہو۔“ سیدنا حجاج نے اس غلام سے کہا: ”ابوالفضل (سیدنا عباس) کو میرا سلام کہنا اور ان سے کہنا کہ وہ اپنے گھروں میں سے کوئی ایک کمرہ میرے لیے خالی کر دیں تاکہ میں ان کے پاس آ سکوں، کیونکہ اصل خبر وہی ہے جس سے وہ خوش ہو جائیں گے۔“ جب غلام واپس آیا اور دروازے پر پہنچا تو کہا: ”اے ابوالفضل! خوش ہو جائیے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ خوشی سے اچھل پڑے یہاں تک کہ انہوں نے اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا، پھر جب غلام نے سیدنا حجاج کی بات بتائی تو انہوں نے اس غلام کو آزاد کر دیا۔ پھر سیدنا حجاج آئے اور انہیں خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خیبر فتح کر لیا ہے اور ان کا مال غنیمت میں لے لیا ہے، ان کے اموال میں اللہ کے (مقرر کردہ) حصے تقسیم ہو چکے ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا کو اپنے لیے منتخب فرما کر انہیں اپنی زوجیت میں لے لیا ہے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اختیار دیا تھا کہ چاہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں آزاد کر دیں اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بن جائیں یا اپنے اہل و عیال سے جا ملیں، تو انہوں نے آزاد ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بننے کو پسند کیا“؛ لیکن میں یہاں اپنا مال جمع کر کے لے جانے کے لیے آیا تھا، اس لیے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لی تھی کہ ”میں جو چاہوں کہہ سکوں“، لہٰذا آپ تین دن تک اس بات کو پوشیدہ رکھیں، پھر جو جی چاہے کہیے گا۔ چنانچہ ان کی بیوی نے تمام زیورات اور سامان جمع کر کے انہیں دے دیا اور وہ مال لے کر روانہ ہو گئے۔ تین دن گزرنے کے بعد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سیدنا حجاج کی بیوی کے پاس آئے اور پوچھا: ”تمہارے شوہر کا کیا بنا؟“ اس نے بتایا کہ وہ تو چلے گئے، اور کہا: ”اے ابوالفضل! اللہ آپ کو غمگین نہ کرے، جو خبر آپ تک پہنچی اس سے ہمیں بھی بہت دکھ ہوا۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک اللہ مجھے غمگین نہیں کرے گا، اور اللہ کی حمد ہے کہ وہی ہوا جو ہمیں پسند تھا، حجاج نے مجھے بتا دیا تھا کہ اللہ نے خیبر اپنے رسول کے لیے فتح فرما دیا ہے، وہاں اللہ کے مقرر کردہ حصے تقسیم ہو چکے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ کو اپنے لیے منتخب فرما لیا ہے، اگر تمہیں اپنے شوہر کی ضرورت ہے تو ان کے پیچھے چلی جاؤ۔“ اس نے کہا: ”اللہ کی قسم! میرا خیال ہے کہ آپ سچ کہہ رہے ہیں۔“ آپ نے فرمایا: ”میں سچ کہہ رہا ہوں اور معاملہ وہی ہے جو میں نے تمہیں بتایا ہے۔“ پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نکلے اور قریش کی مجلسوں میں پہنچے، لوگ ان سے ہمدردی کے طور پر کہنے لگے: ”اے ابوالفضل! اللہ کرے آپ کو خیر ہی پہنچے (یعنی اس صدمے پر صبر نصیب ہو)۔“ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کے فضل سے مجھے خیر ہی پہنچی ہے، مجھے حجاج نے بتا دیا تھا کہ اللہ نے خیبر اپنے رسول کے لیے فتح فرما دیا ہے، وہاں اللہ کے حصے تقسیم ہو چکے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ کو اپنے لیے منتخب فرما لیا ہے، حجاج نے مجھ سے تین دن تک اسے چھپانے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ اپنا مال لینے آیا تھا۔“ چنانچہ اللہ تعالی نے وہ غم و اندوہ جو مسلمانوں پر طاری تھا، مشرکین کی طرف لوٹا دیا، اور وہ مسلمان جو رنجیدہ ہو کر اپنے گھروں میں دبک گئے تھے، خوشی خوشی باہر نکل آئے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچ گئے، اور اللہ نے مشرکین پر ذلت، غصہ اور رسوائی طاری کر دی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3479]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12001، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6864، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3196، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10209، 10210، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4530، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9005، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6916، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3213، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4597/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3466»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4597
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَبَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " لَمَّا فَتَحَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ، قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ لِي بِمَكَّةَ مَالًا، وَإِنَّ لِي بِهَا أَهْلًا، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ آتِيَهُمْ، فَأَنَا فِي حِلٍّ إِنْ أَنَا نِلْتُ مِنْكَ أَوْ قُلْتُ شَيْئًا. فَأَذِنَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقُولَ مَا شَاءَ، فَأَتَى امْرَأَتَهُ حِينَ قَدِمَ فَقَالَ: اجْمَعِي لِي مَا كَانَ عِنْدَكِ، فَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَشْتَرِيَ مِنْ غَنَائِمِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - فَإِنَّهُمْ قَدْ اسْتُبِيحُوا وَأُصِيبَتْ أَمْوَالُهُمْ. وَفَشَا ذَلِكَ بِمَكَّةَ، فَانْقَمَعَ الْمُسْلِمُونَ وَأَظَهْرَ الْمُشْرِكُونَ فَرَحًا وَسُرُورًا، قَالَ: فَبَلَغَ الْخَبَرُ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَعَقَرَ وَجَعَلَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَقُومَ، ثُمَّ أَرْسَلَ غُلَامًا لَهُ إِلَى الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ، فَقَالَ: وَيْلَكَ مَاذَا جِئْتَ بِهِ، وَمَاذَا تَقُولُ؟ فَمَا وَعَدَ اللَّهُ خَيْرٌ مِمَّا جِئْتَ بِهِ. قَالَ الْحَجَّاجُ لِلْغُلَامِ: اقْرَأْ عَلَى أَبِي الْفَضْلِ السَّلَامَ، وَقُلْ لَهُ: فَلْيَخْلُ لِي فِي بَعْضِ بُيُوتِهِ حَتَّى آتِيَهُ، فَإِنَّ الْخَبَرَ عَلَى مَا يَسُرُّهُ. فَجَاءَ غُلَامُهُ فَلَمَّا بَلَغَ الدَّارَ قَالَ: أَبْشِرْ يَا أَبَا الْفَضْلِ. فَوَثَبَ الْعَبَّاسُ فَرَحًا حَتَّى قَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيِ الْعَبْدِ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ عِلَاطٍ، فَاعْتَنَقَهُ فَأَعْتَقَهُ، فَجَاءَ الْحَجَّاجُ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ وَغَنِمَ أَمْوَالَهُمْ، وَجَرَتْ سِهَامُ اللَّهِ فِي أَمْوَالِهِمْ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ وَاتَّخَذَهَا لِنُفَسْهِ وَخَيَّرَهَا بَيْنَ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، أَوْ تَلْحَقَ بِأَهْلِهَا، فَاخْتَارَتْ أَنْ يُعْتِقَهَا وَتَكُونَ زَوْجَتَهُ، وَلَكِنْ جِئْتُ لِمَالٍ كَانَ لِي هَا هُنَا فَأَرَدْتُ أَنْ أَجْمَعَهُ فَأَذْهَبُ بِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَذِنَ لِي أَنْ أَقُولَ مَا شِئْتُ، فَأَخْفِ عَنِّي ثَلَاثًا ثُمَّ اذْكُرْ مَا بَدَا لَكَ. قَالَ: فَجَمَعَتِ امْرَأَتُهُ مَا كَانَ عِنْدَهَا مِنْ حُلِيٍّ أَوْ مَتَاعٍ فَدَفَعَتْهُ إِلَيْهِ، ثُمَّ اسْتَمَرَّ بِهِ، فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ثَلَاثٍ أَتَى الْعَبَّاسُ امْرَأَةَ الْحَجَّاجِ فَقَالَ: مَا فَعَلَ زَوْجُكِ؟ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ قَدْ ذَهَبَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَتْ: لَا يُخْزِيكَ اللَّهُ يَا أَبَا الْفَضْلِ، لَقَدْ شَقَّ عَلَيْنَا الَّذِي بَلَغَكَ. قَالَ: أَجَلْ فَلَا يُحْزِنُنِي اللَّهُ، وَلَمْ يَكُنْ بِحَمْدِ اللَّهِ إِلَّا مَا أَحْبَبْنَا، قَدْ فَتَحَ اللَّهُ خَيْبَرَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، فَإِنْ كَانَ لَكَ فِي زَوْجِكِ حَاجَةٌ فَالْحَقِي بِهِ. قَالَتْ: أَظُنُّكَ وَاللَّهِ صَادِقًا. قَالَ: فَإِنِّي صَادِقٌ، وَالْأَمْرُ عَلَى مَا أَخْبَرْتُكِ. قَالَ: ثُمَّ ذَهَبَ حَتَّى أَتَى مَجَالِسَ قُرَيْشٍ، وَهُمْ يَقُولُونَ إِذَا مَرَّ بِهِمْ: لَا يُصِيبُكَ إِلَّا خَيْرٌ يَا أَبَا الْفَضْلِ. قَالَ: لَمْ يُصِبْنِي إِلَّا خَيْرٌ بِحَمْدِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ: قَدْ أَخْبَرَنِي الْحَجَّاجُ أَنَّ خَيْبَرَ فَتَحَهَا اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى - عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَرَتْ فِيهَا سِهَامُ اللَّهِ، وَاصْطَفَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفِيَّةَ لِنَفْسِهِ، وَقَدْ سَأَلَنِي أَنْ أُخْفِيَ عَنْهُ ثَلَاثًا، وَإِنَّمَا جَاءَ لِيَأْخُذَ مَالَهُ وَمَا كَانَ لَهُ مِنَ شَيْءٍ هَا هُنَا ثُمَّ يَذْهَبُ. قَالَ: فَرَدَّ اللَّهُ الْكَآبَةَ الَّتِي كَانَتْ بِالْمُسْلِمِينَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، وَخَرَجَ الْمُسْلِمُونَ مَنْ كَانَ دَخَلَ بَيْتَهُ مُكْتَئِبًا حَتَّى أَتَوُا الْعَبَّاسَ فَأَخْبَرَهُمُ الْخَبَرَ، فَسُرَّ الْمُسْلِمُونَ، وَرَدَّ اللَّهُ مَا كَانَ مِنْ كَآبَةٍ أَوْ غَيْظٍ أَوْ حُزْنٍ عَلَى الْمُشْرِكِينَ ".
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ مَعْمَرٌ : وَأَخْبَرَنِي عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ بِهَذَا الْحَدِيثِ، وَقَالَ فِيهِ: " فَأَخَذَ الْعَبَّاسُ ابْنًا لَهُ كَانَ يُشَبَّهُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ: قُثَمُ وَاسْتَلْقَى فَوَضَعَهُ عَلَى صَدْرِهِ وَهُوَ يَقُولُ:
حُبِّي قَثْمَ شَبِيهَ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمِّ بُنِيَ ذِي النِّعَمِ بِرَغْمِ مَنْ رَغِمْ
".
وَسَيَأْتِي فِي الْمَنَاقِبِ.
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: أَبَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجَوَيْهِ، ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي السِّيَرِ: عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ... فَذَكَرَهُ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا تو سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مکہ میں میرا مال اور میرے اہل و عیال موجود ہیں، میں ان کے پاس جانا چاہتا ہوں، تو کیا مجھے اس بات کی اجازت ہے کہ میں (اپنا مال حاصل کرنے کی خاطر) آپ کے متعلق (مصلحت کے تحت) کوئی ایسی ویسی بات کہوں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی منشا کے مطابق بات کرنے کی اجازت دے دی، چنانچہ جب وہ مکہ پہنچے تو اپنی اہلیہ سے ملے اور کہا: ”تمہارے پاس میرا جو کچھ بھی مال ہے اسے اکٹھا کر لو، کیونکہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے اموالِ غنیمت میں سے کچھ خریدنا چاہتا ہوں، ان پر بڑی افتاد پڑی ہے اور ان کے تمام اموال چھین لیے گئے ہیں“، جب یہ خبر مکہ میں پھیل گئی تو مسلمان دب کر رہ گئے جبکہ مشرکین نے انتہائی خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ یہ خبر سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو وہ غم کے مارے نڈھال ہو گئے اور ان میں اٹھنے کی سکت بھی نہ رہی، پھر انہوں نے سیدنا حجاج بن علاط رضی اللہ عنہ کی طرف اپنا ایک غلام بھیجا اور دریافت کیا کہ ”تم پر افسوس! تم یہ کیسی خبر لائے ہو اور کیا کہہ رہے ہو؟ اللہ کا وعدہ تو اس سے کہیں بہتر ہے جو تم بیان کر رہے ہو“، سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ نے غلام سے کہا: ”ابو الفضل (سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) کو میرا سلام کہنا اور ان سے کہنا کہ وہ اپنے کسی کمرے میں میرے لیے تنہائی کا انتظام کریں تاکہ میں ان کے پاس آ سکوں، کیونکہ اصل خبر وہی ہے جس سے انہیں خوشی ہوگی“، غلام واپس آیا اور گھر پہنچتے ہی خوشخبری سنائی: ”اے ابو الفضل! خوش ہو جائیے“، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ خوشی سے اچھل پڑے اور غلام کی پیشانی کو چوم لیا، غلام نے سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ کا پیغام پہنچایا تو انہوں نے خوشی میں اسے آزاد کر دیا، پھر سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور انہیں اصل حقیقت بتائی کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کر لیا ہے، ان کے اموال پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں اللہ کے مقرر کردہ حصے تقسیم ہو چکے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا کو اپنے لیے منتخب فرما کر انہیں نکاح میں لے لیا ہے اور انہیں یہ اختیار دیا تھا کہ وہ چاہیں تو آزاد ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بن جائیں یا اپنے خاندان میں لوٹ جائیں، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی، لیکن میں یہاں اپنا مال جمع کر کے لے جانے کے لیے آیا تھا، جس کے لیے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (ایسی بات کہنے کی) اجازت لی تھی، لہٰذا آپ تین دن تک اس معاملے کو پوشیدہ رکھیں پھر جو جی چاہے بیان کر دیجیے گا“، چنانچہ ان کی اہلیہ نے سارا زیور اور سامان جمع کر کے ان کے حوالے کر دیا اور وہ روانہ ہو گئے، تین دن گزرنے کے بعد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ، سیدنا حجاج رضی اللہ عنہ کی اہلیہ کے پاس آئے اور پوچھا: ”تمہارے شوہر کا کیا بنا؟“ اس نے بتایا کہ وہ فلاں فلاں دن روانہ ہو چکے ہیں اور کہنے لگی: ”اے ابو الفضل! اللہ آپ کو رسوا نہ کرے، جو خبر آپ تک پہنچی تھی اس سے ہمیں بھی بہت دکھ ہوا تھا“، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جی ہاں، اللہ مجھے ہرگز غمگین نہیں کرے گا اور اللہ کی حمد و ثنا ہے کہ وہی ہوا جو ہمیں پسند تھا، اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خیبر فتح فرما دیا ہے، وہاں اللہ کے احکامات جاری ہو چکے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنی زوجیت کے لیے منتخب کر لیا ہے، اگر تمہیں اپنے شوہر کی ضرورت ہے تو ان کے پیچھے چلی جاؤ“، وہ حیرت سے کہنے لگی: ”بخدا! میرا خیال ہے کہ آپ سچ فرما رہے ہیں“، انہوں نے فرمایا: ”میں سچ کہہ رہا ہوں اور معاملہ ویسا ہی ہے جیسا میں نے تمہیں بتایا ہے“، پھر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ قریش کی محافل میں گئے تو وہ انہیں دیکھ کر کہنے لگے: ”اے ابو الفضل! آپ کو خیر ہی پہنچے“، انہوں نے جواب دیا: ”اللہ عزوجل کا شکر ہے کہ مجھے خیر ہی ملی ہے، حجاج رضی اللہ عنہ نے مجھے بتا دیا تھا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر خیبر فتح فرما دیا ہے، وہاں مالِ غنیمت تقسیم ہو چکا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کو اپنے لیے منتخب کر لیا ہے، حجاج رضی اللہ عنہ نے مجھ سے تین دن تک یہ بات چھپانے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ اپنا مال سمیٹ کر لے جانا چاہتے تھے“، اس خبر کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی وہ کیفیت جو رنج و الم کی تھی، مشرکین کی طرف پلٹ دی، اور جو مسلمان رنج و غم کی وجہ سے گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے تھے وہ خوشی خوشی باہر نکل آئے اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، جب حقیقت حال معلوم ہوئی تو مسلمانوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور اللہ تعالیٰ نے مشرکین کو ذلت، غصے اور حسرت میں مبتلا کر دیا۔ اسی حدیث کے ذیل میں یہ بھی مروی ہے کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کو، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت مشابہ تھے، اپنے سینے پر لٹا لیتے اور یہ اشعار پڑھتے: «حُبِّي قَثْمَ شَبِيهَ ذِي الْأَنْفِ الْأَشَمِّ بُنِيَ ذِي النِّعَمِ بِرَغْمِ مَنْ رَغِمْ» ”مجھے قثم سے محبت ہے جو بلند ناک والے (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کے مشابہ ہے، یہ نعمتوں والا میرا ننھا بیٹا ہے، خواہ کسی کی ناک خاک آلود ہو (یعنی کوئی اسے پسند کرے یا نہ کرے)۔“ اس روایت کو امام عبد بن حمید، ابو یعلیٰ موصلی اور ابن حبان نے اپنی اپنی کتب میں روایت کیا ہے، جبکہ امام نسائی نے اسے ”السیر“ میں اسحاق بن ابراہیم عن عبدالرزاق کی سند سے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 4597]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12001، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6864، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3196، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 10209، 10210، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4530، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9005، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6916، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3213»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں