🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
330. 8- باب ما جاء في العرْض والحساب
(اعمال کی) پیشی اور حساب کے بیان میں۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 962 (کل: 23 مقامات، 12 کتب)
الجامع الكامل: 962، 16195
صحیح بخاری: 103، 6536، 6537
صحیح مسلم: 7225، 7227
مشکوۃ المصابیح: 5549
مسند احمد: 24200، 24215، 24605، 24769، 24958، 25707
اللؤلؤ والمرجان: 1827
مصنف ابن ابی شیبہ: 37118
الفتح الربانی: 8822
صحیح ابن حبان: 7369، 7370، 7371
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6220
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4453
المعجم الاوسط: 8595
21 تا 23
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6220
«من حوسب يوم القيامة عذب قالت عائشة: أوليس يقول الله: {فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَاباً يَسِيراً}؟ قال: ليس ذلك بالحساب إنما ذلك العرض ولكن من نوقش الحساب يهلك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس کا قیامت کے دن حساب لیا جائے وہ عذاب میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: کیا اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرماتا: ”عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا“؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ سخت حساب نہیں ہے، یہ تو محض اعمال کا پیش کیا جانا ہے، لیکن جس کے حساب میں چھان بین کی گئی وہ ہلاک ہو جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6220]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت] عن عائشة. مختصر مسلم 2175.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4453
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «كُلُّ مَنْ حُوسِبَ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ هَلَكَ» ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: {يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا} [الانشقاق: 8] ، قَالَ: «إِنَّمَا ذَلِكَ الْعَرْضُ يَا عَائِشَةُ، فَأَمَّا كُلُّ مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ هَلَكَ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن جس کسی کا بھی محاسبہ کیا گیا وہ ہلاک ہو گیا،“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا اللہ تعالیٰ (قرآنِ کریم میں) یہ نہیں فرماتا: ﴿يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ ”عنقریب اس سے آسان حساب لیا جائے گا،“ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اس سے مراد تو محض (اعمال کی) پیشی ہے، لیکن جس شخص کے حساب میں جرح و باریک بینی کی گئی وہ تو ہلاک ہو گیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4453]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 103، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2876، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2426، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 197، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8590، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4436»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8595
حَدَّثَنَا مُنْتَصِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَصِرِ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَلَكَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَأَيْنَ قَوْلُ اللهِ: فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا؟ قَالَ: I " ذَلِكَ الْعَرْضُ، وَمَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَلَكَ.
لَمْ يُدْخِلْ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ بَيْنَ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، وَعَائِشَةَ : عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ إِلَّا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن جس شخص سے حساب میں پوری پوری جانچ پڑتال کی گئی وہ ہلاک ہو گیا۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! پھر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کا کیا مطلب ہے: ﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ (تو اس سے آسان حساب لیا جائے گا)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو صرف پیشی ہے، اور جس شخص سے قیامت کے دن حساب میں پوری جانچ پڑتال کی گئی وہ ہلاک ہو گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن ابی ملیکہ سے روایت کرنے والوں میں سے کسی نے بھی ابن ابی ملیکہ اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سند میں داخل نہیں کیا، سوائے حجاج بن ارطاۃ کے، اور اس میں ابو خالد احمر منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8595]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 103، 4939، 6536، 6537، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2876، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 849، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7369، 7370، 7371، 7372، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 190، 942، 7731، 8825، 8826، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11554، 11555، 11595، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3093، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2426، 3337، 3337 (م 1)، 3337 (م 2)، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24837، 24852، 25244، 25355، 25411، 25408، 25598، 26155، 26346، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4453، والبزار فى «مسنده» برقم: 199 / 174، 242 / 217، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35540، 35886، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3649»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں