🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3848. 12- وفد بني تميم من اليمن، وكان في سنة تسع
بنو تمیم کا وفد جو یمن سے حاضر ہوا تھا، اور یہ واقعہ سن نو ہجری میں پیش آیا۔
اطراف الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 9776 (کل: 25 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 9776، 466، 8191، 12544
صحیح بخاری: 3190، 3191، 4365، 4386، 7418
سنن ترمذی: 3951
مشکوۃ المصابیح: 5698
مسند احمد: 19822، 19876، 19886، 19910
مصنف ابن ابی شیبہ: 34682
الفتح الربانی: 10205
صحیح ابن حبان: 6140، 6142، 7292
السنن الكبرى للبيهقي: 17701، 17702
المعجم الکبیر للطبرانی: 15587، 15589
فضائل صحابہ: 1466
21 تا 25
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17701
أَخْبَرَنَا الْإِمَامُ الْحَافِظُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْبَيْهَقِيُّ رَحِمَهُ اللهُ قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا شَيْبَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: إِنِّي لَجَالِسٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ قَوْمٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، فَقَالَ:" اقْبَلُوا الْبُشْرَى يَا بَنِي تَمِيمٍ"، قَالُوا: قَدْ بَشَّرْتَنَا فَأَعْطِنَا يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: فَدَخَلَ عَلَيْهِ أُنَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَقَالَ:" اقْبَلُوا الْبُشْرَى يَا أَهْلَ الْيَمَنِ إِذْ لَمْ يَقْبَلْهَا بَنُو تَمِيمٍ"، قَالُوا: قَدْ قَبِلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ، جِئْنَا لِنَتَفَقَّهَ فِي الدِّينِ وَنَسْأَلَكَ عَنْ أَوَّلِ هَذَا الْأَمْرِ مَا كَانَ؟ قَالَ:" كَانَ اللهُ عَزَّ وَجلَّ، وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ قَبْلَهُ، وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، ثُمَّ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَكَتَبَ فِي الذِّكْرِ كُلَّ شَيْءٍ"، قَالَ: وَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا عِمْرَانُ بْنَ حُصَيْنٍ رَاحِلَتَكَ أَدْرِكْ نَاقَتَكَ، فَقَدْ ذَهَبَتْ فَانْطَلَقْتُ فِي طَلَبِهَا فَإِذَا السَّرَابُ يَنْقَطِعُ دُوْنَهَا، وَايْمُ اللهِ لَوَدِدْتُ أَنَّهَا ذَهَبَتْ وَأَنِّي لَمْ أَقُمْ.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ آپ کے پاس بنی تمیم کے لوگ آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو تمیم! خوش ہو جاؤ۔“ انہوں نے کہا کہ آپ نے ہمیں بشارت تو سنا دی، کچھ عطا بھی کریں۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نے کہا کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اہل یمن میں سے کچھ لوگ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اہل یمن! تم بشارت قبول کرو، جبکہ بنو تمیم نے اسے قبول نہیں کیا۔“ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کی بشارتِ (اسلام) کو قبول کیا اور ہم آپ کے پاس دین سیکھنے کے لیے آئے ہیں۔ سب سے پہلے تو ہم آپ سے کائنات کی ابتدا کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ یہاں پر پہلے کیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اللہ عزوجل ہی کی ذات تھی اور اس سے پہلے کوئی چیز نہ تھی اور اللہ تعالیٰ کا عرش پانی پر تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا اور لوح محفوظ میں ہر چیز کو لکھا۔“ راوی کہتے ہیں کہ اتنے میں ایک آدمی نے آ کر کہا کہ اے عمران بن حصین! اپنی سواری کا خیال کرو، وہ بھاگ گئی ہے۔ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں اونٹنی کی تلاش میں نکلا اور وہ ریتلا علاقہ پار کر چکی تھی۔ پھر کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! میں نے یہ خواہش کی کہ کاش میں اونٹنی کے پیچھے نہ جاتا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سنتا رہتا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17701]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري ٣١٩٠، ٣١٩٢، ٤٣٦٠، ٤٣٨٦»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17702
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ عَبدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يَعْقُوْبُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، ثنا أَبِي، ثنا الْأَعْمَشُ، ثنا جَامِعُ بْنُ شَدَّادٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ فِيهِ: قَالُوا: جِئْنَاكَ نَسْأَلُكَ عَنْ هَذَا الْأَمْرِ، قَالَ:" كَانَ اللهُ وَلَمْ يَكُنْ شَيْءٌ غَيْرَهُ، وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، وَكَتَبَ فِي الذِّكْرِ كُلَّ شَيْءٍ، وَخَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ، وَالْمُرَادُ بِهِ وَاللهُ أَعْلَمُ، ثُمَّ خَلَقَ الْمَاءَ، وَخَلَقَ الْعَرْشَ عَلَى الْمَاءِ، وَخَلَقَ الْقَلَمَ، وَأَمَرَهُ فَكَتَبَ فِي الذِّكْرِ كُلَّ شَيْءٍ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا۔ پھر انہوں نے حدیث بیان کی اور اس میں یہ الفاظ اس طرح تھے کہ انہوں نے کہا: ”ہم آپ سے عالم کی پیدائش کے بارے میں سوال کرنے کے لیے آئے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ ہی تھا اور اس کے علاوہ کوئی چیز نہ تھی اور اس کا عرش پانی پر تھا اور اس نے لوح محفوظ میں ہر چیز کو لکھا اور آسمان و زمین کو پیدا کیا۔“
اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں عمر بن حفص بن غیاث سے روایت کیا ہے اور اس سے مراد، اللہ بہتر جانتا ہے، یہ ہے کہ پھر پانی کو پیدا کیا اور پانی پر عرش کو پیدا کیا اور قلم کو پیدا کیا اور اسے لکھنے کا حکم دیا، پھر اس نے لوح محفوظ میں ہر چیز کو لکھ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17702]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ كما تقدم»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15587
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ الْمَازِنِيِّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: أَتَى نَفَرٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اقْبَلُوا الْبُشْرَى يَا بَنِي تَمِيمٍ، قَالُوا: قَدْ بَشَّرْتَنَا فَأَعْطِنَا، فَرُئِيَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ، فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، فَقَالَ: " اقْبَلُوا الْبُشْرَى إِذْ لَمْ يَقْبَلْهَا بَنُو تَمِيمٍ "، فَقَالُوا: قَدْ قَبِلْنَا يَا رَسُولَ اللهِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: بنو تمیم کا ایک وفد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو تمیم! خوشخبری قبول کرو۔“ انہوں نے کہا: آپ نے تو ہمیں خوشخبری دے دی، اب ہمیں کچھ عطا بھی کیجیے۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ظاہر ہوئی۔ پھر اہلِ یمن کا ایک وفد آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری قبول کرو، جبکہ بنو تمیم نے اسے قبول نہیں کیا۔“ تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ، ہم نے قبول کر لیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15587]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 203، حدیث 496»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3190، 3191، 4365، 4386، 7418، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6140، 6142، 7292، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11176، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3951، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17774، 17775، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20136، 20193، 20203، 20228، والبزار فى «مسنده» برقم: 3598، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33169، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5629، 5633، 5630، والطبراني فى «الكبير» برقم: 498، 497، 500، 499»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15589
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ أَبِي صَخْرَةَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَةٍ، فَعَقَلْتُهَا بِالْبَابِ، ثُمَّ دَخَلْتُ وَأَتَاهُ نَاسٌ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ، فَقَالَ: " اقْبَلُوا الْبُشْرَى "، فَقَالُوا: قَدْ قَبِلْنَا فَأَعْطِنَا، فَأَعْرَضَ عَنْهُمْ، ثُمَّ أَتَاهُ نَاسٌ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: " اقْبَلُوا الْبُشْرَى، وَلَا تَقُولُوا كَمَا قَالَ بَنُو تَمِيمٍ "، فَقَالُوا: قَدْ قَبِلْنَا، فَأَخْبِرْنَا عَنْ أَوَّلِ هَذَا الْأَمْرِ، فَقَالَ: كَانَ اللهُ وَلَمْ يَكُنْ غَيْرُهُ، وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ " فَجَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا ابْنَ حُصَيْنٍ ، أَدْرِكْ نَاقَتَكَ، فَذَهَبْتُ فَلَحِقْتُهَا بِالسَّرَابِ، وَايْمُ اللهِ لَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ تَرَكْتُهَا.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک اونٹنی پر آیا، تو اسے دروازے پر باندھ دیا، پھر اندر گیا، تو بنو تمیم کے کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری قبول کرو۔“ انہوں نے کہا: ہم نے قبول کر لی، اب ہمیں عطا کیجیے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا۔ پھر اہلِ یمن میں سے کچھ لوگ آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوشخبری قبول کرو، اور بنو تمیم کی طرح نہ کہو۔“ انہوں نے کہا: ہم نے قبول کر لی، اب ہمیں اس معاملے کی ابتدا کے بارے میں بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تھا اور اس کے سوا کچھ نہ تھا، اور اس کا عرش پانی پر تھا۔“ تو ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: اے ابن حصین! اپنی اونٹنی سنبھالو۔ چنانچہ میں گیا اور اسے سراب میں پکڑا، اور اللہ کی قسم، میری خواہش تھی کہ میں نے اسے چھوڑ ہی دیا ہوتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15589]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 204، حدیث 498»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3190، 3191، 4365، 4386، 7418، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6140، 6142، 7292، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11176، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3951، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17774، 17775، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20136، 20193، 20203، 20228، والبزار فى «مسنده» برقم: 3598، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33169، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5629، 5633، 5630، والطبراني فى «الكبير» برقم: 496، 497، 500، 499»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1466
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا وَكِيعٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَعْنِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ مُحْرِزٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: جَاءَتْ بَنُو تَمِيمٍ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَشَّرْتَنَا فَأَعْطِنَا قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَتَغَيَّرَ وَجْهُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: فَجَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ قَالَ: فَجَاءَ حَيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ: "اقْبَلُوا الْبُشْرَى إِذْ لَمْ تَقْبَلْهَا بَنُو تَمِيمٍ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَبْلِنَا.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو تمیم کے لوگ آئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں بشارت دی ہے، اب ہمیں کچھ عطا بھی فرمائیے۔“ عبد الرحمٰن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ (ان کی اس بات پر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ بدل گیا۔ پھر اہل یمن کا ایک گروہ (یا قبیلہ) حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ خوشخبری قبول کر لو جب کہ بنو تمیم نے اسے قبول نہیں کیا۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے (دل و جان سے) قبول کر لی۔“ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1466]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3018، 3020، 4107، 4125، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3951، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19321، وأخرجه فتح الباري برقم: 3020، 4107، 6976، 6982، وأخرجه مسند البزار برقم: 3598»
«صحيح البخاري: 98/8ـ83، سنن الترمذي: 732/5»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں