الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2163. -- باب: ما يكون عليه البدل من الهدايا إذا عطب أو ضل
-- باب: ہدی (قربانی کے جانور) کے ہلاک یا گم ہو جانے کی صورت میں جن حالات میں اس کا بدل لانا لازم ہوتا ہے۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 10256 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 857
صحیح ابن خزیمہ: 2579
حدیث نمبر: 10256
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِهْرَجَانِيُّ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ:" مَنْ أَهْدَى بَدَنَةً فَضَلَّتْ، أَوْ مَاتَتْ فَإِنَّهَا إِذَا كَانَتْ نَذْرًا أَبْدَلَهَا، وَإِنْ كَانَ تَطَوُّعًا فَإِنْ شَاءَ أَبْدَلَهَا وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهَا" هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ مَوْقُوفٌ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ نَافِعٍ.
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جس نے ہدی کا جانور روانہ کیا، پھر وہ گم یا فوت ہو گیا، اگر وہ نذر کا تھا تو پھر اس کا بدل دے گا، اگر نفلی ہدی تھی تو اگر چاہے بدل دے وگرنہ چھوڑ دے۔ یہ موقوف صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10256]
تخریج الحدیث: «اخرجه مالك 853»
الحكم على الحديث:
اخرجه مالك
حدیث نمبر: 857
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: " مَنْ أَهْدَى بَدَنَةً، ثُمَّ ضَلَّتْ أَوْ مَاتَتْ فَإِنَّهَا إِنْ كَانَتْ نَذْرًا أَبْدَلَهَا، وَإِنْ كَانَتْ تَطَوُّعًا، فَإِنْ شَاءَ أَبْدَلَهَا، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهَا" .
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: جو شخص اونٹ ہدی کا لے جائے، پھر وہ راستے میں مر جائے یا گم ہو جائے، تو اگر نذر کا ہو تو اس کا عوض دے، اور جو نفل ہو تو چاہے عوض دے چاہے نہ دے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2579، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1647، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10256، 10367، 10368، 10369، والبيهقي فى «سننه الصغير» برقم: 1798، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2527، 2528، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 13362، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 150»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
حدیث نمبر: 2579
حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ سُلَيْمَانُ ، وَصَالِحُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ ، نا الأَوْزَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَهْدَى تَطَوُّعًا، ثُمَّ ضَلَّتْ، فَإِنْ شَاءَ أَبْدَلَهَا، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَ، وَإِنْ كَانَتْ فِي نَذْرٍ فَلْيُبْدِلْ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس شخص نے نفلی قربانی کے لئے اونٹ بھیجا پھر وہ راستے میں گم ہوگیا تو وہ چاہے تو اس قربانی کا بدل بھیجدے اور اگر چاہے تو نہ بھیجے، اور اگر وہ قربانی کا جانور نذر کی وجہ سے بھیج رہا تھا تو پھر ضرور اس کا متبادل دے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2579]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 1418، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2579، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1647، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10366، 10367، 10368، 10369، 10370، 19261، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2527، 2528، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 13362»
حدیث نمبر: 19196
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أنبأ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، قَالَ: قَالَ نَافِعٌ: ⦗٤٨٧⦘ كَانَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: أَيُّمَا رَجُلٍ أَهْدَى هَدِيَّةً فَضَلَّتْ فَإِنْ كَانَتْ نَذْرًا أَبْدَلَهَا، وَإِنْ كَانَتْ تَطَوُّعًا فَإِنْ شَاءَ أَبْدَلَهَا، وَإِنْ شَاءَ تَرَكَهَا. هَكَذَا رَوَاهُ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ مَوْقُوفًا، وَرَوَاهُ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ عَنْ نَافِعٍ مَرْفُوعًا، وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ.
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ جس شخص کی بھیجی ہوئی قربانی (ہدی) گم ہو جائے، اگر وہ نذر کا جانور تھا تو اسے تبدیل کرے، اور اگر نفلی قربانی تھی تو اسے اختیار ہے، چاہے تو بدل لے اور چاہے تو چھوڑ دے۔
عبداللہ بن عامر اسلمی نے اسے نافع سے مرفوعاً روایت کیا ہے، لیکن درست یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19196]
عبداللہ بن عامر اسلمی نے اسے نافع سے مرفوعاً روایت کیا ہے، لیکن درست یہ ہے کہ یہ موقوف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19196]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح