الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2517. -- باب: العمرى
-- باب: عمریٰ (عمر بھر کے لیے ہبہ کرنے) کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 11967 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن نسائی: 3780
مسند احمد: 15231
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6058
حدیث نمبر: 11967
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى بِالْعُمْرَى أَنْ يَهَبَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ وَلِعَقِبِهِ، وَاسْتَثْنَى إِنْ حَدَثَ بِعَقِبِكَ فَهُوَ إِلِيَّ وَإِلَى عَقِبِي، إِنَّهَا لِمَنْ أُعْطِيَهَا وَلِعَقِبِهِ" ⦗٢٨٦⦘ وَرَوَاهُ أَيْضًا عُقَيْلٌ بِمَعْنَى رِوَايَةِ هَؤُلَاءِ، وَخَالَفَهُمُ الْأَوْزَاعِيُّ فَرَوَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ کے بارے میں فیصلہ کیا کہ: ”آدمی دوسرے آدمی اور اس کے ورثاء کے لیے ہبہ کرے اور استثنیٰ قرار دے کہ اگر تیرے ورثاء حائل ہو گئے تو وہ میرا ہو جائے گا اور میرے ورثاء کا بن جائے گا تو وہ اسی کا ہے جسے دیا گیا اور اس کے ورثاء کے لیے ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11967]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3780
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى بِالْعُمْرَى أَنْ يَهَبَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ وَلِعَقِبِهِ الْهِبَةَ وَيَسْتَثْنِيَ إِنْ حَدَثَ بِكَ حَدَثٌ وَبِعَقِبِكَ فَهُوَ إِلَيَّ وَإِلَى عَقِبِي إِنَّهَا لِمَنْ أُعْطِيَهَا وَلِعَقِبِهِ".
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ عمریٰ کے سلسلہ میں ایک شخص نے ایک شخص کو اور اس کی اولاد کو کوئی چیز ہبہ کی اور اس بات کا استثناء کیا کہ اگر تمہارے ساتھ اور تمہاری اولاد کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آ گیا یا تو یہ چیز میری اور میری اولاد کی ہو جائے گی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ دیا کہ وہ چیز اس کی ہو گی جس کو دے دی گئی ہے اور اس کے اولاد کی ہو گی (استثناء کا کوئی حاصل نہ ہو گا)۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3780]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمریٰ کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ جب کوئی شخص دوسرے کو اس کی اولاد تک کے لیے کوئی ہبہ کر دے اور پھر یہ استثنا کرے کہ اگر تجھے اور تیری اولاد کو کوئی حادثہ پیش آگیا تو یہ ہبہ مجھے اور میری اولاد کو مل جائے گا، (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا:) ”وہ ہبہ اسی کا ہے جسے دیا گیا اور اس کی اولاد کا ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3780]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3772 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 15231
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ الْأَشْيَبُ , حَدَّثَنَا شَيْبَانُ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَضَى فِي الْعُمْرَى أَنَّهَا لِمَنْ وُهِبَتْ لَهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ جس شخص کو عمربھر کے لئے کوئی چیز دے دی گئی ہو وہ اس کی ہو گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15231]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2625، م: 1625
حدیث نمبر: 11968
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ هُوَ ابْنُ مَزْيَدٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ شِهَابٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أُعْمِرَ عُمْرَى فَهِيَ لَهُ وَلِعَقِبِهِ يَرِثُهَا مَنْ يَرِثُهُ مِنْ عَقِبِهِ" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ وَعُرْوَةِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ..
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے «عُمْرٰی» کے طور پر کوئی چیز دی جائے وہ اس کے اور اس کے ورثاء کی ہے۔ وہی اس کا وارث ہوگا جو اس آدمی کا وارث ٹھہرے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11968]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابوداود 3552»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6058
«من أعمر رجلا عمرى فهي له ولعقبه يرثها من يرثه من عقبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کسی آدمی کو عمریٰ کے طور پر کوئی چیز دے تو وہ اسی کی اور اس کی اولاد کی ہو جاتی ہے، اس کی اولاد میں سے جو اس کا وارث بنے وہی اسے وراثت میں پائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6058]
”جو شخص کسی آدمی کو عمریٰ کے طور پر کوئی چیز دے تو وہ اسی کی اور اس کی اولاد کی ہو جاتی ہے، اس کی اولاد میں سے جو اس کا وارث بنے وہی اسے وراثت میں پائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6058]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د ن هـ] عن جابر. الإرواء 1607: حم، الطحاوي، هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح