الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3270. -- باب: القصاص بغير السيف
-- باب: تلوار کے علاوہ کسی اور چیز سے قصاص لینے کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 16084 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
سنن ترمذی: 1394
سنن دارمی: 2392
مشکوۃ المصابیح: 3459
مسند عبداللہ بن مبارک: 145
صحیح ابن حبان: 5993
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2866
21 تا 24
حدیث نمبر: 5993
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ الْقَيْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ" أَنَّ جَارِيَةً وُجِدَ رَأْسُهَا قَدْ رُضَّ بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَقَالُوا لَهَا: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكِ؟ فُلانٌ وَفُلانٌ؟ حَتَّى ذُكِرَ رَجُلٌ يَهُودِيٌّ، فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا، فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ فَأَقَرَّ، فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک لڑکی ایسی حالت میں پائی گئی کہ اس کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچلا گیا تھا، لوگوں نے اس لڑکی سے دریافت کیا: ”تمہارے ساتھ ایسا کس نے کیا؟ کیا فلاں نے؟ کیا فلاں نے؟“ یہاں تک کہ جب ایک یہودی شخص کا ذکر کیا گیا تو اس نے اپنے سر کے ذریعے اشارہ کر کے کہا (کہ اس نے کیا ہے)، اس یہودی کو پکڑ لیا گیا اور اس نے اقرار کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کا سر پتھر کے ذریعے کچل دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنايات/حدیث: 5993]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1672، وابن الجارود فى "المنتقى"، 904، 905، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4055، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4527، 4528، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1394، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2665، 2666، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11568، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12863» «رقم طبعة با وزير 5961»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ماقبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 11451
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ، ثنا عَفَّانُ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ" أَنَّ جَارِيَةً وُجِدَ رَأْسُهَا بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَجِيءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ: مَنْ فَعَلَ بِكِ هَذَا، أَفُلَانٌ، أَفُلَانٌ؟ ⦗١٣٩⦘ حَتَّى سَمَّى الْيَهُودِيَّ، فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا، فَبَعَثَ إِلَى الْيَهُودِيِّ، فَجِيءَ بِهِ فَاعْتَرَفَ، قَالَ: فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُضَّ رَأْسُهُ بَيْنَ حَجَرَيْنِ" أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک لونڈی کو اس حالت میں پایا گیا کہ اس کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھ کر کچلا گیا تھا، اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اس سے پوچھا گیا کہ تیرے ساتھ کس نے یہ کیا، فلاں نے؟ فلاں نے؟ یہاں تک کہ اس یہودی کا نام لیا گیا، اس (لونڈی) نے اپنے سر سے اشارہ کیا، اس یہودی کو بلایا گیا، اس نے اعتراف کر لیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کا سر بھی دو پتھروں میں رکھ کر کچل دیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الإقرار/حدیث: 11451]
تخریج الحدیث: «بخاري 2413، مسلم 1672»
الحكم على الحديث:
بخاري 2413، مسلم 1672
حدیث نمبر: 15985
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتَوَيْهِ، ⦗٧٧⦘ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ، أنبأ أَبُو عُمَرَ، وَأَبُو سَلَمَةَ، قَالَا: ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ جَارِيَةً وَجَدُوا رَأْسَهَا بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَقِيلَ لَهَا: مَنْ فَعَلَ بِكِ هَذَا، أَفُلَانٌ أَفُلَانٌ؟ حَتَّى سُمِّيَ الْيَهُودِيُّ، فَأَوْمَتْ بِرَأْسِهَا فَأُخِذَ فَجِيءَ بِهِ فَاعْتَرَفَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَّ رَأْسَهُ بِحِجَارَةٍ وَقَالَ أَبُو سَلَمَةَ: بَيْنَ حَجَرَيْنِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ، عَنْ هَدَّابِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ هَمَّامٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک بچی کا سر دو پتھروں کے درمیان کچلا ہوا پایا گیا تو اس سے پوچھا گیا کہ تیرے ساتھ یہ کس نے کیا ہے؟ کیا فلاں فلاں نے کیا ہے؟ یہاں تک کہ اس یہودی کا نام لیا گیا تو اس نے سر کے اشارے سے اثبات میں جواب دیا۔ اس یہودی نے اس کا اعتراف کر دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس کا سر بھی پتھروں کے درمیان کچلا جائے تو کچل دیا گیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 15985]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2866
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ جَارِيَةً وُجِدَ رَأْسُهَا قَدْ رُضَّ بَيْنَ حَجَرَيْنِ، فَقِيلَ لَهَا: مَنْ فَعَلَ هَذَا بِكِ؟ فُلَانٌ؟ فُلَانٌ؟ حَتَّى ذُكِرَ يَهُودِيٌّ، فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا: فَأُخِذَ الْيَهُودِيُّ فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُرَضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بچی ملی جس کا سر دو پتھروں کے درمیان کچلا گیا تھا، اس سے دریافت کیا گیا: ”تمہارے ساتھ یہ فعل کس نے کیا؟ کیا فلاں نے؟ کیا فلاں نے؟“ یہاں تک کہ جب ایک یہودی کا تذکرہ ہوا تو اس نے اپنے سر کے اشارے سے (اثبات میں) جواب دیا، چنانچہ اس یہودی کو پکڑ لیا گیا ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم صادر فرمایا کہ اس کا سر بھی پتھروں کے ساتھ کچل دیا جائے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2866]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2282، 2595، 6482، 6483، 6485، 6490، 6491، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1672، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1394، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4741، 4742، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4527، 4528، 4529، 4535، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2665، 2666، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12330، 12337، 12484، 12594، 12694، 13345، 13428، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2355، وأخرجه فتح الباري برقم: 6482، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 10171، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5992، 5993، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2859»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2282، 2595، 6482، 6483، 6485، 6490، 6491، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1672، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1394، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4741، 4742، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4527، 4528، 4529، 4535، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2665، 2666، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12330، 12337، 12484، 12594، 12694، 13345، 13428، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2355، وأخرجه فتح الباري برقم: 6482، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 10171، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5992، 5993، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2859»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح