الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
379. -- باب: الأذان والإقامة للجمع بين الصلاتين
-- باب: دو نمازوں کو جمع کرنے کے لیے اذان اور اقامت کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1885 (کل: 14 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 1885
الجامع الكامل: 5139
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1577
11 تا 14
حدیث نمبر: 658
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قال:" كُنَّا مَعَهُ بِجَمْعٍ فَأَذَّنَ، ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ، ثُمَّ قَالَ: الصَّلَاةَ، فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ"، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ قَالَ: هَكَذَا صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَكَانِ.
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ ہم ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مزدلفہ میں تھے، تو انہوں نے اذان دی پھر اقامت کہی، اور ہمیں مغرب پڑھائی، پھر کہا: عشاء بھی پڑھ لی جائے، پھر انہوں نے عشاء دو رکعت پڑھائی، میں نے کہا: یہ کیسی نماز ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس جگہ ایسی ہی نماز پڑھی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 658]
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم مزدلفہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے۔ آپ نے اذان کہی، پھر اقامت کہی اور ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی، پھر فرمایا: ”نماز کے لیے اٹھو“، چنانچہ آپ نے ہمیں عشاء کی نماز دو رکعت پڑھائی۔ میں نے کہا: ”یہ کیسی نماز ہے؟“ فرمانے لگے: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس جگہ ایسے ہی نماز پڑھی تھی۔“ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 658]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث حدیث رقم: 482 (صحیح) (لیکن ’’ثم قال: الصلاة‘‘ کا ٹکڑا صحیح نہیں ہے، اس کی جگہ ’’ثم أقام الصلاة‘‘ صحیح ہے، جیسا کہ رقم: 82 میں گزرا)۔»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله ثم قال الصلاة والمحفوظ ثم أقام
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3031
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بِجَمْعٍ بِإِقَامَةٍ وَاحِدَةٍ، لَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا، وَلَا عَلَى إِثْرِ كُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ میں مغرب و عشاء دونوں ایک ساتھ ایک تکبیر سے پڑھیں، نہ ان دونوں کے بیچ میں کوئی نفل پڑھی، اور نہ ہی ان دونوں نمازوں کے بعد۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3031]
حضرت سالم کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب اور عشاء کی نمازیں مزدلفہ میں ایک اقامت کے ساتھ پڑھی تھیں، ان کے درمیان یا ان کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نوافل ادا نہیں کیے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3031]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 661 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 5139
5139. عن أشعث بن سليم عن أبيه قال: أقبلت مع ابن عمر من عرفات إلى المزدلفة فلم يكن يفتر من التكبير والتهليل حتى أتينا المزدلفة، فأذّن وأقام أو أمر إنساناً فأذّن وأقام فصلّى بنا المغرب ثلاث ركعات، ثم التفت إلينا فقال: الصّلاة فصلّى بنا العشاء ركعتين، ثم دعا بعشائه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1933) عن مسدد، حدثنا أبو الأحوص، حدثنا أشعث بن سليم، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1577
وَعَنِ الْأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "أَقْبَلْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ مِنْ عَرَفَاتٍ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ فَلَمْ يَكُنْ يَفْتُرُ مِنَ التَّكْبِيرِ وَالتَّهْلِيلِ حَتَّى أَتَيْنَا الْمُزْدَلِفَةَ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ أَوْ أَمَرَ إِنْسَانًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ، وَصَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ ثَلَاثَ رَكَعَاتٍ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: الصَّلَاةَ. فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ دَعَا بِعَشَائِهِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .
سلیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوا تو آپ مسلسل تکبیر اور تہلیل پکارتے رہے اور اس میں ذرا برابر بھی سستی نہیں کی یہاں تک کہ ہم مزدلفہ پہنچ گئے، وہاں پہنچ کر آپ نے خود اذان اور اقامت کہی یا کسی شخص کو حکم دیا تو اس نے اذان و اقامت کہی، پھر ہمیں مغرب کی تین رکعات پڑھائیں، اس کے بعد ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”نماز (کے لیے کھڑے ہو جاؤ)۔“ چنانچہ ہمیں عشاء کی دو رکعات پڑھائیں اور پھر اپنا رات کا کھانا طلب فرمایا۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب قصر الصلاة/حدیث: 1577]
تخریج الحدیث: «أشعث بن أبي الشعثاء سليم: ثقة؛ أبوه سليم بن أسود أبو الشعثاء المحاربي: ثقة (التقريب)؛ والإسناد من مسدد إلى أشعث غير مذكور»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ رجاله المذكورون ثقات، وأصل الجمع بمزدلفة في الصحيحين