الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
395. -- باب: الأذان في السفر
-- باب: سفر میں اذان دینے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1942 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 205
مشکوۃ المصابیح: 682
مصنف ابن ابی شیبہ: 2279
حدیث نمبر: 1942
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي أنا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ ثنا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي فَقَالَ:" إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا".
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور میرے چچا کا بیٹا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سفر کرو تو اذان دو اور اقامت کہو اور تم دونوں میں سے بڑا امامت کرائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1942]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 604»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 205
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي، فَقَالَ لَنَا: " إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ اخْتَارُوا الْأَذَانَ فِي السَّفَرِ، وقَالَ بَعْضُهُمْ: تُجْزِئُ الْإِقَامَةُ إِنَّمَا الْأَذَانُ عَلَى مَنْ يُرِيدُ أَنْ يَجْمَعَ النَّاسَ، وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ أَصَحُّ، وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ , وَإِسْحَاقُ.
مالک بن حویرث رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے چچا زاد بھائی دونوں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے ہم سے فرمایا: جب تم دونوں سفر میں ہو تو اذان دو اور اقامت کہو۔ اور امامت وہ کرے جو تم دونوں میں بڑا ہو۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اکثر اہل علم کا عمل اسی پر ہے، ان لوگوں نے سفر میں اذان کو پسند کیا ہے، اور بعض کہتے ہیں: اقامت کافی ہے، اذان تو اس کے لیے ہے جس کا ارادہ لوگوں کو اکٹھا کرنا ہو۔ لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے اور یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 205]
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اکثر اہل علم کا عمل اسی پر ہے، ان لوگوں نے سفر میں اذان کو پسند کیا ہے، اور بعض کہتے ہیں: اقامت کافی ہے، اذان تو اس کے لیے ہے جس کا ارادہ لوگوں کو اکٹھا کرنا ہو۔ لیکن پہلا قول زیادہ صحیح ہے اور یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 205]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 17 (628)، و35 (658)، و49 (685)، و140 (819)، والجہاد 42 (2848)، وألادب 27 (2008)، وأخبار الآحاد 1 (7246)، صحیح مسلم/المساجد 53 (672)، سنن ابی داود/ الصلاة 61 (589)، سنن النسائی/الأذان 7 (635)، و8 (636)، و29 (670)، والإمامة 4 (782)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 46 (تحفة الأشراف: 11182)، مسند احمد (3/436)، و (5/53)، سنن الدارمی/الصلاة 42 (1288) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (979)
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 635
أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ وَكِيعٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قال: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي، وَقَالَ مَرَّةً أُخْرَى: أَنَا وَصَاحِبٌ لِي، فَقَالَ:" إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا".
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے ایک چچا زاد بھائی دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے (دوسری بار انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ایک ساتھی دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دونوں سفر کرو تو دونوں اذان کہو ۱؎ اور دونوں اقامت کہو، اور جو تم دونوں میں بڑا ہو وہ امامت کرے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 635]
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں اور میرا چچا زاد بھائی“ اور ایک بار فرمایا: ”میں اور میرا ایک ساتھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔“ (واپسی کے وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سفر کرو تو اذان و اقامت کہا کرو اور (جماعت کے وقت) تم میں سے بڑا امامت کرائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 635]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 18 (630)، الجھاد 42 (2848)، صحیح مسلم/المساجد 53 (674)، سنن الترمذی/الصلاة 37 (205)، سنن ابن ماجہ/إقامة 46 (979)، (تحفة الأشراف: 11182)، مسند احمد 3/436، 5/53، سنن الدارمی/الصلاة 42 (1288)، ویأتي عند المؤلف: 782 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ایک اذان کہے اور دوسرا جواب دے، یا یہ کہا جائے کہ دونوں کی طرف اسناد مجازی ہے، مطلب یہ ہے کہ تم دونوں کے درمیان اذان اور اقامت ہونی چاہیئے، جو بھی کہے، اذان اور اقامت کا معاملہ چھوٹے یا بڑے کے ساتھ خاص نہیں، البتہ امامت جو بڑا ہو وہ کرے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 636
أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قال: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، قال: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ، فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَحِيمًا رَفِيقًا فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِنَا، فَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَاهُ مِنْ أَهْلِنَا، فَأَخْبَرْنَاهُ، فَقَالَ:" ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا عِنْدَهُمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَمُرُوهُمْ، إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ".
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، ہم سب نوجوان اور ہم عمر تھے، ہم نے آپ کے پاس بیس روز قیام کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحیم (بہت مہربان) اور نرم دل تھے، آپ نے سمجھا کہ ہم اپنے گھر والوں کے مشتاق ہوں گے، تو آپ نے ہم سے پوچھا: ہم اپنے گھروں میں کن کن لوگوں کو چھوڑ کر آئے ہیں؟ ہم نے آپ کو بتایا تو آپ نے فرمایا: ”تم اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاؤ، (اور) ان کے پاس رہو، اور (جو کچھ سیکھا ہے اسے) ان لوگوں کو بھی سیکھاؤ، اور جب نماز کا وقت آ پہنچے تو انہیں حکم دو کہ تم میں سے کوئی ایک اذان کہے، اور تم میں سے جو بڑا ہو وہ امامت کرے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 636]
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ہم سب کے سب نوجوان ہم عمر تھے۔ ہم آپ کے پاس بیس راتیں ٹھہرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے رحم کرنے والے اور نہایت نرم دل تھے۔ آپ نے محسوس فرمایا کہ ہم کو گھر والوں کا اشتیاق ہو گیا ہے تو آپ نے ہم سے پوچھا کہ تم کن کن کو گھر چھوڑ کر آئے ہو؟ ہم سب نے (اپنے اپنے حساب سے) آپ کو بتایا۔ آپ نے فرمایا: ”تم اپنے گھر بار کی طرف لوٹ جاؤ، ان کے پاس رہو، انہیں تعلیم دو اور انہیں اسلامی احکام بتلاؤ۔ جب نماز کا وقت آئے تو تم میں سے ایک آدمی اذان کہے اور بڑا جماعت کرائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 636]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 17 (628) مطولاً، 18 (631) مطولاً، 35 (658)، 49 (685) مطولاً، 140 (819)، الأدب 27 (6008) مطولاً، أخبار الآحاد 1 (7246) مطولاً، صحیح مسلم/المساجد 53 (674) مطولاً، سنن ابی داود/الصلاة 61 (589)، (تحفة الأشراف: 11182)، ویأتی عند المؤلف (670) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 682
682 - وَعَنْ مَالِكٍ بْنِ الْحُوَيْرِثِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي، فَقَالَ: (إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا، وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا) . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں اور میرا چچا زاد، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سفر کرو تو تم اذان دو (ایک اذان دے دوسرا جواب دے) اور اقامت کہو اور تم سے جو بڑا ہے وہ تمہاری امامت کرائے۔“ «رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ» ”اسے بخاری نے روایت کیا ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 682]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (628) [و مسلم 674/293] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 395
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ ، نا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَرَجُلٌ، فَوَدَّعَنَا، ثُمَّ قَالَ: " إِذَا سَافَرْتُمَا وَحَضَرَتِ الصَّلاةُ، فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا، وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا" . قَالَ الْحَذَّاءُ: وَكَانَا مُتَقَارِبَيْنِ فِي الْقِرَاءَةِ
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور ایک اور آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رخصت کیا تو فرمایا: ”جب تم دونوں سفر کرو اور نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہنا اور اقامت کہنا اور تم دونوں میں جو بڑا ہو اُسے تمہاری امامت کروانی چاہیے۔“ خالد حذاء کہتے ہیں کہ وہ دونوں قرآن مجید کی قرأت میں برابر تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 395]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 628، 630، 631، 658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 674، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 395، 396، 397، 398، 586، 1510، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1658، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 633، وأبو داود فى (سننه) برقم: 589، والترمذي فى (جامعه) برقم: 205، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 979، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1838، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1068، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15838»
حدیث نمبر: 396
نا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي، فَقَالَ: " إِذَا سَافَرْتُمَا، فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا"
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرا چچازاد بھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔ تو (الوداع کرتے وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دونوں سفر کرو تو اذان دو اور تکبیر کہو اور تم دونوں میں بڑا تمہاری امامت کروائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 628، 630، 631، 658، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 674، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 395، 396، 397، 398، 586، 1510، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1658، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 633، وأبو داود فى (سننه) برقم: 589، والترمذي فى (جامعه) برقم: 205، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 979، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1838، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1068، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15838»
ترقیم عوامۃ: 2273 ترقیم الشثری: -- 2279
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن خالد ، عن ابي قلابة ، عن مالك بن الحويرث ، قال: اتيت النبي صلى الله عليه وسلم ومعي ابن عم لي، فقال: " إذا سافرتما فاذنا واقيما وليؤمكما اكبركما"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (٦٣٠)، ومسلم (٦٧٤).
حضرت مالک بن حویرث کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک چچا زاد بھائی کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ جب تم سفر کرو تو اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو اور تم میں سے جو بڑا ہے وہ امامت کرائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأذان والإقامة/حدیث: 2279]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 628، 630، 631، 658، 685، 818، 2848، 6008، 7246، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 674، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 397، 398، 395، 396، 586، 1510، (1/483) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1658، 1872، 2128، 2129، 2130، 2131، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 633 / 1، 634 / 1، 668 / 1، 780 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 858، 1610، 1611، 1645، وأبو داود فى «سننه» برقم: 589، والترمذي فى «جامعه» برقم: 205، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1288، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 979، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1838، 1974، 1973، 2306، 3927، 5006، 5078، 5079، 5376، 5377، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1068، 1069، 1311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15838، 15841، 20860، 20859، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1725، 6076، والطبراني فى «الكبير» برقم: 635، 639، 637، 638، 640، 641، ترقيم محمد عوامة: 2273»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 628، 630، 631، 658، 685، 818، 2848، 6008، 7246، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 674، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 397، 398، 395، 396، 586، 1510، (1/483) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1658، 1872، 2128، 2129، 2130، 2131، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 633 / 1، 634 / 1، 668 / 1، 780 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 858، 1610، 1611، 1645، وأبو داود فى «سننه» برقم: 589، والترمذي فى «جامعه» برقم: 205، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1288، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 979، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1838، 1974، 1973، 2306، 3927، 5006، 5078، 5079، 5376، 5377، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1068، 1069، 1311، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15838، 15841، 20860، 20859، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1725، 6076، والطبراني فى «الكبير» برقم: 635، 639، 637، 638، 640، 641، ترقيم محمد عوامة: 2273»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4998
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَأَذِّنَا، ثُمَّ أَقِيمَا، ثُمَّ لِيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُسَدَّدٍ.
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم اذان دو اور اقامت کہو اور تم دونوں میں سے جو بڑا ہو وہ امامت کروائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4998]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 604»
الحكم على الحديث:
صحيح