🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4135. -- باب: : شهادة أهل العصبية
-- باب: عصبیت (قوم پرستی یا تعصب) رکھنے والوں کی گواہی کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 21089 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 21089
بلوغ المرام: 1296
مشکوۃ المصابیح: 4818
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21089
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا فَعَلَى الْبَادِئِ مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِ. وَرُوِيَ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، وَفِيهِ دَلَالَةٌ عَلَى جَوَازِ الِانْتِصَارِ مِنْ غَيْرِ تَعَدٍّ وَلَا إِظْهَارِ فُحْشٍ، وَحَدِيثُ عَائِشَةَ فِي قِصَّةِ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا دَلِيلٌ عَلَى إِبَاحَةِ الِانْتِصَارِ، حَيْثُ قَالَتْ:" فَلَمْ تَبْرَحْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ حَتَّى عَرَفْتُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَكْرَهُ أَنْ أَنْتَصِرَ"، وَالْعَفْوُ وَتَرْكُ الِانْتِصَارِ أَوْلَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو گالیاں دینے والوں کا وبال ابتدا کرنے والے پر ہے، جب تک کہ مظلوم زیادتی نہ کرے۔“
یہ بات سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث میں بھی مروی ہے، اور اس میں زیادتی اور فحش گوئی کے اظہار کے بغیر بدلہ لینے کے جائز ہونے کی دلیل ہے۔ اور سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے قصے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث بدلہ لینے کے مباح ہونے کی دلیل ہے، جہاں وہ فرماتی ہیں: ”زینب بنت جحش ابھی گئی نہیں تھیں کہ میں نے جان لیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے بدلہ لینے کو ناپسند نہیں فرماتے۔“ لیکن معاف کرنا اور بدلہ لینے کو چھوڑ دینا، یہ زیادہ بہتر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21089]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2587»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1296
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏المستبان ما قالا فعلى الباديء ما لم يعتد المظلوم» ‏‏‏‏. أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” گالی گلوچ کرنے والے دو آدمیوں میں سے ابتداء کرنے والے پر بار گناہ ہے تاوقتیکہ مظلوم زیادتی نہ کرے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1296]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْمُسْتَبَّانِ» آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دو شخص – «مَا قَالَا» جو کچھ وہ کہیں – «فَعَلَى الْبَادِئِ» تو (اس کا گناہ) پہل کرنے والے پر ہے – «مَا لَمْ يَعْتَدِ» جب تک زیادتی نہ کرے – «الْمَظْلُومُ» مظلوم۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں گالی گلوچ کرنے والے دو شخص جو کچھ کہیں اس کا گناہ پہل کرنے والے پر ہے، جب تک مظلوم (بدلہ لینے میں) حد سے تجاوز نہ کرے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1296]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، البر والصلة، باب النهي عن السباب، حديث:2587.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4818
4818 - وَعَنْ أَنَسٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"الْمُسْتَبَّانِ مَا قَالَا، فَعَلَى الْبَادِئِ مَا لَمْ يَعْتَدِ الْمَظْلُومُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
انس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”باہم گالی گلوچ کرنے والے دو افراد جو کچھ بھی کہیں، اس کا گناہ پہل کرنے والے پر ہے جب تک کہ مظلوم حد سے نہ بڑھ جائے۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4818]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2587/68)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں