الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
704. -- باب: كراهية التخصر في الصلاة
-- باب: نماز میں پہلو پر ہاتھ رکھنے (کوکھ پر ہاتھ باندھنے) کی کراہت کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 3564 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 1937
حدیث نمبر: 3564
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ أنبأ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" نُهِيَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ فَقُلْتُ لِهِشَامٍ: ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ بِرَأْسِهِ أَيْ: نَعَمْ.
محمد بن سیرین رحمہ اللہ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ”نماز میں اختصار یعنی کولہوں پر ہاتھ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔“ میں نے ہشام سے کہا: کیا انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے؟ تو انہوں نے اپنے سر کے اشارے سے بتایا: ہاں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3564]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداود 947»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7897
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " نُهِيَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ" . قَالَ: قُلْنَا لِهِشَامٍ: مَا الِاخْتِصَارُ؟ قَالَ: يَضَعُ يَدَهُ عَلَى خَصْرِهِ وَهُوَ يُصَلِّي. قَالَ يَزِيدُ: قُلْنَا لِهِشَامٍ: ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ بِرَأْسِهِ، أَيْ: نَعَمْ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7897]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1220، م: 545.
حدیث نمبر: 7930
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " نُهِيَ عَنِ الِاخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ" . فَقُلْنَا لِهِشَامٍ: ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ بِرَأْسِهِ، أَيْ نَعَمْ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7930]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1220، م: 545.
حدیث نمبر: 1937
عَنْ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: نُهِيَ عَنْ الْاِخْتِصَارِ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: قُلْنَا لِهِشَامٍ: مَا الْاِخْتِصَارُ؟ قَالَ: يَضَعُ يَدَهُ عَلَى خَصْرِهِ وَهُوَ يُصَلِّي، قَالَ يَزِيدُ: قُلْنَا لِهِشَامٍ: ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ بِرَأْسِهِ: نَعَمْ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نماز میں اختصار سے منع کیا گیا ہے۔ راوی نے کہا: ہم نے ہشام سے پوچھا: اختصار کیاہے؟ انہوں نے کہا: بندے کا کوکھ پر ہاتھ رکھ کر نماز پڑھنا۔ یزید نے کہا: ہم نے ہشام سے پوچھا کہ انہوں نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی تھی؟ انہوں نے سر سے اشارہ کرتے ہوئے ہاں میں جواب دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الأذ كار الواردة عقب الصلاة/حدیث: 1937]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه البيھقي: 2/ 287، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7897 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7884»
وضاحت: فوائد: … قیام کی حالت میں سینے پر ہاتھ باندھنے کا تعین ہو چکا ہے، ان احادیث میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه البيھقي: 2/ 287
حدیث نمبر: 3565
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ يَعْنِي ابْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، فَذَكَرَهُ بِمِثْلِهِ زَادَ، فَقَالَ: قُلْنَا لِهِشَامٍ: مَا الِاخْتِصَارُ؟ قَالَ: يَضَعُ يَدَهُ عَلَى خَصْرِهِ وَهُوَ يُصَلِّي وَرَوَى سَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مَعْنَى هَذَا التَّفْسِيرِ.
(ا) امام احمد کی سند سے اسی کی مثل حدیث منقول ہے، لیکن اس میں یہ اضافہ ہے کہ ہم نے ہشام سے پوچھا: «الِاخْتِصَارُ» کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: دورانِ نماز آدمی اپنا ہاتھ کولہوں پر رکھے۔
(ب) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح تفسیر کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3565]
(ب) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی اسی طرح تفسیر کرتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3565]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه احمد 2/ 290»
الحكم على الحديث:
صحيح