الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
954. -- باب: الاختيار في وقت الوتر وما ورد من الاحتياط في ذلك
-- باب: وتر کے وقت میں اختیار اور اس سلسلے میں مروی احتیاط کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 4840 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
حدیث نمبر: 4840
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ هُوَ الْأَصَمُّ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ فَذَكَرَهُ بِمَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أَخَذَ بِالْحَزْمِ وَلَمْ يَشُكَّ.
یحییٰ بن اسحاق کی روایت میں یہ الفاظ زیادہ ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ نے احتیاط کو لیا ہے“، انہیں شک نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4840]
تخریج الحدیث: «قوي۔ انظر ماقبله»
الحكم على الحديث:
قوي
حدیث نمبر: 4839
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ⦗٥٢⦘ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَنَامُ ثُمَّ أُوتِرُ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ أَوْ بِالْوَثِيقَةِ"، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ"..
سیدنا عبداللہ بن رباح رحمہ اللہ، سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کب وتر پڑھتے ہو؟“ کہنے لگے: سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”آپ کب وتر پڑھتے ہیں؟“ کہنے لگے: میں سونے کے بعد اٹھ کر وتر پڑھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تو نے احتیاط کو اختیار کیا ہے“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”آپ نے عزیمت کو اختیار کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4839]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن حبان 2446»
الحكم على الحديث:
صحيح