🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1253. -- باب: : يبدأ بالصلاة قبل الخطبة
-- باب: خطبہ سے پہلے نماز شروع کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6201 (کل: 19 مقامات، 13 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6201
صحیح بخاری: 957، 963
صحیح مسلم: 2052
سنن نسائی: 1565
بلوغ المرام: 390
مشکوۃ المصابیح: 1428، 4894
مسند احمد: 4602، 4963
مصنف ابن ابی شیبہ: 5793
الفتح الربانی: 10351، 10354، 10355
مسند امام شافعی: 491، 577
الجامع الكامل: 3182
المعجم الکبیر للطبرانی: 13151
المعجم الاوسط: 262
11 تا 19
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 5721 ترقیم الشثری: -- 5793
حدثنا عبدة بن سليمان وابو اسامة ، عن عبد الله بن عمر ، عن نافع ، عن ابن عمر :" ان النبي صلى الله عليه وسلم وابا بكر، وعمر، كانوا يصلون العيدين قبل الخطبة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه البخاري (٩٦٣) ومسلم (٨٨٨).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر عیدین کی نمازیں خطبے سے پہلے پڑھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/أول العيدين/حدیث: 5793]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 957، 963، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 888، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1443، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2826، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1114، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1563 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1780، والترمذي فى «جامعه» برقم: 531، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1276، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6287، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1723، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4692، 5058، 5494، 5767، والبزار فى «مسنده» برقم: 5710، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13208، 14129، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 262، ترقيم محمد عوامة: 5721»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10351
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْكَرِيمَ بْنَ الْكَرِيمِ بْنِ الْكَرِيمِ بْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ مَا لَبِثَ يُوسُفُ ثُمَّ جَاءَنِي الدَّاعِي لَأَجَبْتُهُ إِذْ جَاءَ الرَّسُولُ فَقَالَ {ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّي بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ} [يوسف: 50] وَرَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى لُوطٍ إِنْ كَانَ لَيَأْوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ {لَوْ أَنَّ لِي بِكُمْ قُوَّةً أَوْ آوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ} [هود: 80] وَمَا بَعَثَ اللَّهُ مِنْ بَعْدِهِ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا فِي ثَرْوَةٍ مِنْ قَوْمِهِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کریم بن کریم بن کریم بن کریمیوسف بن یعقوب بن اسحاق بن خلیل الرحمن ابراہیمh ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں جیل میں اتنا عرصہ ٹھہرتا، جتنا کہ یوسف علیہ السلام ٹھہرے تھے اور پھر میرے پاس بلانے والا آتا تو میں فوراً اس کی بات قبول کرتا، لیکنیوسف علیہ السلام نے کہا: تو لوٹ جا اپنے آقا کی طرف اور اس سے ان عورتوں کے بارے میں پوچھ، جنھوں نے اپنے ہاتھ کاٹے تھے، بیشک میرا ربّ ان کے مکر کو جاننے والا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: اللہ لوط علیہ السلام پر رحم کرے، وہ تو ایک مضبوط سہارے کی پناہ میں تھے، جب انھوں نے اپنی قوم سے کہا: کاش کہ مجھ میں تمہارا مقابلہ کرنے کی قوت ہوتییا میں کسی زبردست کا آسرا پکڑ پاتا۔ (سورۂ ہود: ۸۰) ان کے بعد اللہ تعالیٰ نے جو نبی بھی بھیجا، اس کو اس کی قوم کے انبوہ کثیر میں بھیجا۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10351]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3375، ومسلم: ص 1840، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8392 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8373»
وضاحت: فوائد: … کریم بن کریم … کا مطلب یہ ہے کہ یہ چاروں ہستیاں معزز و مکرم بزرگ تھیں۔ یوسف کا ذکر کرکے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی عاجزی اور انکساری کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر اور کشادہ دلی کی تعریف کر رہے ہیں۔
قوت سے مراد اپنے دست و بازو اور اپنے وسائل کی قوت یا اولاد کی قوت مراد ہے اور رکن شدید (مضبوط آسرا) سے مراد خاندان، قبیلہیا اسی قسم کا مضبوط آسرا مراد ہے، یعنی وہ نہایت بے بسی کے عالم میں آرزو کر رہے ہیں کہ کاش! میرے اپنے پاس کوئی قوت ہوتییا کسی خاندان اور قبیلے کی پناہ اور مدد مجھے حاصل ہوتی تو آج مجھے مہمانوں کی وجہ سے یہ ذلت و رسوائی نہ ہوتی، بلکہ میں ان بد قماشوں سے نمٹ لیتا اور مہمانوں کی حفاظت کر لیتا، لوط علیہ السلام کییہ آرزو، اللہ تعالیٰ پر توکل کے منافی نہیں ہے، بلکہ ظاہری اسباب کے مطابق ہے اور توکل علی اللہ کا صحیح مفہوم بھییہی ہے کہ پہلے تمام ظاہری اسباب و سائل بروئے کار لائے جائیں اور پھر اللہ تعالیٰ پر توکل کیا جائے۔
لوط علیہ السلام کی مذکورہ بالا کا سیاق و سباق درج ذیل آیات میں بیان کیا گیا ہے:
{وَلَمَّا جَآئَ تْ رُسُلُنَا لُوْطًا سِیْٓئَ بِھِمْ وَضَاقَ بِھِمْ ذَرْعًا وَّقَالَ ھٰذَا یَوْم’‘ عَصِیْب’‘۔ وَجَآئَہٗقَوْمُہٗیُھْرَعُوْنَ اِلَیْہِ وَمِنْ قَبْلُ کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِ قَالَ ٰیقَوْمِ ھٰٓؤُلَآئِ بَنَاتِیْ ھُنَّ اَطْھَرُ لَکُمْ فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَلَا تُخْزُوْنِ فِیْ ضَیْفِیْ اَلَیْسَ مِنْکُمْ رَجُل’‘ رَّشِیْد’‘۔ قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَالَنَا فِیْ بَنٰتِکَ مِنْ حَقٍّ وَ اِنَّکَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ۔ قَالَ لَوْ اَنَّ لِیْ بِکُمْ قُوَّۃً اَوْ اٰوِیْٓ اِلٰی رُکْنٍ شَدِیْدٍ۔ قَالُوْا ٰیلُوْطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّکَ لَنْ یَّصِلُوْٓا اِلَیْکَ فَاَسْرِ بِاَھْلِکَ بِقِطْعٍ مِّنَ الَّیْلِ وَلَا یَلْتَفِتْ مِنْکُمْ اَحَد’‘ اِلَّا امْرَاَتَکَ اِنَّہٗمُصِیْبُھَا مَآ اَصَابَھُمْ اِنَّ مَوْعِدَھُمُ الصُّبْحُ اَلَیْسَ الصُّبْحُ بِقَرِیْبٍ۔ فَلَمَّا جَآئَ اَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِیَھَا سَافِلَھَا وَاَمْطَرْنَا عَلَیْھَا حِجَارَۃً مِّنْ سِجِّیْلٍ مَّنْضُوْدٍ۔ مُّسَوَّمَۃً عِنْدَ رَبِّکَ وَمَا ھِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۔} … اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) لوط کے پاس آئے، وہ ان کی وجہ سے مغموم ہوا اور ان سے دل تنگ ہوا اور اس نے کہا یہ بہت سخت دن ہے۔اور اس کی قوم (کے لوگ) اس کی طرف بے اختیار دوڑتے ہوئے اس کے پاس آئے اور وہ پہلے سے برے کام کیا کرتے تھے۔ اس نے کہا اے میری قوم! یہ میری بیٹیاں ہیں،یہ تمھارے لیے زیادہ پاکیزہ ہیں، تو اللہ سے ڈرو اور میرے مہمانوں میں مجھے رسوا نہ کرو، کیا تم میں کوئی بھلا آدمی نہیں؟ انھوں نے کہا بلاشبہ یقینا تو جانتا ہے کہ تیری بیٹیوں میں ہمارا کوئی حق نہیں اور بلاشبہ یقینا تو جانتا ہے ہم کیا چاہتے ہیں۔ اس نے کہا کاش! واقعی میرے پاس تمھارے مقابلہ کی کچھ طاقت ہوتی،یا میں کسی مضبوط سہارے کی پناہ لیتا۔ انھوں نے کہا اے لوط! بے شک ہم تیرے رب کے بھیجے ہوئے ہیں،یہ ہرگز تجھ تک نہیں پہنچ پائیں گے، سو اپنے گھر والوں کو رات کے کسی حصے میں لے کر چل نکل اور تم میں سے کوئی پیچھے مڑ کر نہ دیکھے مگر تیری بیوی۔ بے شک حقیقتیہ ہے کہ اس پر وہی مصیبت آنے والی ہے جو ان پر آئے گی۔ بے شک ان کے وعدے کا وقت صبح ہے، کیا صبح واقعی قریب نہیں۔ پھر جب ہمارا حکم آیا تو ہم نے اس کے اوپر والے حصے کو اس کا نیچا کر دیا اور ان پر تہ بہ تہ کھنگر کے پتھر برسائے۔ جو تیرے رب کے ہاں سے نشان لگائے ہوئے تھے اور وہ ان ظالموں سے ہرگز کچھ دور نہیں۔ (سورۂ ہود: ۷۷ تا ۸۲)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3375
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10354
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْكَرِيمُ بْنُ الْكَرِيمِ بْنِ الْكَرِيمِ بْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ
۔ سیدنا عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کریم بن کریم بن کریم بن کریمیوسف بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام تھے۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10354]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 3390، 4688، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5712 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5712»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ میں چار انبیائے کرام کی تعریف کی گئی ہے۔
کریم کے معانی معزز، شریف، مہربان، پاکیزہ، باوقار، درگذر کرنے والا، وسیع الظرف، عالی ظرف، عمدہ، قابل قدر، قیمتی، سخی اور فیاض کے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصود یہ تھا کہ یہ چاروں ہستیاں معزز و مکرم بزرگ تھیں۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 3390
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10355
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْكَرِيمَ بْنَ الْكَرِيمِ بْنِ الْكَرِيمِ بْنِ الْكَرِيمِ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ الرَّحْمَنِ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ لَبِثْتُ فِي السِّجْنِ مَا لَبِثَ يُوسُفُ ثُمَّ جَاءَنِي الدَّاعِي لَأَجَبْتُهُ إِذْ جَاءَهُ الرَّسُولُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ {ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ فَاسْأَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللَّاتِي قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ إِنَّ رَبِّي بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌ} [يوسف: 50]
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کریم بن کریم بن کریم بن کریمیوسف بن یعقوب بن اسحاق بن خلیل الرحمن ابراہیمR ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں جیل میں اتنا عرصہ ٹھہرتا، جتنا کہ یوسف علیہ السلام ٹھہرے تھے اور پھر میرے پاس بلانے والا آتا تو میں فوراً اس کی بات قبول کرتا، جب کہ قاصد یوسف علیہ السلام کے پاس آیا تو انھوں نے کہا: تو لوٹ جا اپنے آقا کی طرف اور اس سے ان عورتوں کے بارے میں پوچھ، جنھوں نے اپنے ہاتھ کاٹے تھے، بیشک میرا ربّ ان کے مکر کو جاننے والا ہے۔ [الفتح الربانی/بيان قصص أنبياء الله عليهم السلام/حدیث: 10355]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن حبان: 6207، والطحاوي في شرح مشكل الآثار: 330، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8392 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8373»
وضاحت: فوائد: … سابقہ حدیث دیکھیں۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 491
أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانُوا يُصَلُّونَ فِي الْعِيدَيْنِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ.  
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما عیدین کی نماز خطبہ سے قبل پڑھتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 491]
تخریج الحدیث: «صحیح من غیر ھذا الطریق، اخرجـہ احمد: 39/2، 108 . والطبرانی فی الکبیر: 211/12 (13208).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 577
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ وَغَيْرُهُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ كَانُوا يَمْشُونَ أَمَامَ الْجِنَازَةِ.  
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم جنازے کے آگے چلتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجنائز /حدیث: 577]
تخریج الحدیث: «صحیح اخرجه ابوداود، الجنائز، باب المشى امام الخبازة (3179) . والترمذى، الجنائز، باب ماجاء في المشى امام الجنازة (1007)، (1008).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3182
3182. عن ابن عمر أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم كان يُصَلِّي في الأضحى والفِطر، ثم يخطب بعد الصلاة.
وفي رواية: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبو بكر وعمر رضي الله عنهما يُصَلّون العيدين قبل الخطبة.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: الرواية الأولى أخرجها البخاري في العيدين (957) عن إبراهيم ابن المنذر، قال: حدثنا أنس، عن عبيدالله، عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13151
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ ، ثَنَا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ : كَانُوا يُصَلُّونَ قَبْلَ الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدَيْنِ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما دونوں عیدوں میں خطبے سے پہلے نماز پڑھتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13151]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 311، حدیث 13208»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 957، 963، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 888، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1443، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2826، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1114، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1563 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1780، والترمذي فى «جامعه» برقم: 531، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1276، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6287، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1723، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4692، 5058، 5494، 5767، والبزار فى «مسنده» برقم: 5710، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5721، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14129، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 262»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 262
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ: نَا رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ قَالَ: نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ .
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ كَانُوا I " يُصَلُّونَ قَبْلَ الْخُطْبَةِ فِي الْعِيدَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ عیدین میں خطبہ سے پہلے نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 262]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 957، 963، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 888، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1443، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2826، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1114، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1563 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1780، والترمذي فى «جامعه» برقم: 531، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1276، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6287، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1723، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4692، 5058، 5494، 5767، والبزار فى «مسنده» برقم: 5710، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5721، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13208، 14129»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں