🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1373. -- باب: المحرم يموت
-- باب: محرم (احرام کی حالت میں) فوت ہو جائے
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 6647 (کل: 17 مقامات، 7 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 6647، 6648
صحیح بخاری: 1839
صحیح مسلم: 2891، 2892، 2894، 2895، 2896، 2897، 2898، 2899، 2900، 2901
سنن ابوداود: 3241
سنن نسائی: 2859
صحیح ابن حبان: 3957
المعجم الکبیر للطبرانی: 12487
11 تا 17
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1206 ترقیم شاملہ: -- 2900
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَقَصَتْ رَجُلًا رَاحِلَتُهُ وَهُوَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَأَنْ يَكْشِفُوا وَجْهَهُ، حَسِبْتُهُ قَالَ: وَرَأْسَهُ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ يُهِلُّ".
ابوزبیر نے کہا میں نے سعید بن جبیر کو کہتے ہوئے سنا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ایک شخص کی اس کی سواری نے گرا کر گردن توڑ دی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین) کو حکم دیا کہ اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دیں اس کا چہرہ۔۔۔اور میرا خیال ہے کہا۔۔۔اور سر برہنہ رکھیں۔ بلاشبہ قیامت کے دن اسے اس طرح اٹھایا جائے گا کہ وہ بلند آواز سے تلبیہ پکار رہا ہو گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2900]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی تھا، اس کی اونٹنی نے اسے گرا کر اس کی گردن توڑ ڈالی، جس سے وہ مر گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اس کا چہرہ کھلا رکھو“، (راوی کہتے ہیں) میرا خیال ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور اس کا سر بھی کھلا رکھو، کیونکہ قیامت کے دن یہ تلبیہ کہتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2900]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1206
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1206 ترقیم شاملہ: -- 2901
وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَوَقَصَتْهُ نَاقَتُهُ فَمَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اغْسِلُوهُ وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا، وَلَا تُغَطُّوا وَجْهَهُ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُلَبِّي ".
منصور نے سعید بن جبیر سے انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک شخص (سفر حج میں شریک) تھا اسے اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی اور وہ فوت ہو گیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے غسل دو اور خوشبو اس کے قریب نہ لاؤ نہ ہی اس کا چہرہ ڈھانپو۔ بلاشبہ وہ قیامت کے دن اس طرح اٹھایا جائے گا کہ وہ تلبیہ کہہ رہا ہو گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2901]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی تھا، اس کی اونٹنی نے اسے گرا کر اس کی گردن توڑ ڈالی، جس سے وہ مر گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہلاؤ اور خوشبو اس کے قریب نہ لانا اور نہ اس کا چہرہ ڈھانپنا کیونکہ (قیامت کے دن) اسے تلبیہ کہتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2901]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1206
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3241
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُهُ، فَقَتَلَتْهُ، فَأُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اغْسِلُوهُ وَكَفِّنُوهُ، وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلُّ".
اس سند سے بھی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں ایک محرم کو اس کی اونٹنی نے گردن توڑ کر ہلاک کر دیا، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے غسل دو اور کفن پہناؤ (لیکن) اس کا سر نہ ڈھانپو اور اسے خوشبو سے دور رکھو کیونکہ وہ لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3241]
جناب سعید بن جبیر رحمہ اللہ، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک محرم آدمی کو اس کی سواری نے گرا دیا اور اس کی گردن توڑ دی اور اس سے وہ فوت ہو گیا، اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے غسل دو، کفن پہناؤ، لیکن سر نہ ڈھانپو اور نہ خوشبو ہی لگاؤ، بلاشبہ یہ تلبیہ پکارتے ہوئے اٹھایا جائے گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3241]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (3238)، (تحفة الأشراف: 5497) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1839)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2859
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَقَصَتْ رَجُلًا مُحْرِمًا نَاقَتُهُ، فَقَتَلَتْهُ، فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" اغْسِلُوهُ، وَكَفِّنُوهُ، وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلُّ".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک محرم شخص کو اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی اور اسے ہلاک کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے نہلاؤ، اور کفناؤ، (لیکن) اس کا سر نہ ڈھانپنا اور نہ اسے خوشبو لگانا کیونکہ وہ (قیامت کے دن) لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2859]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک محرم کو اس کی اونٹنی نے گرا کر مار دیا۔ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے غسل اور کفن دو مگر اس کا سر نہ ڈھانپو اور نہ خوشبو لگاؤ، یقیناً یہ «لَبَّيْكَ» ”لبیک“ کہتا ہوا اٹھے گا۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2859]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/جزاء الصید 13 (1839)، سنن ابی داود/المناسک 84 (3241)، (تحفة الأشراف: 5497)، مسند احمد (1/266) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3957
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُهُ فَقَتَلَتْهُ، فَأَتَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " اغْسِلُوهُ، وَكَفِّنُوهُ، وَلا تُغَطُّوا رَأْسَهُ، وَلا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلُّ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک محرم شخص کی اونٹنی نے اسے گرا کر مار دیا، اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے غسل دو، اسے کفن دو، لیکن اس کے سر کو ڈھانپنا نہیں، اسے خوشبو نہ لگانا کیونکہ اسے تلبیہ پڑھتے ہوئے زندہ کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3957]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1265، 1266، 1267، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1206، وابن الجارود فى "المنتقى"، 555، 556، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3957، 3958، 3959، 3960، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1903، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3238، 3241، والترمذي فى (جامعه) برقم: 951، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3084، 3084 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6734، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2765، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1875، والحميدي فى (مسنده) برقم: 471» «رقم طبعة با وزير 3946»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (42 - 43)، «الإرواء» (1/ 165 و 3/ 158 و 4/ 197 - 200). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6648
مَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ إِسْحَاقُ: أنبأ، وَقَالَ قُتَيْبَةُ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُهُ فَقَتَلَتْهُ، فَأُتِيَ بِهِ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" اغْسِلُوهُ وَكَفِّنُوهُ، وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا؛ فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلُّ" وَقَالَ إِسْحَاقُ:" يُبْعَثُ يُلَبِّي". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَهَذَا هُوَ الصَّحِيحُ: مَنْصُورٌ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ سَعِيدٍ، وَفِي مَتْنِهِ" وَلَا تُغَطُّوا رَأْسَهُ". وَرِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ فِي الرَّأْسِ وَحْدَهُ وَذِكْرُ الْوَجْهِ فِيهِ غَرِيبٌ، وَرَوَاهُ أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَذَكَرَ الْوَجْهَ عَلَى شَكٍّ مِنْهُ فِي مَتْنِهِ، وَرِوَايَةُ الْجَمَاعَةِ الَّذِينَ لَمْ يَشُكُّوا وَسَاقُوا الْمَتْنَ أَحْسَنُ سِيَاقَةً أَوْلَى بِأَنْ تَكُونَ مَحْفُوظَةً، وَاللهُ أَعْلَمُ. ⦗٥٥٢⦘.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی کو اس کی اونٹنی نے گرا دیا اس حال میں کہ وہ محرم تھا اور وہ فوت ہو گیا، پس اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے غسل اور کفن دو مگر اس کے سر کو نہ ڈھانپنا اور خوشبو اس کے قریب نہ لانا؛ کیونکہ وہ اٹھایا جائے گا تلبیہ کی حالت میں۔“
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے قتیبہ سے روایت کیا ہے اور یہی صحیح ہے: منصور عن الحکم عن سعید، اور اس کے متن میں ہے: ”اس کے سر کو نہ ڈھانپو۔“ جماعت کی روایت صرف سر کے بارے میں ہے اور اس میں چہرے کا ذکر غریب ہے۔ ابوالزبیر نے اسے سعید بن جبیر سے روایت کیا تو متن میں شک کے ساتھ چہرے کا ذکر کیا، اور اس جماعت کی روایت جنہوں نے شک نہیں کیا اور متن کو بہتر انداز میں بیان کیا، محفوظ ہونے کے زیادہ لائق ہے۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6648]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12487
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: وَقَصَتْ بِرَجُلٍ مُحْرِمٍ نَاقَتُهُ، فَقَتَلَتْهُ، فَأُتِيَ رَسُولُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اغْسِلُوهُ وَكَفِّنُوهُ وَلَا تَغْسِلُوا رَأْسَهُ، وَلَا تُقَرِّبُوهُ طِيبًا فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يُهِلِّ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ایک محرم آدمی کو اس کی اونٹنی نے گرا کر ہلاک کر دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ خبر لائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے غسل دو اور کفن دو، اور اس کے سر کو مت دھونا، اور اسے خوشبو کے قریب مت لے جاؤ، کیونکہ وہ تلبیہ پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12487]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 80، حدیث 12540»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1266، 1267، 1268، 1265، 1839، 1849، 1850، 1851، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1206، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 555، 556، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3959، 3960، 3957، 3958، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1903 / 1، 2712 / 1، 2713 / 2، 2853 / 1، 2856 / 2، 2855 / 1، 2854 / 1، 2858 / 1، 2857 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2042، 3679، 3680، 3823، 3822، 3826، 3824، 3825، 3827، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3238، 3241، (3/213) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 951، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1894، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3084، 3084 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6735، 6734، 6736، 6737، 6741، 6740، 6738، 6739، 6742، 6746، 6743، 6744، 6745، 6747، 6749، 6800، 9172، 9173، 9174، 9175، 9176، 9288، 9287، 9289، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2765، 2769، 2770، 2771، 2774، 2777، 2775، 2778، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1875، 1939، 1940، 2431، 2432، 2634، 2643، 3088، 3134، 3135، 3292، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2745، والحميدي فى «مسنده» برقم: 471، 472، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2337، 2473، والبزار فى «مسنده» برقم: 4980، 4981، 4982، 4986، 4983، 4984، 4985، 4987، 4988، 5135، 5136، 5137، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14642، 14643، 37405، 37406، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 256، 254، 257، (1/234) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12239، 12361، 12523، 12527، 12524، 12525، 12526، 12528، 12532، 12529، 12530، 12531، 12533، 12537، 12534، 12535، 12536، 12538، 12539، 12542، 12543، 12541، والطبراني فى «الصغير» برقم: 215، 1004، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4277، 4341، 4896، 6827، 7527»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں