الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1466. -- باب: الصلاة على القبر بعدما يدفن الميت
-- باب: میت کو دفن کرنے کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 7022 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن نسائی: 4851
بلوغ المرام: 1013
حدیث نمبر: 7022
وَرَوَاهُ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، مَوْصُولًا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ وَهَذِهِ فِي الدِّيَةِ سَوَاءٌ"، يَعْنِي الْخِنْصَرَ وَالْإِبْهَامَ، فَقِيلَ لَهُ لَوْ صَلَّيْتَ عَلَى أُمِّ سَعْدٍ، فَصَلَّى عَلَيْهَا، وَقَدْ أَتَى لَهَا شَهْرٌ وَقَدْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَائِبًا أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَعِمْرَانُ السَّخْتِيَانِيُّ، قَالَا: ثنا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، فَذَكَرَهُ. وَهَذَا الْكَلَامُ فِي صَلَاتِهِ عَلَى أُمِّ سَعْدٍ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ يَنْفَرِدُ بِهِ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَالْمَشْهُورُ عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا كَمَا مَضَى، وَفِيمَا حَكَى أَبُو دَاوُدَ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ أَنَّهُ قِيلِ: لِأَحْمَدَ حَدَّثَ بِهِ سُوَيْدٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زُرَيْعٍ، قَالَ: لَا تُحَدِّثْ بِمِثْلِ هَذَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما موصولاً بیان فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اور یہ دیت میں برابر ہیں“، مراد چھنگلی اور انگوٹھا تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ ام سعد رضی اللہ عنہا کا جنازہ پڑھ لیتے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ بعد ان کا جنازہ پڑھا، اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں موجود نہیں تھے۔
یہ کلام ام سعد رضی اللہ عنہا کی نمازِ جنازہ کے متعلق ہے۔ اس سند میں سوید بن سعید متفرد ہیں اور مشہور قتادہ عن ابن مسیب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے جو گزر چکی ہے۔
امام ابوداؤد نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ ان سے کہا گیا: سوید نے یہ حدیث یزید بن زریع سے بیان کی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اس جیسی حدیث بیان نہ کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7022]
یہ کلام ام سعد رضی اللہ عنہا کی نمازِ جنازہ کے متعلق ہے۔ اس سند میں سوید بن سعید متفرد ہیں اور مشہور قتادہ عن ابن مسیب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے جو گزر چکی ہے۔
امام ابوداؤد نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ ان سے کہا گیا: سوید نے یہ حدیث یزید بن زریع سے بیان کی ہے، تو انہوں نے فرمایا: اس جیسی حدیث بیان نہ کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 7022]
تخریج الحدیث: «صحيح منكر۔ أخرجه ابن عدي»
الحكم على الحديث:
صحيح منكر
حدیث نمبر: 4851
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي قَتَادَةُ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" هَذِهِ وَهَذِهِ سَوَاءٌ، يَعْنِي الْخِنْصَرَ، وَالْإِبْهَامَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اور یہ دیت میں برابر برابر ہیں“، یعنی انگوٹھا اور چھنگلی ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4851]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اور یہ برابر ہیں۔“ یعنی انگوٹھا اور چھنگلی۔ [سنن نسائي/كتاب القسامة والقود والديات/حدیث: 4851]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الدیات 20 (6895)، سنن ابی داود/الدیات 20 (4558)، سنن الترمذی/الدیات 4 (1392)، سنن ابن ماجہ/الدیات 18 (2652)، (تحفة الأشراف: 6187)، مسند احمد (1/339، 345)، سنن الدارمی/الدیات 15 (2415) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی: انگوٹھا اور چھنگلی دونوں کی دیت برابر (دس اونٹ) ہے ان میں بڑائی چھوٹائی کا لحاظ نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح بخاري
حدیث نمبر: 1013
وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «هذه وهذه سواء» يعني الخنصر والإبهام. رواه البخاري. ولأبي داود والترمذي: «دية الأصابع سواء والأسنان سواء الثنية والضرس سواء» . ولابن حبان: «دية أصابع اليدين والرجلين سواء: عشرة من الإبل لكل إصبع» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہ اور یہ یعنی چھنگلی اور انگوٹھا برابر ہیں۔“ (بخاری) اور ابوداؤد اور ترمذی کی روایت میں ہے ” سب انگلیاں برابر اور سارے دانت برابر، «ثنية» (سامنے اوپر نیچے کے دو دو دانت) اور داڑھ برابر۔“ اور ابن حبان میں روایت ہے ” ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کی دیت برابر ہے۔ ہر انگلی کے بدلہ دس اونٹ دیت ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 1013]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الديات، باب دية الأصابع، حديث:6895، وأبوداود، الديات، حديث:4559، والترمذي، الديات، حديث:1392، وابن حبان (الإحسان):7 /602، حديث:5980.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16275
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ بِالْبَصْرَةِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ وَهَذِهِ سَوَاءٌ" يَعْنِي الْخِنْصَرَ وَالْإِبْهَامَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ، عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انگوٹھا اور چھنگلی دیت میں برابر ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16275]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح