الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2100. -- باب: ما لا يأكل المحرم من الصيد
-- باب: محرم شکار میں سے جو نہیں کھا سکتا اس کا بیان۔
اطراف الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 9918 (کل: 12 مقامات، 4 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 15069
11 تا 12
حدیث نمبر: 3974
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ الْبَلْخِيُّ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: كَانَ أَبُو قَتَادَةَ فِي نَاسٍ مُحْرِمِينَ، وَأَبُو قَتَادَةَ حَلَّ، فَأَبْصَرَ الْقَوْمُ حِمَارَ وَحْشٍ، فَلَمْ يُؤْذِنُوهُ حَتَّى أَبْصَرَهُ أَبُو قَتَادَةَ، فَقَعَدَ عَلَى ظَهْرِ فَرَسٍ، وَاخْتَلَسَ مِنْ بَعْضِهِمْ سَوْطًا، فَحَمَلَ عَلَى الْحِمَارِ فَصَرَعَهُ، فَأَتَاهُمْ بِهِ، فَأَكَلُوا، وَحَمَلُوا، فَلَقُوا رَسُولَ اللَّهِ، فَسَأَلُوهُ عَمَّا صَنَعَ أَبُو قَتَادَةَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ أَشَارَ إِلَيْهِ إِنْسَانٌ مِنْكُمْ بِشَيْءٍ أَوْ أَمَرَهُ؟"، قَالُوا: لا، قَالَ:" فَكُلُوهُ" .
عبداللہ بن ابوقتادہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے، وہ لوگ احرام باندھے ہوئے تھے، جبکہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے احرام نہیں باندھا ہوا تھا، لوگوں نے ایک حمارِ وحشی (یعنی زیبرہ) دیکھا، ان لوگوں نے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں نہیں بتایا، یہاں تک کہ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی نظر اس پر پڑ گئی، وہ اپنے گھوڑے کی پشت پر بیٹھے، انہوں نے ان حضرات میں سے کسی کی لاٹھی لی اور اس زیبرے پر حملہ کر کے اسے مار دیا، پھر وہ اس کا (گوشت) لے کر ان حضرات کے پاس آئے، ان حضرات نے اسے کھا لیا اور اس کا گوشت اپنے ساتھ بھی رکھ لیا، جب ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تو ان حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے عمل کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی شخص نے اس (شکار) کی طرف اشارہ کیا تھا یا اسے (شکار کرنے کا) حکم دیا تھا؟“ ان حضرات نے جواب دیا: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم لوگ اسے کھا لو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3974]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1821، 5492، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1196، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2635، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3966، 3974، 3975، 3977، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2815، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1852، والترمذي فى (جامعه) برقم: 847، 848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3093، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9955، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2749، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22962» «رقم طبعة با وزير 3963»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - تقدم (3955). تنبيه!! رقم (3955) = (3966) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 19404
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنبأ جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: كَانَ أَبُو قَتَادَةَ فِي قَوْمٍ مُحْرِمِينَ فَعَرَضَ لَهُمْ حِمَارُ وَحْشٍ فَلَمْ يُؤْذِنُوهُ حَتَّى أَبْصَرَهُ هُوَ فَاخْتَلَسَ مِنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ سَوْطًا فَحَمَلَ عَلَيْهِ فَصَرَعَهُ وَأَتَاهُمْ بِهِ فَأَكَلُوهُ، فَلَقُوا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ:" هَلْ أَشَارَ إِلَيْهِ إِنْسَانٌ مِنْكُمْ بِشَيْءٍ؟" فَقَالُوا: لَا. فَقَالَ:" كُلُوا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ. وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ أَوْجُهٍ أُخَرَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ.
عبداللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ محرم لوگوں کے ساتھ تھے کہ جنگلی گدھا سامنے آیا۔ کسی نے سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ کو اطلاع نہ دی یہاں تک کہ انہوں نے خود دیکھ لیا۔ سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے کسی سے کوڑا چھین کر جنگلی گدھے کا شکار کر کے ان کے پاس لے آئے تو انہوں نے کھا لیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم میں سے کسی نے اس کی جانب اشارہ کیا تھا؟“ تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب کھالو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19404]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح