🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَابُ الِاسْتِنْزَاهِ مِنَ الْبَوْلِ وَالِاحْتِرَازِ مِنْهُ لِمَا فِيهِ مِنَ الْعَذَابِ .
قضائے حاجت کے دوران کلام کرنے کی ممانعت
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1033 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1033
المعجم الکبیر للطبرانی: 17384
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1033
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَسْتَنْزِهُ مِنَ الْبَوْلِ، وَيَأْمُرُ أَصْحَابَهُ بِذَلِكَ. قَالَ مُعَاذٌ: إِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، ضَعَّفَهُ الْأَكْثَرُونَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: يُحْتَمَلُ حَدِيثُهُ فِي الرَّقَائِقِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جُذَيْمٍ - وَيُقَالُ ابْنُ حُرَيْثٍ - عَنْ مُعَاذٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ (کی عادت تھی کہ) پیشاب (کے چھینٹوں) سے بچتے تھے، اور اپنے اصحاب کو بھی اس کا حکم دیتے تھے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عام طور پر قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جسے اکثر محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے، امام أحمد فرماتے ہیں: رقائق کے بارے میں اس کی روایات کو قبول کیا جا سکتا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جذیم ہے، ایک قول کے مطابق ابن حریث ہے، جس نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1033]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17384
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُرَيْقِ بْنِ جَامِعٍ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَا: ثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ حِذْيَمٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَسْتَنْزِهُ مِنَ الْبَوْلِ، وَيَأْمُرُ أَصْحَابَهُ بِذَلِكَ ". قَالَ مُعَاذٌ : " إِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ ". وَقَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ : عَنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُرَيْثٍ .
عبداللہ بن حذیم رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیشاب (کے چھینٹوں) سے بہت احتیاط برتتے تھے، اور اپنے صحابہ کو بھی اسی کا حکم دیتے تھے۔ معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”قبر کا زیادہ تر عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔“ ابن ابی مریم نے یہ عبداللہ بن حریث کی حدیث کے طور پر بیان کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 124، حدیث 248»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں