🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ لَا يَجْنِي أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَلَا يُؤْخَذُ أَحَدٌ بِجَرِيرَةِ غَيْرِهِ
کوئی شخص کسی دوسرے کے خلاف زیادتی نہیں کرے گا اور کسی شخص کو کسی دوسرے کے جرم میں پکڑا نہیں جائے گا
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 10704 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10704
المعجم الاوسط: 4166
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10704
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" لَا تَرْتَدُّوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، لَا يُؤْخَذُ الرَّجُلُ بِجَرِيرَةِ أَخِيهِ، وَلَا بِجَرِيرَةِ أَبِيهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا: ”میرے بعد دوبارہ کافر ہو کے ایک دوسرے کی گردنیں نہ اڑانے لگ جانا کوئی شخص اپنے بھائی کے جرم میں نہیں پکڑا جائے۔ گا یا اپنے باپ کے جرم میں نہیں پکڑا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن محصن ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الديات/حدیث: 10704]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4166
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: نَا عَمِّي أَبُو هَاشِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مِحْصَنٍ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: لَا تَرْتَدُّوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ، لَا يُؤْخَذُ الرَّجُلُ بِجَرِيرَةِ أَخِيهِ وَلَا بِجَرِيرَةِ أَبِيهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مِحْصَنٍ وَهُوَ الْعُكَاشِيُّ ، مِنْ وَلَدِ عُكَّاشَةَ بْنِ مِحْصَنٍ الْأَسَدِيِّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُ أَبِي خِدَاشٍ الْمَوْصِلِيُّ .
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: ”میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ تم میں سے بعض بعض کی گردنیں مارنے لگیں۔ کسی آدمی سے اس کے بھائی کے جرم کا مواخذہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے باپ کے جرم کا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان ثوری رحمہ اللہ سے محمد بن محصن عکاشی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور وہ سیدنا عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں۔ اس کی روایت میں ابن ابی خداش موصلی منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4166]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه محمد بن محصن وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 283» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه محمد بن محصن متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں