🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
314. قَوْلُهُ تَعَالَى : اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا .
ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اللہ تعالیٰ ہر جان کو، اس کی موت کے مخصوص وقت میں، موت دیتا ہے“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11312 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11312
المعجم الاوسط: 122، 123
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11312
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا قَالَ: تَلْتَقِي أَرْوَاحُ الْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ [ فِي الْمَنَامِ ] فَيَتَسَاءَلُونَ بَيْنَهُمْ، فَيُمْسِكُ اللَّهُ أَرْوَاحَ الْمَوْتَى وَيُرْسِلُ أَرْوَاحَ الْأَحْيَاءِ إِلَى أَجْسَادِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ جانوں کو موت دیتا ہے، جب اُن کی موت کا وقت آتا ہے“۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: خواب میں زندہ لوگوں اور مردوں کی ارواح ملتی ہیں، وہ ایک دوسرے سے سوال جواب کرتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ مردوں کی ارواح کو روک لیتا ہے، اور زندہ لوگوں کی ارواح کو اُن کے اجسام کی طرف واپس کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (122)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 122
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي الْمُغِيرَةِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اللهُ يَتَوَفَّى الأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا قَالَ: I " تَلْتَقِي أَرْوَاحُ الْأَحْيَاءِ وَالْأَمْوَاتِ فِي الْمَنَامِ، فَيَتَسَاءَلُونَ بَيْنَهُمْ، فَيُمْسِكُ اللهُ أَرْوَاحَ الْمَوْتَى وَيُرْسِلُ أَرْوَاحَ الْأَحْيَاءِ إِلَى أَجْسَادِهَا I ".
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا مُوسَى .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد ﴿اللهُ يَتَوَفَّى الأَنْفُسَ حِينَ مَوْتِهَا﴾ ”اللہ ہی جانوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے“ کے متعلق فرماتے ہیں: ”نیند کی حالت میں زندوں اور مردوں کی روحیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں اور آپس میں سوال و جواب کرتی ہیں، پھر اللہ تعالیٰ فوت شدگان کی روحوں کو اپنے پاس روک لیتا ہے اور زندوں کی روحوں کو ان کے اجسام کی طرف واپس بھیج دیتا ہے۔“
مطرف رحمہ اللہ سے اس روایت کو صرف موسیٰ رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 122]
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 122، 123»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 123
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا يُوسُفُ بْنُ عَدِيٍّ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ فُضَيْلٍ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الشُّهَدَاءُ عَلَى بَارِقٍ نَهَرٍ بِبَابِ الْجَنَّةِ فِي قُبَّةٍ خَضْرَاءَ، يَخْرُجُ عَلَيْهِمْ رِزْقُهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ بُكْرَةً وَعَشِيًّا.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شہداء جنت کے دروازے پر «بارق» نامی ایک نہر کے پاس ایک سبز گنبد میں ہوں گے، جہاں ان کے لیے جنت سے ان کا رزق صبح اور شام لایا جاتا ہو گا۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور محمد بن اسحاق رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 123]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4658، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 100، 101، 102، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2416، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2427، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 721، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19667، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10825»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں