🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
352. 29 - 52 - سُورَةُ وَالنَّجْمِ قَوْلُهُ تَعَالَى : ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى .
سورت نجم کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”پھر وہ قریب ہوا، اور مزید قریب ہوا“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11371 (کل: 59 مقامات، 11 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11371، 5352، 5359، 5461، 5584، 5586، 5696، 5768، 8556، 10936، 10940، 11018، 11046، 11489، 12906، 13921، 14104، 14240، 16811
الادب المفرد: 920
مسند احمد: 1873، 2695، 2754، 2794، 2956، 3201، 3353
مصنف ابن ابی شیبہ: 29852، 35672
الفتح الربانی: 4222، 4496، 5330، 8734، 8850
المستدرک علی الصحیحین: 3240، 3292
الجامع الكامل: 5184، 13748، 13791
السنن الكبرى للبيهقي: 16474، 16475
المعجم الکبیر للطبرانی: 10957، 11280، 12020، 12231، 12232، 12237، 12240، 12241، 12506، 12507
المعجم الاوسط: 1759، 3371، 3651، 3866، 5407، 8174
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5907، 6520
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16811
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اخْتَصَمَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلَانِ، فَوَقَعَتِ الْيَمِينُ عَلَى أَحَدِهِمَا، فَحَلَفَ بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ مَا لَهُ عِنْدِي شَيْءٌ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّهُ كَاذِبٌ، إِنَّ لَهُ عِنْدَهُ حَقَّةً، فَأَمَرَهُ أَنْ يُعْطِيَهُ، وَكَفَّارَةُ يَمِينِهِ مَعْرِفَتُهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَوْ شَهَادَتُهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے اپنا مقدمہ پیش کیا، اُن میں سے ایک پر قسم اُٹھانا لازم ہوا، تو اس نے اُس اللہ کے نام کا حلف اٹھایا، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور یہ کہا: کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بولے: یہ جھوٹ بول رہا ہے، اس کے ذمہ لازم ادائیگی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ حکم دیا کہ وہ اس ادائیگی کو کرے، اور اس کی قسم کا کفارہ یہ ہے کہ وہ یہ بات جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:)۔ اُس نے اس بات کی گواہی دی ہے (یعنی کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے)۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عطا بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16811]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (253/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2690»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10957
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّزِايُّ ، ثَنَا أَبُو حَسَّانَ الزِّيَادِيُّ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ خَلَقَ هَذَا الْبَلَدَ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَصَاغَهُ حِينَ صَاغَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ، وَمَا حِيَالُهُ مِنَ السَّمَاءِ حَرَامٌ، وَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ قَبْلِي، وَإِنَّمَا حَلَّ لِي سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، ثُمَّ عَادَ كَمَا كَانَ " فَقِيلَ لَهُ: هَذَا خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ يَقْتُلُ قَالَ: " قُمْ يَا فُلَانُ، فَائْتِ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ فَلْيَرْفَعْ يَدَهُ مِنَ الْقَتْلِ، فَأَتَاهُ الرَّجُلُ فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " اقْتُلْ مَنْ قَدَرْتَ عَلَيْهِ " فَقَتَلَ سَبْعِينَ إِنْسَانًا، فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لَهُ، فَأَرْسَلَ إِلَى خَالِدٍ ، فَقَالَ: " أَلَمْ أَنْهَكَ عَنِ الْقَتْلِ؟ " فَقَالَ: جَاءَنِي فُلَانٌ، فَأَمَرَنِي أَنْ أَقْتُلَ مَنْ قَدَرْتُ عَلَيْهِ، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ: " أَلَمْ آمُرْكَ؟ " قَالَ: أَرَدْتَ أَمْرًا وَأَرَادَ اللهُ أَمْرًا، فَكَانَ أَمْرُ اللهِ فَوْقَ أَمْرِكَ، وَمَا اسْتَطَعْتُ إِلَّا الَّذِي كَانَ، فَسَكَتَ عَنْهُ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا رَدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ عزوجل نے اس شہر (مکہ) کو اسی دن پیدا کیا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، اور اسے اسی وقت (حرمت میں) ڈھالا جب سورج اور چاند کو ڈھالا، اور جو کچھ اس کے اوپر آسمان میں ہے وہ بھی حرام ہے، اور یہ مجھ سے پہلے کسی کے لیے حلال نہیں ہوا، اور میرے لیے بھی صرف دن کی ایک گھڑی حلال ہوا، پھر اپنی پہلی حالت پر لوٹ آیا۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: خالد بن ولید (لوگوں کو) قتل کر رہے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلاں! اٹھو، خالد بن ولید کے پاس جاؤ اور اسے کہو کہ وہ قتل سے ہاتھ روک لے۔“ وہ آدمی ان کے پاس گیا تو کہا: نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”جس پر قدرت پاؤ اسے قتل کر دو۔“ تو انہوں نے ستر آدمی قتل کر دیے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد کی طرف پیغام بھیجا اور فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں قتل سے منع نہیں کیا تھا؟“ انہوں نے کہا: فلاں شخص میرے پاس آیا اور اس نے مجھے حکم دیا کہ جس پر قدرت پاؤں اسے قتل کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (آدمی) کی طرف پیغام بھیجا: ”کیا میں نے تمہیں حکم نہیں دیا تھا؟“ اس نے کہا: آپ نے ایک بات چاہی اور اللہ نے دوسری چاہی، تو اللہ کا حکم آپ کے حکم پر غالب آ گیا، اور جو ہوا اس کے سوا میں کچھ نہ کر سکا۔ تو نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر خاموش ہو گئے اور انہیں کوئی جواب نہ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10957]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 48، حدیث 11003»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3866»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11280
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْأَوْدِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، وَعَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى، قَالَ: هُوَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، دَنَا فَتَدَلَّى إِلَى رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ”پھر وہ قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے“ [سورۃ النجم: 8] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عزوجل کے قریب ہوئے اور اور بھی قریب ہو گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11280]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 150، حدیث 11328»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12020
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُرْفَعُ الْأَيْدِي إِلَّا فِي سَبْعِ مَوَاطِنَ: حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلَاةَ وَحِينَ يَدْخُلُ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ فَيَنْظُرُ إِلَى الْبَيْتِ، وَحِينَ يَقُومُ عَلَى الصَّفَا، وَحِينَ يَقُومُ عَلَى الْمَرْوَةِ، وَحِينَ يَقِفُ مَعَ النَّاسِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ وَبِجَمْعٍ، وَالْمَقَامَيْنِ حِينَ يَرْمِي الْجَمْرَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاتھ صرف سات مقامات پر اٹھائے جاتے ہیں: نماز شروع کرتے وقت، مسجد الحرام میں داخل ہو کر بیت اللہ کو دیکھتے وقت، صفا پر کھڑے ہوتے وقت، مروہ پر کھڑے ہوتے وقت، عرفہ کی شام اور مزدلفہ میں لوگوں کے ساتھ ٹھہرتے وقت، اور جمرے کو کنکری مارتے وقت دونوں مقامات پر۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12020]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 385، حدیث 12072»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2703، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9302، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1201، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2465، 15992، 15996، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3821، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1688»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12231
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ هَاشِمٍ الطُّوسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَلَّى فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا، مِنْهُمْ مُوسَى كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطَوَانِيَّتَانِ وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلَى بَعِيرٍ مِنْ إِبِلِ شَنُوَّةَ مَخْطُومٍ بِخِطَامِ لِيفٍ لَهُ ضَفْرَانِ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (إبراهيم) والمثبت من الظاهرية (1)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد خیف میں ستر نبیوں نے نماز پڑھی، ان میں موسیٰ علیہ السلام بھی تھے، گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں، ان پر دو قطوانی چادریں تھیں، وہ احرام کی حالت میں تھے، شنوءہ قبیلے کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ پر سوار تھے جسے کھجور کی چھال کی ایسی رسی سے نکیل ڈالی گئی تھی جس کی دو لڑیاں تھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12231]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 452، حدیث 12283»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12232
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ السَّامِيُّ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا صَبَّاحٌ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ، قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَبِّ الْعَالَمِينَ، فَإِذَا قَالَ: رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالَتِ الْمَلَائِكَةُ: رَحِمَكَ اللهُ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چھینکے اور ”الحمد للہ“ کہے تو فرشتے کہتے ہیں: ”رب العالمین۔“ پھر جب وہ ”رب العالمین“ کہتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں: ”یرحمک اللہ۔““ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12232]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 453، حدیث 12284»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 305، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3371»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12237
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَظُنُّهُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَأَلْتُ رَبِّي مَسْأَلَةً وَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَسْأَلْهُ، قُلْتُ: يَا رَبِّ كَانَتْ قَبْلِي رُسُلٌ، مِنْهُمْ مَنْ سَخَّرْتَ لَهُمُ الرِّيَاحَ، وَمِنْهُمْ مَنْ كَانَ يُحْيِي الْمَوْتَى، قَالَ: أَلَمْ أَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَجِدْكَ ضَالًّا فَهَدَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَجِدْكَ عَائِلًا فَأَغْنَيْتُكَ؟ أَلَمْ أَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ، وَوَضَعْتُ عَنْكَ وِزْرَكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى يَا رَبِّ وَلَفْظُهُمَا وَاحِدٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے ایک سوال کیا جس کے بارے میں کاش میں نہ پوچھتا۔ میں نے عرض کیا: اے رب! مجھ سے پہلے رسول گزرے ہیں، ان میں سے کسی کے لیے تو نے ہوائیں مسخر کیں، اور کسی کے ہاتھوں مردوں کو زندہ کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا میں نے تجھے یتیم نہیں پایا تھا پھر تجھے ٹھکانہ نہیں دیا؟ کیا میں نے تجھے راہ سے بھٹکا ہوا نہیں پایا تھا پھر تجھے ہدایت نہیں دی؟ کیا میں نے تجھے تنگ دست نہیں پایا تھا پھر تجھے غنی نہیں کیا؟ کیا میں نے تیرا سینہ کشادہ نہیں کیا، اور تجھ سے تیرا بوجھ نہیں اتارا؟ میں نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے رب!“ (دونوں سندوں کے الفاظ ایک ہی ہیں۔) [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12237]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 455، حدیث 12289»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 302، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3966، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3966، 3967، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3651»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12240
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ ، ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ جِبْرِيلَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، فَسَاخَ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْقُصْوَى، فَعَرَضَ لَهُ الشَّيْطَانُ، فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، فَلَمَّا أَرَادَ إِبْرَاهِيمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنْ يَذْبَحَ إِسْحَاقَ قَالَ لِأَبِيهِ: إِذَا ذَبَحْتَنِي فَاعْتَزِلْ لَا أَضْطَرِبُ فَيَنْتَفِحُ عَلَيْكَ دَمِي فَشَدَّهُ، فَلَمَّا أَخَذَ الشَّفْرَةَ وَأَرَادَ أَنْ يَذْبَحَهُ نُودِيَ مِنْ خَلْفِهِ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر جمرہ عقبہ کی طرف گئے تو شیطان ان کے سامنے آیا، انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں، وہ زمین میں دھنس گیا۔ پھر جمرہ اقصیٰ کے پاس آئے تو شیطان پھر سامنے آیا، انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں۔
جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے سیدنا اسحاق علیہ السلام کو ذبح کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اپنے والد سے کہا: جب آپ مجھے ذبح کریں تو الگ ہٹ جائیے گا، کہیں میں تڑپوں اور میرا خون آپ پر نہ اچھل پڑے؛ تو انہوں نے انہیں باندھ دیا۔ جب چھری پکڑی اور انہیں ذبح کرنا چاہا تو انہیں پیچھے سے آواز دی گئی: ”اے ابراہیم! تو نے خواب سچ کر دکھایا“ [سورۃ الصافات: 105] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12240]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 456، حدیث 12292»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2967، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 296، 297، 298، 299، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1719، 1760، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9797، 9798، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2839، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12291، 12293»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12241
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَزَّازُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: انْطَلَقَ جِبْرِيلُ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُرِيَهُ الْمَنَاسِكَ، فَأَتَى بِهِ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَإِذَا إِبْلِيسُ عَلَيْهِ، فَأَمَرَهُ فَرَمَاهُ بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ، فَسَاخَ فِي الْأَرْضِ، ثُمَّ أَتَى الْجَمْرَةَ الْوُسْطَى فَإِذَا هُوَ جَمْعَاءَ، ثُمَّ لَبَّى مِنْ عَرَفَاتٍ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو لے گئے تاکہ انہیں مناسک دکھائیں، تو انہیں جمرہ عقبہ پر لائے، وہاں ابلیس موجود تھا، تو انہیں حکم دیا، انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں، وہ زمین میں دھنس گیا۔ پھر جمرہ وسطیٰ کے پاس آئے، وہاں بھی ابلیس تھا، تو انہیں حکم دیا، انہوں نے اسے سات کنکریاں ماریں، وہ زمین میں دھنس گیا۔ پھر تیسری جمرہ پر آئے، وہاں بھی ایسا ہی کیا۔ پھر انہیں مزدلفہ لے آئے، پھر عرفات سے تلبیہ کہی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12241]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 456، حدیث 12293»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2967، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 296، 297، 298، 299، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1719، 1760، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9797، 9798، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2839، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12291، 12292»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12506
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ عَبَّاسٍ أَبُو بَكْرٍ الْأَحْدَبُ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ حَتَّى إِنِّي لَأَذْكُرُكَ، فَلَوْلَا أَنِّي أَجِيءُ فَأَنْظُرُ إِلَيْكَ ظَنَنْتُ أَنَّ نَفْسِي تَخْرُجُ، فَأَذْكُرُ أَنِّي إِنْ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ صِرْتُ دُونَكَ فِي الْمَنْزِلَةِ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيَّ، وَأُحِبُّ أَنْ أَكُونَ مَعَكَ فِي الدَّرَجَةِ، فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَنْ يُطِعِ اللهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ الْآيَةَ، فَدَعَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَتَلَاهَا عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: یا رسول اللہ! میں آپ سے اتنی محبت کرتا ہوں کہ آپ کو یاد کرتا رہتا ہوں، اگر میں آ کر آپ کو دیکھ نہ لوں تو مجھے لگتا ہے میری جان نکل جائے گی۔ اور مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر میں جنت میں گیا تو درجے میں آپ سے نیچے رہوں گا، یہ بات مجھ پر گراں گزرتی ہے، اور میں چاہتا ہوں کہ درجے میں آپ کے ساتھ ہی رہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہ دیا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ”اور جو کوئی اللہ اور رسول کی اطاعت کرے تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا جن پر اللہ نے انعام فرمایا“ [النساء: 69] آخر آیت تک۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور یہ آیت پڑھ کر سنائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12506]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 86، حدیث 12559»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 71»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں