🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
360. 29 - 54 - سُورَةُ الرَّحْمَنِ قَوْلُهُ تَعَالَى : فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ .
سورت رحمن کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے:”اور تم اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11386 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11386، 2677
مسند احمد: 26955
الفتح الربانی: 8774، 10510
المعجم الکبیر للطبرانی: 20602
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11386
عَنْ أَسْمَاءَ - يَعْنِي بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ، وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت ”رکن“ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے، یہ اُس سے پہلے کی بات ہے کہ آپ کو جو حکم دیا گیا تھا آپ اس کا اعلانیہ اظہار کرتے، مشرکین سن رہے تھے (آپ یہ تلاوت کر رہے تھے:) ”اور تم لوگ اپنے پروردگار کی کون، کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11386]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (86/24) أخرجه احمد فى المسند (349/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26415»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26955
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ " يَقْرَأُ، وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ، وَالْمُشْرِكُونَ يَسْتَمِعُونَ فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ سورة الرحمن آية 13" .
حضرت اسماء سے مروی ہے کہ ایک دن میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حجر اسود کے سامنے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا یہ اس وقت کی بات ہے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اہل مشرکین کے سامنے دعوت پیش کرنے کا حکم نہیں ہوا تھا، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نماز میں جبکہ مشرکین بھی سن رہے تھے،، یہ آیت تلاوت کرتے ہوئے سنا فبای آلاء ربکما تکذبن۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26955]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، تفرد به يحيي بن إسحاق
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8774
عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقْرَأُ وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ وَالْمُشْرِكُونَ يَسْتَمِعُونَ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ [الرحمن: 13]
۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حجر اسود کی جانب رخ کر کے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس نماز میں اس آیت کی تلاوت کر رہے تھے: {فَبِأَ یِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ} اور مشرک غور سے سن رہے تھے، جبکہ ابھی تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو واضح طور پر تبلیغ کا حکم نہیں ہوا تھا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة محمد إلى سورة التحريم/حدیث: 8774]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف،يحيي بن اسحاق، وان كان من قدماء اصحاب ابن لھيعة، الا ان ابن لھيعة انفرد به، وھو ممن لايحتمل تفرده۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 24/ 231، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26955 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27495»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10510
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقْرَأُ وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ وَالْمُشْرِكُونَ يَسْتَمِعُونَ {فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ}
۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تلاوت کر رہے ہوتے اور حجراسود کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ رہے ہوتے تھے، ابھی تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس چیز کا اعلان نہیں کیا تھا، جس کا آپ کو حکم دیا جاتا تھا، اور مشرک یہ آیت سنتے تھے: {فَبِاَیِّ آلائِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ}۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10510]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف،يحييٰ بن اسحاق وان كان من قدماء اصحاب ابن لھيعة، الا ابن لھيعة انفرد به، وھو ممن لا يحتمل تفرده، أخرجه الطبراني في الكبير: 24/231، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26955 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27495»
وضاحت: فوائد: … جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعوت و تبلیغ شروع کی تو کئی خوش قسمت لوگوں نے اسے لپک کر قبول کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لائے۔ ان میں سب سے پہلا نام سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا ہے، وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیوی ہونے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بلند اخلاق اور اعلی کردار کو سب سے اچھی طرح جانتی تھیں۔
اِدھر سورۂ مدثر کی ابتدائی آیات اترتے ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جگر دوست سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے
اور انھیں اپنی نبوت و رسالت سے آگاہ کرتے ہوئے ایمان لانے کی دعوت دی، انھوں نے بے کھٹک ایمان قبول کیا اور فوراً تصدیق کرتے ہوئے حق کی شہادت دی۔ پہلے پہل ایمان لانے والوں میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی شامل ہیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیرِ کفالت تھے، اسی طرح پہلے سعادت مندوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، جن کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے متبنی بنا رکھا تھا۔
اس کے بعد سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ بھی تبلیغ میں سر گرم ہو گئے اور حق رسالت ادا کرنے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دایاں بازو بن گئے اور ان کے ذریعے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ، سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ، سیدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابو عبیدہ بن جرّاح رضی اللہ عنہ جیسے لوگ مشرف باسلام ہونے لگے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2677
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ قَبْلَ أَنْ يَصْدَعَ بِمَا يُؤْمَرُ وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ: (فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ) .
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ رکن کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے یہ (قرآن مجید کے اس حکم کے نازل ہونے) سے پہلے کی بات ہے کہ جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اسے کھلم کھلا بیان کریں، اور (اس وقت) مشرکین یہ سن رہے تھے ”تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2677]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26415»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20602
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ " يُصَلِّي نَحْوَ الرُّكْنِ بَعْدَ أَنْ أُمِرَ يَصْدَعُ بِمَا أُمِرَ وَهُوَ يَقْرَأُ: فَبِأَيِّ آلاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ وَالْمُشْرِكُونَ يَسْمَعُونَ.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا حکم ملنے کے بعد کہ جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اسے کھلے عام بیان کریں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکن (کعبہ) کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے اور یہ پڑھ رہے تھے: ”تو تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟“ [سورۃ الرحمن: 13] ، اور مشرکین سن رہے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20602]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 86، حدیث 231»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 27597»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں