🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11636 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11636
المعجم الاوسط: 5764
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11636
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَالرَّجُلِ الشَّاحِبِ يَقُولُ لِصَاحِبِهِ: هَلْ تَعْرِفُنِي؟ أَنَا الَّذِي كُنْتُ أُسْهِرُ لَيْلَكَ، وَأُظْمِئُ هَوَاجِرَكَ، وَإِنَّ كُلَّ تَاجِرٍ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَتِهِ، وَأَنَا لَكَ الْيَوْمَ مِنْ وَرَاءِ كُلِّ تَاجِرٍ. فَيُعْطَى الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ، وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، وَيُكْسَى وَالِدَاهُ حُلَّتَيْنِ لَا تَقُومُ لَهُمَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَيَقُولَانِ: يَا رَبِّ، أَنَّى لَنَا هَذَا؟ فَيُقَالُ لَهُمَا: بِتَعْلِيمِ وَلَدِكُمَا الْقُرْآنَ". قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن، قرآن ایک کمزور اور زرد رنگت والے شخص کی شکل میں آئے گا اور اپنے پڑھنے والے سے کہے گا: کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ میں وہ ہوں، جو رات کو تمہیں جگایا کرتا تھا اور دن کے وقت تمہیں پیاسا رکھتا تھا، ہر تاجر اپنی تجارت سے دور ہو چکا ہے اور آج میں تمہارے کام آؤں گا، تو اس شخص کے دائیں ہاتھ میں بادشاہی دی جائے گی اور بائیں ہاتھ میں ہمیشہ رہنا دیا جائے گا اور اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا اور اس کے ماں باپ کو دو حلے پہنائے جائیں گے کہ دنیا اور اس میں موجود سب چیزیں اُن کی قیمت نہیں ہو سکتیں، وہ دونوں عرض کریں گے: اے ہمارے پروردگار! یہ ہمیں کیوں دیے گئے ہیں؟ تو ان سے کہا: جائے گا: کیونکہ تم نے اپنے بچے کو قرآن کی تعلیم دی تھی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالعزیز حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11636]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2915، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5760»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5764
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، قَالَ: نَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَعَلَّمُوا الْبَقَرَةَ، فَإِنَّ أَخْذَهَا بَرَكَةٌ، وَتَرْكَهَا حَسْرَةٌ، وَلَا يُطِيقُهَا الْبَطَلَةُ.
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَجِيءُ الْقُرْآنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَالرَّجُلِ الشَّاحِبِ، يَقُولُ لِصَاحِبِهِ: هَلْ تَعْرِفُنِي؟ أَنَا الَّذِي كُنْتُ أُسْهِرُ لَيْلَكَ، وَأُظْمِئُ هَوَاجِرَكَ، وَإِنَّ كُلَّ تَاجِرٍ مِنْ وَرَاءِ تِجَارَتِهِ، وَأَنَا لَكَ الْيَوْمَ مِنْ وَرَاءِ كُلِّ تَاجِرٍ، فَيُعْطَى الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ، وَيُكْسَى وَالِدَاهُ حُلَّتَانِ لَا يَقُومُ لَهُمَا الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا، فَيَقُولَانِ: يَا رَبِّ أَنَّى لَنَا هَذَا؟ فَيُقَالُ لَهُمَا: بِتَعْلِيمِ وَلَدِكُمَا الْقُرْآنَ، وَإِنَّ صَاحِبَ الْقُرْآنِ يُقَالُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: اقْرَأْ وَارْقَ فِي الدَّرَجَاتِ، وَرَتِّلْ كَمَا كُنْتَ تُرَتِّلُ فِي الدُّنْيَا، فَإِنَّ مَنْزِلَكَ عِنْدَ آخِرِ آيَةٍ مَعَكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى إِلَّا شَرِيكٌ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ شَرِيكٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، وَيَحْيَى الْحِمَّانِيُّ .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ سیکھو، کیونکہ اسے حاصل کرنا باعثِ برکت ہے اور اسے چھوڑ دینا باعثِ حسرت ہے، اور باطل پرست (جادوگر اور سست لوگ) اس کی طاقت نہیں رکھتے۔“
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن قرآن ایک زرد رنگ (دبلے پتلے) آدمی کی صورت میں آئے گا اور اپنے ساتھی (قرآن پڑھنے والے) سے کہے گا: کیا تم مجھے پہچانتے ہو؟ میں وہی ہوں جس نے تمہاری راتوں کو بیدار رکھا اور تمہاری دوپہر کی گرمیوں میں تمہیں پیاسا رکھا۔ ہر تاجر اپنی تجارت کے پیچھے ہوتا ہے اور آج میں ہر تاجر سے بڑھ کر تمہارے لیے (نفع بخش) ہوں۔ چنانچہ اسے (قاری کو) اس کے دائیں ہاتھ میں بادشاہی اور بائیں ہاتھ میں ہمیشگی دی جائے گی، اس کے سر پر وقار کا تاج رکھا جائے گا، اور اس کے والدین کو دو ایسے جوڑے پہنائے جائیں گے کہ دنیا اور جو کچھ اس میں ہے وہ ان کے برابر نہیں ہو سکتی۔ وہ دونوں کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں یہ کہاں سے ملا؟ تو ان سے کہا جائے گا: تمہارے بیٹے کو قرآن سکھانے کی وجہ سے۔ اور صاحبِ قرآن سے قیامت کے دن کہا جائے گا: پڑھتا جا اور درجات میں چڑھتا جا، اور ٹھہر ٹھہر کر پڑھ جیسے دنیا میں ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرتا تھا، کیونکہ تیرا ٹھکانا وہاں ہے جہاں تیری یاد کی ہوئی آخری آیت ختم ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عیسیٰ سے شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور شریک سے یزید بن ہارون اور یحییٰ حمانی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5764]
تخریج الحدیث: «قال أبو حاتم الرازي: رواه ابن الأصبهاني عن شريك عن عبد الله بن عيسى عن يحيى بن أبي كثير عن علي الأزدي عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قال أبي الذي عندي أن الحديثين جميعا وهم أي وحديث يزيد بن هارون ويحيى الحماني جميعا عن شريك عن عبد الله بن عيسى عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة والصحيح عندي حديث أبان وعلي بن المبارك عن يحيى بن أبي كثير عن زيد بن سلام عن أبي سلام عن أبي أمامة عن النبي صلى الله عليه وسلم رجع إلى الأصل «علل الحديث، ج 4، ص 604» »
«قال أبو حاتم الرازي: هذا خطأ إنما هو يحيى بن أبي كثير عن زيد بن سلام عن أبي سلام عن أبي أمامة عن النبي صلى الله عليه وسلم «علل الحديث، ج 5، ص 41» »
«قال الهيثمي: فيه يحيى بن عبد العزيز الحماني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 160» »
«قال الدارقطني: يرويه يحيى بن أبي كثير واختلف عنه فرواه الضحاك بن نبراس البصري وهو ضعيف عن يحيى بن أبي كثير عن أبي سلمة عن أبي هريرة ووهم فيه والصحيح عن يحيى بن أبي كثير عن أبي راشد عن عبد الرحمن بن شبل «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 9، ص 278» »
«قال الدارقطني: عن يحيى بن أبي كثير عن رجل من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وهو أشبه بالصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 8، ص 13» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 804، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 116، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2079، 3153، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4126، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22576، 22577، 22587، 22623، 22643، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5991، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7542، 7543، 7544، 8118، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 468، 8823»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يحيى الحماني، وهو معلول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں