🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
460. بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِ الْقُرْآنِ ، وَمَنْ قَرَأَهُ .
قرآن اور اس کو پڑھنے والے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 11663 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11663
المعجم الکبیر للطبرانی: 10412
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11663
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقُرْآنُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ وَمَاحِلٌ مُصَدِّقٌ، مَنْ جَعَلَهُ أَمَامَهُ قَادَهُ إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَنْ جَعَلَهُ خَلْفَهُ سَاقَهُ إِلَى النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قرآن ایسا سفارشی ہے، جس کی سفارش مانی جائے گی اور ایسا بحث کرنے والا ہے، جس کی بات کی تصدیق کی جائے گی جو شخص اسے اپنا پیشوا بنا لے گا، تو یہ اسے جنت کی طرف لے جائے گا اور جو شخص اسے پس پشت ڈال دے گا، یہ اسے ہانک کر جہنم کی طرف لے جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن بدر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11663]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1022) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1045)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8655، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 124»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10412
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْقُرْآنُ شَافِعٌ مُشَفَّعٌ، وَمَا حَلَّ مُصَدَّقٌ، مَنْ جَعَلَهُ أَمَامَهُ قَادَهُ إِلَى الْجَنَّةِ، وَمَنْ جَعَلَهُ خَلْفَهُ سَاقَهُ إِلَى النَّارِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سفارش کرنے والا ہے اور اس کی سفارش قبول کی جائے گی، اور جھگڑنے والا ہے جس کی بات سچ مانی جائے گی۔ جو اسے اپنے آگے رکھے وہ اسے جنت کی طرف لے جائے گا، اور جو اسے اپنے پیچھے ڈال دے وہ اسے جہنم کی طرف دھکیل دے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10412]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 198، حدیث 10450»
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6010، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30677، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8655»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں