🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابُ النَّهْيِ عَنِ السُّجُودِ وَالِانْحِنَاءِ
(کسی کے سامنے) سجدہ کرنے یا جھکنے کی ممانعت
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12781 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12781
المعجم الاوسط: 7440
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12781
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلْمُسْلِمِينَ بِمَكَّةَ حِينَ شَطَّتْ بِهِمْ عَشَائِرُهُمْ:
" تَفَرَّقُوا فِي الْأَرْضِ".
فَتَفَرَّقُوا إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَبَعَثَتْ قُرَيْشٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، فَكَانَ فِيمَا قَالَ عَمْرٌو وَعَبْدُ اللَّهِ لِلنَّجَاشِيِّ: لَا يُحَيُّوكَ بِالتَّحِيَّةِ الَّتِي يُحَيِّيكَ بِهَا مَنْ يَدْخُلُ عَلَيْكَ مِنَّا. فَقَالَ لِجَعْفَرٍ وَأَصْحَابِهِ: مَا لَكُمْ مَا تُحَيُّونِي كَمَا يُحَيِّي أَصْحَابُكُمْ؟ قَالَ: نُحَيِّيكُمْ بِتَحِيَّةِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّهَا تَحِيَّةُ أَهْلِ الْجَنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ وَضَعَّفَهُ بِسَبَبِ التَّدْلِيسِ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ عَنْ شَيْخٍ ثِقَةٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي قَوْلِهِ:" لَوْ أَمَرْتُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ، لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا". مِنْ طُرُقٍ فِي النِّكَاحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مکہ میں جب مسلمانوں کے خاندانوں نے انہیں تنگ کرنا شروع کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا کہ تم زمین میں ادھر ادھر چلے جاؤ، تو وہ لوگ حبشہ کی سرزمین کی طرف چلے گئے، قریش نے عبداللہ بن ابوربیعہ اور عمرو بن العاص کو بھیجا، عمرو اور عبداللہ نے نجاشی سے جو باتیں کی تھیں، ان میں یہ بات بھی شامل تھی کہ یہ لوگ آپ کو اس طرح سلام نہیں کریں گے، جس طرح ہم میں سے آپ کے پاس آنے والا شخص آپ کو سلام کرتا ہے، نجاشی نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں سے دریافت کیا: کیا وجہ ہے کہ تم لوگ مجھے اس طرح سلام نہیں کرتے ہو، جس طرح دوسرے لوگ کرتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا: ہم آپ کو اس طرح سلام کرتے ہیں جس طرح ہمارے نبی کو سلام کیا جاتا ہے، اور یہ اہل جنت کا سلام کرنے کا طریقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور اس کی تدلیس کی وجہ سے اسے ضعیف بھی قرار دیا گیا ہے، تاہم اس نے ایک ایسے شیخ کے حوالے سے تحدیث کی صراحت کی ہے، جو ثقہ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے کچھ احادیث گزر چکی ہیں، جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان مذکور ہے: ”اگر میں نے کسی کو کسی دوسرے کو سجدہ کرنے کی اجازت دینی ہوتی، تو میں عورت کو یہ حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔“ اس روایت کے مختلف طرق کتاب النکاح میں گزرے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12781]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7440
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ ، يَزِيدُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْمُسْلِمِينَ بِمَكَّةَ حِينَ شَطَّتْ بِهِمْ عَشَائِرُهُمْ: تَفَرَّقُوا فِي الْأَرْضِ، فَتَفَرَّقُوا إِلَى أَرْضٍ الْحَبَشَةِ، فَبَعَثَتْ قُرَيْشٌ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ ، وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، فَكَانَ مِمَّا قَالَ عَمْرٌو وَعَبْدُ اللهِ لِلنَّجَاشِيِّ : إِنَّهُمْ لَا يُحَيُّونَكَ بِالتَّحِيَّةِ الَّتِي يُحَيِّيكَ بِهَا مَنْ دَخَلَ عَلَيْكَ مِنَّا، فَقَالَ لِجَعْفَرٍ ، وَأَصْحَابِهِ: مَا لَكُمْ لَا تُحَيُّونِي كَمَا يُحَيِّي أَصْحَابُكُمْ؟ قَالُوا: I " نُحَيِّيكَ بِتَحِيَّةِ نَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: السَّلَامُ، أَخْبَرَنَا نَبِيُّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا تَحِيَّةُ أَهْلِ الْجَنَّةِ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأُمَامِيُّ - مِنْ وَلَدِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ الْأَنْصَارِيِّ -، وَلَا رَوَاهُ عَنْهُ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ I ".
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَحْدَهُ.
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے (جسے ابوبکر بن عبدالرحمٰن، سعید بن مسیب اور عبداللہ بن وہب بن زمعہ نے ایک دوسرے کی روایت میں اضافے کے ساتھ نقل کیا ہے) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ میں مسلمانوں سے اس وقت فرمایا جب ان کے قبائل ان کے لیے سخت (اور ان سے دور) ہو گئے تھے: ”تم زمین میں منتشر ہو جاؤ۔“ چنانچہ وہ ہجرت کر کے ارضِ حبشہ کی طرف چلے گئے۔ تب قریش نے عبداللہ بن ابی ربیعہ اور عمرو بن العاص کو (نجاشی کے پاس) بھیجا۔ عمرو اور عبداللہ نے نجاشی سے جو باتیں کہی تھیں ان میں سے ایک یہ بھی تھی: ”یہ لوگ آپ کو اس طریقے سے سلام نہیں کرتے جس طرح ہمارے یہاں سے آپ کے پاس آنے والے لوگ سلام پیش کرتے ہیں۔“ تب نجاشی نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں سے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم مجھے اس طرح سلام نہیں کرتے جس طرح تمہارے (یہ ہم وطن) ساتھی کرتے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہم آپ کو اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سکھائے ہوئے سلام کے ذریعے سلام کرتے ہیں اور وہ «‏‏‏‏السلام» ‏‏‏‏ ہے؛ ہمیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہے کہ یہی اہلِ جنت کا سلام ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے، سعید بن مسیب رحمہ اللہ اور عبداللہ بن وہب بن زمعہ رحمہ اللہ کے واسطے سے صرف عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز امامی رحمہ اللہ (جو ابو امامہ بن سہل بن حنیف انصاری کی اولاد سے ہیں) نے روایت کیا ہے، نیز ان سے اسے صرف اسحاق بن جعفر بن محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور یعقوب بن محمد زہری رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“
”اور محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے اسے زہری سے، صرف ابوبکر بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ کے واسطے سے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7440]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يعقوب بن محمد الزهري وثقه غير واحد وضعفه بسبب التدليس وقد صرح بالتحديث عن شيخ ثقة وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 39» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2260، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17807، 18494، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1764، 22934»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں