🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 12871 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12871
المعجم الکبیر للطبرانی: 6143
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12871
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَمَّيْتُهُمَا - يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - بِاسْمِ ابْنَيْ هَارُونَ: شِبْرٌ وَشُبَيْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَرْدَعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: سَوْدَةُ فِي مَنَاقِبِ الْحَسَنِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے ان دونوں کے (راوی بیان کرتے ہیں: یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے) نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے دونوں بیٹوں کے نام پر شبر اور شبیر رکھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بردعہ بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ آگے چل کر ایک خاتون کی نقل کردہ حدیث آئے گی جس کا نام سودہ ہے۔ وہ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6168)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2778»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6143
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ النَّهْدِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ ، ثَنَا بَرْذَعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَمَّيْتُهُمَا، يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ ، بِاسْمِ ابْنَيْ هَارُونَ شَبَرًا وَشُبَيْرًا .
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ان دونوں کا نام“ — یعنی سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کا — ”ہارون علیہ السلام کے دو بیٹوں شَبَّر اور شُبَیر کے نام پر رکھا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6143]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 263، حدیث 6168»
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 2778»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں