الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
115. بَابُ الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ
ارواح گروہوں کی شکل میں ہوتی ہیں ان میں سے جو متعارف ہوں ان میں الفت ہوتی ہے
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13102 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 3336
مشکوۃ المصابیح: 5003
مسند الشهاب: 274
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4381
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5582
1 تا 10
حدیث نمبر: 13102
وَعَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةٌ بِمَكَّةَ مَزَّاحَةً، فَنَزَلَتْ عَلَى امْرَأَةٍ شَبَهًا لَهَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ حِبِّي، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". قَالَ: وَلَا أَعْلَمُ إِلَّا قَالَ فِي الْحَدِيثِ: وَلَا تعْرِفُ تِلْكَ الْمَرْأَةَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرہ بنت عبدالرحمن بیان کرتی ہیں: مکہ میں ایک خاتون تھی جن کے مزاج میں مزاح کا عنصر تھا، وہ اپنے جیسی ایک خاتون کے ہاں مہمان کے طور پر ٹھہری، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: میرے محبوب نے سچ فرمایا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ارواح (عالم ارواح میں) مختلف گروہوں کی شکل میں رہتی ہیں، جو ان میں سے (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے آشنا ہوتی ہیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے مانوس ہوتی ہیں، اور جو (عالم ارواح میں) ایک دوسرے سے ناآشنا ہوتی ہیں وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے لاتعلق ہوتی ہیں۔“ راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ وہ خاتون اس دوسری خاتون سے پہلے سے واقف نہیں تھی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13102]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13102]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4381)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5582»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3336
قَالَ: قَالَ: اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ"، وَقَالَ: يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا.
امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ لیث بن سعد نے روایت کیا یحییٰ بن سعید انصاری سے، ان سے عمرہ نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے ”روحوں کے جھنڈ کے جھنڈ الگ الگ تھے۔ پھر وہاں جن روحوں میں آپس میں پہچان تھی ان میں یہاں بھی محبت ہوتی ہے اور جو وہاں غیر تھیں یہاں بھی وہ خلاف رہتی ہیں۔“ اور یحییٰ بن ایوب نے بھی اس حدیث کو روایت کیا، کہا مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، آخر تک۔ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3336]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تمام ارواح مجتمع لشکر تھیں، جس جس نے ایک دوسرے کو پہچانا وہ دنیا میں ایک دوسرے سے محبت کرتی ہیں اور جس جس روح نے وہاں ایک دوسرے کی پہچان نہ کی وہ یہاں ایک دوسرے سے بیگانہ رہتی ہیں۔“ یحییٰ بن ایوب نے اس حدیث کو بیان کرتے وقت یحییٰ بن سعید سے سماع کی تصریح کی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب أحاديث الأنبياء/حدیث: 3336]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 900
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”الأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ.“
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”روحیں جمع شدہ لشکر ہیں، جن کا باہم تعارف اور مانوسیت ہوگئی وہ (دنیا میں بھی) ایک دوسرے سے الفت و محبت کرتی ہیں، اور جو وہاں ایک دوسرے سے مانوس نہ ہوسکیں ان کا (دنیا میں بھی) اختلاف ہو گیا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 900]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه البخاري معلقًا برقم: 3336، وأخرجه ابن أبي الدنيا في الاخوان برقم: 129/1، وأخرجه ابن الأعرابي في معجمه برقم: 226، وأخرجه مسند أبي يعلى برقم: 4364، وأخرجه البيهقي في الآداب برقم: 236» 0
«أخرجه البخاري معلقًا برقم: 3336، وأخرجه ابن أبي الدنيا في الاخوان برقم: 129/1، وأخرجه ابن الأعرابي في معجمه برقم: 226، وأخرجه مسند أبي يعلى برقم: 4364، وأخرجه البيهقي في الآداب برقم: 236» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 901
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ: حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”الأرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں جمع شدہ لشکر تھیں، جن کی باہم جان پہچان ہوگئی ان کی (دنیا میں) الفت پیدا ہوگئی، اور جو باہم مانوس نہ ہوئیں ان کا (دنیا میں) اختلاف ہو گیا۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 901]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2638، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4834» أنظر المشكاة: 5003
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2638، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4834» أنظر المشكاة: 5003
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 695
695/900 عن عائشة رضي الله عنها قالت: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:"الأرواح جنود مجندة؛ فما تعارف منها ائتلف، وما تناكر منها اختلف".
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 695]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه البخاري معلقًا برقم: 3336، وأخرجه ابن أبي الدنيا في الاخوان برقم: 129/1، وأخرجه ابن الأعرابي في معجمه برقم: 226، وأخرجه مسند أبي يعلى برقم: 4364، وأخرجه البيهقي في الآداب برقم: 236» 0
«أخرجه البخاري معلقًا برقم: 3336، وأخرجه ابن أبي الدنيا في الاخوان برقم: 129/1، وأخرجه ابن الأعرابي في معجمه برقم: 226، وأخرجه مسند أبي يعلى برقم: 4364، وأخرجه البيهقي في الآداب برقم: 236» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 696
696/901 عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" الأرواح جنود مجندة؛ فما تعارف منها ائتلف، وما تناكر منها اختلف".
0 [صحيح الادب المفرد/حدیث: 696]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2638، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4834» أنظر المشكاة: 5003
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2638، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4834» أنظر المشكاة: 5003
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5003
(16) بَابُ الْحُبِّ فِي اللَّهِ وَمِنَ اللَّهِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 5003 - عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ، وَمَا تَنَاكَرَ مِنْهَا اخْتَلَفَ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”روحیں مختلف قسم کے لشکر ہیں، جو باہم متعارف ہوئیں وہ باہم محبت سے رہتی ہیں، اور جن میں اجنبیت تھی ان میں اختلاف رہتا ہے۔“ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5003]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (3336)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 274
274 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ صَالِحٍ كَيْلَجَةَ، ثنا أَبُو صَالِحٍ كَاتَبُ اللَّيْثِ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْأَرْوَاحُ جُنُودٌ مُجَنَّدَةٌ فَمَا تَعَارَفَ مِنْهَا ائْتَلَفَ وَمَا تَنَاكَرَ اخْتَلَفَ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ارواح جمع شدہ لشکر ہیں، جن کا وہاں (عالم ارواح میں) آپس میں تعارف ہو گیا وہ یہاں (دنیا میں) ایک دوسرے سے الفت رکھتی ہیں اور جو وہاں ایک دوسرے سے ناواقف رہیں وہ یہاں ایک دوسرے کے خلاف رہتی ہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 274]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 3336، وابويعلي: 4381،- ومسلم: 2638، من حديث أبى هريرة»
وضاحت: تشریح:
مذکورہ حدیث کا معروف اور متبادر مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے جب روحوں کو پیدا کیا تو وہ عالم ارواح میں لشکروں کی طرح یکجا تھیں، وہاں جن کا آپس میں تعارف اور پہچان ہوئی وہ یہاں دنیا میں آکر ایک دوسرے سے پیار و محبت کرنے لگیں اور جن کا وہاں تعارف نہیں ہوا وہ یہاں آکر ایک دوسرے سے اجنبی رہیں بلکہ نفرت کرنے لگیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ روحیں بھی اپنا وجود رکھتی ہیں اور ان میں بھی عقل ونطق ہے۔
مذکورہ حدیث کا معروف اور متبادر مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے جب روحوں کو پیدا کیا تو وہ عالم ارواح میں لشکروں کی طرح یکجا تھیں، وہاں جن کا آپس میں تعارف اور پہچان ہوئی وہ یہاں دنیا میں آکر ایک دوسرے سے پیار و محبت کرنے لگیں اور جن کا وہاں تعارف نہیں ہوا وہ یہاں آکر ایک دوسرے سے اجنبی رہیں بلکہ نفرت کرنے لگیں۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ روحیں بھی اپنا وجود رکھتی ہیں اور ان میں بھی عقل ونطق ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8257
8257- عن عائشة قالت: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: الأرواح جنود مجندة، فما تعارف منها ائتلف، وما تناكر منها اختلف.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأدب المفرد (900) عن عبد الله (هو ابن صالح) قال: حدثني الليث ح وعن سعيد بن أبي مريم قال: حدثنا يحيى بن أيوب- كلاهما عن يحيى بن سعيد، عن عمرة، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13994
13994- عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الأرواح جنود مجندة فما تعارف منها ائتلف وما تناكر منها اختلف.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في الكبير (10/283) عن الحسن بن علي المعمري، ثنا هُدبة بن خالد، ثنا حماد بن سلمة، عن ثابت، عن صفوان بن محرز، عن عبد الله بن مسعود أو غيره قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن