🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. بَابُ حَقِّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ
ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر حق کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 13665 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13665
الادب المفرد: 923
صحیح الادب المفرد: 712
المعجم الکبیر للطبرانی: 9713
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13665
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ بِالْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ، وَيَنْصَحُ لَهُ بِالْغَيْبِ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: لَمْ يَرْفَعْهُ أَبُو جَعْفَرٍ الْفَرَّاءُ وَرَفَعَهُ أَبُو إِسْحَاقَ السُّبَيْعِيُّ وَلَمْ يَسُقْ إِسْنَادَهُ إِلَى أَبِي إِسْحَاقَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ایک مسلمان کے، دوسرے مسلمان پر بھلائی کے حوالے سے چھ حق ہیں، جب وہ اس سے ملے تو اسے سلام کرے، جب وہ اسے بلائے، تو اسے جواب دے، جب وہ چھینکے تو اسے چھینک کا جواب دے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، اس کی غیر موجودگی میں اُس کی خیرخواہی کرے اور اس کے لئے وہی چیز پسند کرے، جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، وہ یہ فرماتے ہیں: کہ ابوجعفر فراء نے اسے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے، جبکہ ابواسحاق سبیعی نے اسے ”مرفوع“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن انہوں نے ابواسحاق سبیعی تک اس کی سند نقل نہیں کی ہے، اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13665]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9748)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 923
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ حَكِيمِ بْنِ أَفْلَحَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”أَرْبَعٌ لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ‏:‏ يَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا مَاتَ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر چار حق ہیں: جب وہ بیمار ہو تو اس کی تیمار داری کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب وہ دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، اور جب اسے چھینک آئے تو اس کا جواب دے۔“ [الادب المفرد/كتاب العطاس والتثاؤب/حدیث: 923]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1434» أنظر الصحيحة: 2154
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 712
712/923- (صحيح) عن ابن مسعود، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" أربع للمسلم على المسلم: يعوده إذا مرض، ويشهده إذا مات، ويجيبه إذا دعاه، ويشمته إذا عطس".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے مسلمان پر چار حق ہیں: جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس (کے جنازے) میں حاضر ہو، جب وہ اسے دعوت دے تو اس کی دعوت قبول کرے، اور جب اسے چھینک آئے تو اسے (یرحمک اللہ کہہ کر) دعا دے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 712]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1434» أنظر الصحيحة: 2154
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9713
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: لِلْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ مِنَ الْمَعْرُوفِ: يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ، وَيُشَمِّتُهُ إِذَا عَطَسَ، وَيَشْهَدُهُ إِذَا تُوُفِّيَ، وَيَنْصَحُ لَهُ بِالْغَيْبِ، وَيُحِبُّ لَهُ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ".
لَمْ يَرْفَعْهُ أَبُو جَعْفَرٍ الْفَرَّاءُ ، وَرَفَعَهُ أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”مسلمان کا مسلمان پر چھ حق ہیں: جب اس سے ملے تو سلام کرے، جب وہ بلائے تو اس کی دعوت قبول کرے، جب وہ چھینکے تو اسے ”یرحمک اللہ“ کہے، جب وہ فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب وہ موجود نہ ہو تب بھی اس کی خیرخواہی کرے، اور اس کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9713]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 351، حدیث 9748»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں