🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
106. بَابٌ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالْجَارِيَةِ .
بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 1570 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1570
المعجم الکبیر للطبرانی: 2614
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1570
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَاقِدٌ فِي بَعْضِ بُيُوتِهِ عَلَى قَفَاهُ إِذْ جَاءَ الْحَسَنُ يَدْرُجُ، حَتَّى قَعَدَ عَلَى صَدْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ بَالَ عَلَى صَدْرِهِ، فَجِئْتُ أُمِيطُهُ عَنْهُ فَانْتَبَهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" وَيْحَكَ يَا أَنَسُ، دَعِ ابْنِي وَثَمَرَةَ فُؤَادِي ; فَإِنَّهُ مَنْ آذَى هَذَا فَقَدَ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ"، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَى الْبَوْلِ صِبًا، فَقَالَ:" يُصَبُّ عَلَى بَوْلِ الْغُلَامِ، وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی گھر میں سوئے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا حسن رضی اللہ عنہ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر بیٹھ گئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر پیشاب کر دیا، میں انہیں ہٹانے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے، آپ نے فرمایا: اے انس! تمہارا ستیاناس ہو، میرے بیٹے کو اور میری جان کے ٹکڑے کو چھوڑ دو! کیونکہ جو شخص اس کو اذیت پہنچائے گا، وہ مجھے اذیت پہنچائے گا، اور جو مجھے اذیت پہنچائے گا، وہ اللہ تعالیٰ کو اذیت پہنچائے گا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور وہ پیشاب پر بہا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بچے کے پیشاب پر پانی ڈال دیا جائے گا، اور بچی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع ابوہرمز ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1570]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2627، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 496»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2614
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صَالِحٍ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا نَافِعُ بْنُ هُرْمُزَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: بَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاقِدٌ فِي بَعْضِ بُيُوتِهِ عَلَى قَفَاهُ، إِذْ جَاءَ الْحَسَنُ يَدْرُجُ حَتَّى قَعَدَ عَلَى صَدْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ بَالَ عَلَى صَدْرِهِ، فَجِئْتُ أُمِيطُهُ عَنْهُ، فَاسْتَنْبَهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا أَنَسُ دَعِ ابْنِي وَثَمَرَةَ فُؤَادِي، فَإِنَّ مَنْ آذَى هَذَا فَقَدْ آذَانِي، وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللهَ ". ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَى الْبَوْلِ صَبًّا، فَقَالَ: " يُصَبُّ عَلَى بَوْلِ الْغُلَامِ، وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی گھر میں چت لیٹے ہوئے تھے کہ سیدنا حسن رینگتے ہوئے آئے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینے پر بیٹھ گئے، پھر آپ کے سینے پر پیشاب کر دیا، تو میں اسے صاف کرنے کے لیے آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہو گئے اور فرمایا: ”افسوس تجھ پر، اے انس! میرے بیٹے اور میرے دل کے ٹکڑے کو چھوڑ دو، جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی، اور جس نے مجھے تکلیف دی اس نے اللہ کو تکلیف دی۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اور پیشاب پر بہا دیا، اور فرمایا: ”لڑکے کے پیشاب پر پانی بہایا جاتا ہے، اور لڑکی کا پیشاب دھویا جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2614]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 42، حدیث 2627»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں