الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمْ مِنْ مَظْلُومٍ ، وَغَائِبٍ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ان لوگوں کا بیان، جن ک دعا رد نہیں ہوتی، جیسے مظلوم، غیر موجود شخص اور دیگر لوگ
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17228 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17228
حدیث نمبر: 17228
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرُدَّ لَهُمْ دَعْوَةً: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَالْمَظْلُومُ حَتَّى يَنْتَصِرَ، وَالْمُسَافِرُ حَتَّى يَرْجِعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ الْمُسَافِرِ، وَبِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اُن کی دعا کو رد نہ کرے، روزہ دار شخص، جب تک وہ افطاری نہیں کر لیتا، مظلوم شخص، جب تک وہ مدد (یعنی بدلہ) حاصل نہیں کر لیتا اور مسافر شخص، جب تک وہ واپس نہیں آ جاتا۔“
یہ روایت امام ترمذی نے، مسافر والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ سیاق نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17228]
یہ روایت امام ترمذی نے، مسافر والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ سیاق نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17228]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3030
«ثلاث دعوات مستجابات: دعوة الصائم ودعوة المظلوم ودعوة المسافر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین دعائیں قبول ہوتی ہیں: روزے دار کی دعا، مظلوم کی دعا، اور مسافر کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3030]
”تین دعائیں قبول ہوتی ہیں: روزے دار کی دعا، مظلوم کی دعا، اور مسافر کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3030]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [عق هب] عن أبي هريرة. الصحيحة 1797: ابن ماسي، ابن عساكر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3031
«ثلاث دعوات مستجابات لا شك فيهن: دعوة الوالد على ولده ودعوة المسافر ودعوة المظلوم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین دعائیں بلاشبہ قبول ہوتی ہیں: والد کی اپنی اولاد کے خلاف بددعا، مسافر کی دعا، اور مظلوم کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3031]
”تین دعائیں بلاشبہ قبول ہوتی ہیں: والد کی اپنی اولاد کے خلاف بددعا، مسافر کی دعا، اور مظلوم کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3031]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم خد د ت] عن أبي هريرة. الصحيحة 596: ابن ماجه، حب، الطيالسي، ابن عساكر، حم، خط – عقبةبن عامر.»
قال الشيخ الألباني: حسن