🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ .
فقراء کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد حدیث نمبر 17894 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17894
مسند احمد: 8521، 10730
الفتح الربانی: 9319
المعجم الاوسط: 8865
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17894
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" تَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ". قُلْتُ: وَمَا نِصْفُ يَوْمٍ؟ قَالَ: (إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ) . قَالَ:" وَيَدْخُلُونَ جَمِيعًا عَلَى صُورَةِ آدَمَ". قُلْتُ: وَمَا كَانَتْ صُورَةُ آدَمَ؟ قَالَ:" كَانَ اثْنَيْ عَشَرَ ذِرَاعًا طُولُهُ فِي السَّمَاءِ، وَسِتًّا عَرْضًا". قُلْتُ: أَيُّ ذِرَاعٍ؟ قَالَ:" الذِّرَاعُ طُولُ الرَّجُلِ الطَّوِيلِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ التَّيْمِيُّ مَوْلَاهُمْ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”غریب مسلمان، خوشحال مسلمانوں سے، نصف دن پہلے (جنت میں) داخل ہوں گے، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: نصف دن کتنا ہو گا؟ آپ نے فرمایا: (ارشاد باری تعالی ہے:) ”تمہارے پروردگار کے نزدیک ایک دن ایک ہزار سال کی مانند ہے“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے تو ان سب کا قد و قامت سیدنا آدم علیہ السلام جتنا ہو گا، میں نے دریافت کیا: سیدنا آدم علیہ السلام کا قد و قامت کتنا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کا قد بارہ ذراع (یعنی کہنی سے لے کے درمیانی بڑی انگلی کے کنارے تک کی مقدار) لمبا تھا اور چھ ذراع چوڑا تھا، میں نے دریافت کیا: کون سا ذراع؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنا لمبا ”ذراع“ طویل شخص کا ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل تیمی ہے جو ان لوگوں کے ساتھ نسبت ولاء رکھتا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17894]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8860»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8521
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ، وَهُوَ خَمْسُ مِائَةِ عَامٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فقراء مومنین مالدار مسلمانوں کی نسبت پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 8521]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10730
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ , أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ , عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، قََالَ: سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ , عَنْ شُتَيْرِ بْنِ نَهَارٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَدْخُلُ فُقَرَاءُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ , قَالَ: وَتَلَا: وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ سورة الحج آية 47" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا فقراء مومنین مالدار مسلمانوں کی نسبت پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی اور تمہارے رب کا ایک دن تمہاری شمار کے ایک ہزار سال کے برابر ہوگا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10730]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، شتير فى عداد المجهولين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9319
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ وَهُوَ خَمْسُمِائَةِ عَامٍ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فقراء مسلمان، مالدار مسلمانوں سے نصف یوم یعنی پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔ [الفتح الربانی/مسائل الفقر والغنى/حدیث: 9319]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8521 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8502»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8865
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى : نَا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ سُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ، قُلْتُ: وَمَا نِصْفُ يَوْمٍ؟ قَالَ: I " إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ I " قَالَ: I " وَيَدْخُلُونَ جَمِيعًا عَلَى صُورَةِ آدَمَ I "، قُلْتُ: وَمَا صُورَةُ آدَمَ؟ قَالَ: I " كَانَ اثْنَيْ عَشَرَ ذِرَاعًا ؛ طُولُهُ فِي السَّمَاءِ، وَسِتَّةً عَرْضًا I "، قُلْتُ: بِأَيِّ ذِرَاعٍ؟ قَالَ: I " الذِّرَاعُ كَطُولِ الرَّجُلِ الطَّوِيلِ مِنْكُمْ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَسَدُ بْنُ مُوسَى .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”مسلمانوں کے فقرا ان کے مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ میں نے عرض کیا: ”آدھا دن کتنا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک تمہارے رب کے ہاں ایک دن ایک ہزار سال کے برابر ہے۔“ پھر فرمایا: ”اور وہ سب کے سب آدم علیہ السلام کی صورت پر جنت میں داخل ہوں گے۔“ میں نے عرض کیا: ”آدم علیہ السلام کی صورت کیسی تھی؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بارہ ہاتھ تھے؛ ان کا قد آسمان کی طرف بارہ ہاتھ اور چوڑائی چھ ہاتھ تھی۔“ میں نے عرض کیا: ”کون سے ہاتھ کے حساب سے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ہاتھ اتنا جتنا تم میں سے کسی لمبے آدمی کا قد ہوتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے عدی بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس سے روایت کرنے میں اسد بن موسیٰ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8865]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عدي بن الفضل التيمي مولاهم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 260» »
«قال أحمد بن عمر بن إبراهيم القرطبي: ويروى أيضا عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يدخل الفقراء الجنة قبل أغنيائهم بخمسمائة عام نصف يوم قال هذا حديث حسن صحيح «المفهم لما أشكل من تلخيص مسلم، ج 7، ص 134» »
«قال الترمذي: حسن صحيح «عون المعبود شرح سنن أبي داود، ج 3، ص 363» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 676، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11285، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2353، 2354، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4122، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8061، 8639، 9958، 10804، 10881، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6018، والبزار فى «مسنده» برقم: 7931، 7932، 7933، 9257، 9509، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35533»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عدي بن الفضل، والحديث حسن صحيح من حديث أبي هريرة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں